نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدرجمہوریہ نے صنعت سے اندرونی علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کی سرپرستی کے لئے کہا
نائب صدر نے فروغ پزیر اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی تعریف کی، کہا کہ’بھارت میں کئی بساط بدلنے والے اسٹارٹ اپس ہیں‘
نائب صدر نے کہا کہ ’بھارت ایک عہد کی تبدیلی کا محسوس کر رہا ہے،لہٰذا بھارت کے انسانی وسائل کو مکمل طور پر بروئے کارلانےکی ضرورت ہے‘
نائب صدر نے کامرس اور صنعت کے پی ایچ ڈی چیمبرکے 117ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کیا
Posted On:
30 SEP 2022 4:43PM by PIB Delhi
نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھر نے آج تجارتی اور صنعتی اداروں پر زور دیا کہ وہ ’درخشاں ایم ایس ایم ای سیکٹر کے ذریعہ ملک کے اندرونی علاقوں میں اس کاروباری ثقافت کا مکمل فائدہ اٹھائیں جس کی جڑیں گہری ہیں‘۔ انہوں نے ’ان نئے کاروباری افراد کوسرپرستی دینے کے لئے کہا تاکہ انہیں آگے بڑھنے کے مواقع حاصل ہوں ‘۔
آج نئی دہلی میں کامرس اور صنعت کے پی ایچ ڈی چیمبر کے 117ویں سالانہ اجلاس (پی ایچ ڈی سی سی آئی) سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نےفروغ پارہے بھارتی اسٹارٹ اپ سیکٹر کی تعریف کی اور کہا کہ 75,000 سے زیادہ تعداد کے ساتھ ’’بھارتی کاروباری منظر نامے میں اب بہت سے بساط بدلنے والے اسٹارٹ اپس موجود ہیں۔ ‘‘
اس بات کو محسوس کرتے ہوئے کہ ’’بھارت اپنی معیشت میں ایک عہد کی تبدیلی کو دیکھ رہا ہے ‘‘، جناب دھنکھڑنے مناسب مہارت کو جدید بناکر ہندوستان کی آبادی کی صلاحیت کو بروئے کارلائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ ’’معاشرتی مفادات کی بہترین خدمت اس وقت ہوتی ہے جب ہم ہر ایک کی مکمل صلاحیت اور صلاحیتوں کو سامنے لاتے ہیں۔‘‘
اجلاس کے موضوع ’’India@75: خود انحصاری کے لیے ہندوستان کے حصول کا جشن منانا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئےجناب دھنکھڑنے کہا کہ ’’آتم نربھر بھارت ایک صدی قبل آزادی کی ہماری جدوجہد کے دوران سودیشی تحریک کاعکاس ہے‘‘۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ خود انحصاری کے لئے بھارت کا حصول ’’خود پر مرکوز ہونا نہیں ہےبلکہ یہ دنیا پر مشتمل ہے۔ کوویڈ وباکے دوران 100 سے زیادہ ممالک کو طبی سامان کی فراہمی اس کی محض ایک مثال ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نےاس بات کو بھی اجاگر کیا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ صنعت کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی وسائل بالخصوص نوجوانوں کے ہنر کو زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’نیو انڈیا‘ کا منتر’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس‘‘ محض حکومت تک محدود نہیں ہے اورانہوں نے وسیع تر ہمہ گیر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اس بات کی ستائش کرتے ہوئے کہ بھارت حال ہی میں پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے اور دہائی کے آخر تک تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے لئے تیار ہے، نائب صدر نے کہا کہ یہ بھارتی صنعت، ہمارے محنت کش کسانوں، ہمارے شرم جیوی کارکنوں، کاریگروں اور ہمارے اختراعی سائنسدانوں کو خراج تحسین ہے۔ ‘‘
اس موقع پر پی ایچ ڈی سی سی آئی کے صدر جناب پردیپ ملتانی، پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سینئر نائب صدرجناب ساکیت ڈالمیا، پی ایچ ڈی سی سی آئی کے نائب صدر جناب سنجیو اگروال،پی ایچ ڈی سی سی آئی کے حال ہی میں ریٹائر ہوئے سابق صدر جناب سنجے اگروال، مختلف صنعتوں کے نمائندے اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
***********
ش ح ۔ ش ر۔ م ش
U. No.11035
(Release ID: 1865042)
Visitor Counter : 117