بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
صدرجمہوریہ ہندنے گجرات میں، کاندلہ ، دین دیال بندرگاہ کے مقام پر 280 کروڑروپے سے
زیادہ مالیت کے مختلف النوع پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
اس کے ساتھ ہی ترقی کے ایک نئے دور کا آغازہواہے
Posted On:
03 OCT 2022 6:04PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند ، محترمہ دروپدی مرمونے گجرات میں، کانڈلہ ، دین دیال بندرگاہ اتھارٹی کے مقام پر 280 کروڑروپے سے زیادہ مالیت کےچاراہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیادرکھا۔ان پروجیکٹوں کی بدولت بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتربنانے کے ساتھ ساتھ اس کی لاجسٹک کارکردگی کو بڑھانے نیزاس کے سبھی اندرونی علاقوں کے لیے مجموعی اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔ ان منصوبوں سے بندرگاہ کی تجارتی اشیاء اورسازوسا مان کوسنبھالنے کی صلاحیت میں بھی بہتری آئے گی اور بحری جہازوں کی باری آنے میں کم وقت لگے گااور کارگو اورتجارتی سازوسامان کوزیادہ کم وقت میں بندرگاہ سے باہربھیجاجاسکے گا۔
کارگو جیٹی ایریا کے اندر 69.51کروڑروپے کی لاگت سے نئے گنبد کی شکل کے گوداموں کی تعمیر کے منصوبہ کی بدولت زیادہ کارگو اورتجارتی سازوسامان کی نقل وحمل کی جاسکے گی ، جس سے پانچویں جنریشن کے ٹرکوں / ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ذریعے ہائیڈرولک سسٹم کے ذریعے بڑی مقدارمیں کارگو اورتجارتی سازوسامان کو اتارنے کے لیے مزید سہولت پیداہوگی ۔
کارگو جیٹی ایریا کے اندر 80کروڑروپے کے بقدرپروجیکٹ مالیت کے ساتھ 66 ہیکٹر ایریا میں پلاٹس اور طوفانی پانی کی نکاسیوں کی نالیوں کو بہتربنانے سے ، کنکریٹ کی سڑکیں ، طوفانی پانی کی نکاسی سے متعلق نیٹ ورک بجلی کے تاروں کے لئے پائپ ، پینے کے پانی جیسی سہولتیں اوربیت الخلاء اور کارکنان کے لئے آرام کرنے کے مقامات جیسی خدمات سمیت پلاٹس /اسٹوریج کے علاقے کو جدید طرز پرڈھالاجاسکے گا۔
کارگو جیٹی ایریا کے اندر 47کروڑروپے کے بقدرپروجیکٹ لاگت کے ساتھ مزید 40 ہیکٹر ایریا میں پلاٹس سڑکوں اور طوفانی پانی کے نالوں کو جدید طرز پر ڈھالنے کی بدولت کسٹم کے اندرونی علاقوں میں تجارتی سامان کی نقل وحمل اور اسٹوریج کی گنجائش اور صلاحیت میں اضافہ ہوگااور8.8لاکھ میٹرک ٹن کی صلاحیت کے ساتھ درآمداتی /برآمداتی سامان کی نقل وحمل میں اضافہ کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔
ٹونا روڈ کو دو لین سے چار لین تک اپ گریڈ کرنے کے منصوبہ کے نتیجے میں ، جس کی لاگت 20 کروڑ روپے ہے، کارگو اورتجارتی سازوسامان کو تیزی سے بندرگاہ سے باہر نکالا جا سکے گا، اور بندرگاہ پر ٹریفک ہینڈلنگ بہتربنایاجائے گا اور مستقبل میں بندرگاہ کے ٹریفک کو بغیر کسی رکاوٹ اورخوش اسلوبی کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ سے قومی شاہراہ سے بندرگاہ تک بہت زیادہ مطلوبہ کنیکٹی وٹی فراہم ہوگی اور گتی شکتی کے عین مطابق بندرگاہ تک پہنچنے والی سڑکوں کی تزئین کاری ہوگی ۔اس منصوبے کی بدولت ڈی پی اے کے ذریعہ پی پی پی طرز پر تیار کی جانے والی مجوزہ جیٹیوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
صدر جمہوریہ نے کارگو اورتجارتی سازوسامان کی نقل وحمل کرنے کے معاملے میں ملک کی نمبر ایک بندرگاہ ہونے پر دین دیال بندرگاہ کی کامیابی کااعتراف کیا اور اس بات کی تعریف کی کہ گجرات کی بندرگاہیں پورے ملک کا تقریباً 40 فیصد کارگو اورتجارتی اشیاء اورسازوسامان کی نقل وحمل کرتی ہیں۔ انہوں نے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی کامیابیوں اور ان منصوبوں کے ذریعے دین دیال بندرگاہ کی کارگو اورتجارتی سازوسامان کی نقل وحمل سے متعلق صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اس کی مختلف کوششوں کی بھی تعریف کی جو پورے خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی دین دیال پورٹ اتھارٹی- کاندلا (ڈی پی اے) نے رواں مالی سال کی پہلی دو سہ ماہیوں میں 70.14 ملین میٹرک ٹن کارگو اورتجارتی سازوسامان کی نقل وحمل کرکے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہےاور جولائی 2022 میں 12.04 ملین میٹرک ٹن کارگو اورتجارتی سازوسامان کی نقل وحمل کی ہے جوکسی ایک مہینے میں اب تک کی سب سے زیادہ نقل وحمل ہے۔ بندرگاہ نے سال 22-2021کے لیے 127.1 ملین میٹرک ٹن کے بقدر اب تک کی سب سے زیادہ مقدارمیں تجارتی سازوسامان کی نقل وحمل کی ہے۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ہندوستان میں بندرگاہ کے شعبے کی ترقی کے لیے اپنی وابستگی اورعہدبندی کے ایک حصے کے طور پرریاست گجرات میں ساگرمالاپروگرام کے تحت 57000کروڑروپے کے بقدر 74پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے ۔ جن میں سے 9,000 کروڑ روپے مالیت کے 15پروجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں ، جبکہ 25,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت 33پروجیکٹس زیرتعمیرہیں اور 22,700 کروڑ مالیت کے 26پروجیکٹس پرکام جاری ہے۔ ان منصوبوں کو مرکزی لائن کی وزارتوں، بڑی بندرگاہوں، ریاستوں کے سمندری امورسے متعلق اداروں اور دیگر ریاستی ایجنسیوں کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔
صدر جمہوریہ ہند نے گجرات کے اپنے دورے کے دوران ہسپتال کی عمارتوں، آبپاشی کے منصوبوں، سڑکوں کے رابطے اور بندرگاہوں سے متعلق 1300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف منصوبوں کو قوم کے نام وقف کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس پروگرام میں گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت بنفس نفیس موجودتھے ان کے علاوہ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، وزیراعلیٰ گجرات ؛ ، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اورسیاحت کے مرکزی وزیر شری شری پد یسو نائک؛ صحت کے مرکزی وزیر جناب رشیکیش پٹیل،؛ قبائلی ترقی کے وزیر جناب نریش پٹیل ، قبائلی ترقی اور صحت اور خاندانی بہبود کی ریاستی وزیر، گورنمنٹ آف گجرات ؛محترمہ نمیشابین سوتھر بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب بھوشن کمار اور جناب ایس کے۔ مہتا، آئی ایف ایس، چیئرمین، دین دیال پورٹ اتھارٹی-کانڈلابھی اس موقع پرموجود تھے۔
***********
(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)
U -11029
(Release ID: 1865026)
Visitor Counter : 129