صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے گاندھی نگر میں ان کے اعزاز میں گجرات سرکار کی جانب سے منعقد عوامی استقبالیہ میں شرکت کی

Posted On: 03 OCT 2022 9:49PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمونے آج شام( 3 اکتوبر 2022) کو ان کے اعزاز میں گجرات سرکار کی جانب سے منعقد کئے گئے ایک عوامی استقبالیہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے  ان کے اعزاز میں تہنیتی تقریب منعقد کرنے کے لئے گجرات سرکار اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا  کہ صدر جمہوریہ کی حیثیت سے یہ گجرات کا ان کا پہلا دورہ ہے اور لوگوں کے بے پناہ جوش  اور محبت سے انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ زمانہ قدیم سے گجرات بھارتی ثقافت اور تہذیب و تمدن  کا ایک بڑا مرکز رہا ہےاور دھولا ویرا جوناگڑھ میں شہنشاہ اشوک کی نقش عبارت ،موڈھیرا میں سوریہ مندر اور سورت اور مانڈوی جیسے  کاروباری مرکز گجرات کی مالا مال ثقافت کی قدیم مثالیں ہیں۔ گجرات کےپالیٹانا اور گرنا رمیں جین مندر واڈنگر میں بودھیسٹ وہاراس اور اڑواڈا میں آتش پرست پارسیوں  کے پارسی فائر ٹیمپلس قدیم ثقافت کی مثالیں ہیں۔ موجودہ ثقافتی جگہوں یونیسکو نے احمد آباد کو عالمی ورثے کا شہر قرار دیا ہے۔پچھلے 600 سالوں میں تعمیر کی گئی  عمارتوں کے جائزے اور دیگر خصوصیات کے علاوہ یونیسکو نے احمد آباد کے عوام کے آپسی بھائی چارے اور ثقافت کو مشترک کرنے کی روایت کی اہمیت کو بھی اس سے منسلک کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ یونیسکو نے احمد آباد کے اچھوتے ثقافتی ورثے کے طور پر عدم تشدد میں یقین جیسی انسانی اقدار کو بھی تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گجرات بھارت کے ثقافتی اتحاد کا آئینہ ہے اور مستقبل میں بھی یہ  ایسا ہی رہے گا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گجرات کے عوام پوری دنیا میں اپنی جاں فشانی لگن اور سماجی خدمت کے لئے جانے جاتے ہیں ۔انہوں نے  کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے وزیر اعلی کی حیثیت سے ریاست کو گجرات ماڈل کی شکل دی ہے جس سے گجرات کی ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ آج وہ بھارت کی مجموعی ترقی کے لئے نئی سمت فراہم کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جناب نریندر مودی  گجرات کی شمولیت والی ثقافت اور ترقی کے ایک سرکردہ نمائندے ہیں ۔

صدر جمہوریہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ دنیا کے پروسسڈ ہیروں کا تقریباً دو تہائی حصہ گجرات میں تیار کیا جاتا ہےجو بھارت کی ہیروں کی برآمدات کے 95 فیصد حصے کا احاطہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مجموعی برآمدات میں  گجرات کا پہلا نمبر ہےکیونکہ اس کی اس میں 21 فیصد حصہ داری ہے۔اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے  اعتبار سے بھی گجرات کا ملک میں سرکردہ ریاستوں میں ایک  بڑا مقام ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ملک کے سرکردہ مینو فیکچرنگ مرکز کے طور پر گجرات  روزگار کے بہت زیادہ مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی دودھ کی پیداوار میں  اعلی درجہ بندی کے پیچھے گجرات کو آپریٹو کی جانب سے (وائٹ ریولوشن) یعنی سفید انقلاب کا بڑا رول رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ گجرات ملک کا 76 فیصد نمک تیار کرتا ہے ۔اپنی بات کو سادگی سے پیش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نےکہا کہ  گجرات میں تیار نمک  سبھی بھارتیوں نے کھایا ہے(یہ کہا جاسکتا ہے کہ سبھی دیش واسی گجرات کا نمک کھاتے ہیں)  ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گجرات نے صنعتی فروغ کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کو بھی زیادہ ترجیح دی ہے۔انہوں نے اس بات کو نمایاں کیا کہ گجرات  ملک میں چھتوں پر شمسی بجلی تیار کرنے والی سب سے بڑی ریاست ہے۔گجرات ہوائی توانائی پیداوار کرنے والی ریاستوں میں بھی سب سے آگے ہے۔صدر جمہوریہ نے کہاکہ گجرات ملک میں سرمایہ کار دوست ریاستوں میں سے بھی ایک ہے،اس ریاست نے جدید بنیادی ڈھانچے اور کنکٹوٹی کے فروغ میں شاندار ترقی کی ہے ۔انہوں نے گجرات کے گورنر کی رہنمائی اور گجرات کے وزیر اعلیٰ کی لیڈر شپ کی  رہنمائی کی ستائش کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ گجرات کی ترقی کا یہ سفر بہت تیز رفتار ی سے جاری رہےگا۔

صدر جمہوریہ کی تقریر کے لئے یہاں کلک کریں:

 

**********

ش ح ۔ ش ر۔ م ش

U. No.11024


(Release ID: 1864987) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Punjabi