جل شکتی وزارت
وزارت جل شکتی کے پینے کے پانی اور صفائی کا محکمہ 2 اکتوبر کو سووچھ بھارت دوس 2022 منائے گا
صدر جمہوریہ سووچھ سرویکشن گرامین 2022 ، سووچھتا ہی سیوا 2022، سجلم 1.0 اور 2.0، جل جیون مشن فنکشنالٹی اسسمنٹ ، ہرگھر جل سرٹیفکیشن اینڈ اسٹارٹ اپ گرانڈ چیلنج کے لئے
ایوارڈ زسے نوازیں گی
Posted On:
01 OCT 2022 3:56PM by PIB Delhi
مختصر تعارف :
جیسا کہ ملک ،بابائے قوم مہاتما گاندھی کا 2 اکتوبر کو سالگرہ منارہا ہے۔صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو سووچھ سرکشا گرامین ( ایس ایس جی ) 2022 ، سووچھتا ہی سیوا 2022 ، سجلم 1.0 اور 2.0 ، جل جیون مشن (جے جے ایم ) فنکشنالٹی اسسمنٹ ، ہر گھر جل سرٹیفکیشن اور اسٹارٹ اپ گرانڈ چیلنج کے لئے اعزازات سے نوازیں گی۔
پینے کے پانی اورصفائی کا محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس )2 اکتوبر کو وگیان بھون نئی دلی میں سووچھ بھارت دوس -2022 کا اہتمام کررہا ہے ۔ محکمہ مرکزی حکومت کے دو اہم پروگراموں یعنی سووچھ بھارت مشن گرامیں ( ایس پی ایم - جی ) اور جل جیون مشن (جے جے ایم ) کا نفاذ کررہا ہے۔ایس بی ایم - جی 2 اکتوبر 2014 کو شروع کیا گیا تھا ،جس کا مقصد کھلے میں رفع حاجت کرنے کو روکنا تھا۔ 2 اکتوبر 2019 کو ملک کے تمام گاؤو ں میں اپنے آپ کو (او ڈی ایف )کھلے میں رفع حاجت سے مبراقرار دیا تھا۔اس کے بعد ایس بی ایم – جی 2.0 کو 2020 میں شروع کیا گیا تھا ، جس کا مقصد گاؤوں میں او ڈی ایف حیثیت کو مستحکم کرنا اور دیہی علاقوں میں سولڈ اور لیکوڈ کچرہ انتظام کے ذریعہ صفائی کی سطح کو بہترکرنا تھا اور اس طرح گاؤں کو او ڈی ایف پلس بنانا تھا۔
15 اگست 2019 کو جل جیون مشن ، وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا۔آغاز کے وقت صرف 3.23 کروڑ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی تک رسائی حاصل تھی۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شراکتداری میں مشن کے ذریعہ زمینی سطح پر کی جانے والی ان تھک کوششوں کے نتیجے میں آج تین سال کی مختصر مدت میں 10.27 کروڑسے زیادہ دیہی گھرانے نل کے ذریعہ پانی حاصل کررہے ہیں۔
دو اہم پروگراموں کے نفاذ میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی بے مثال کوششوں کو تسلیم کرنے کے ذرائع کے طور پر محکمہ نے مختلف مقابلے ، مہم اور سرویکشن کا اہتمام کیا ہے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے / اضلاع کو اوڈی ایف پلس اور ہر گھر جل رفتار کو تیز کرنے کے لئے اعزازات سے نواز ا جائے گا۔اعزازات ایس بی ایم – جی اور جے جے ایم کے تحت صدر جمہوریہ اور جل شکتی کے مرکزی وزیر کے ذریعہ مندرجہ ذیل زمروں کے تحت دئے جائیں گے۔
- سووچھ سرکشن گرامین -2022- سرویکشن کا مقصدریاستو ں اور اضلاع کی درجہ بندی کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر انجام دینا ہے،جس کا حصول اہم مقدار جاتی اور عمدگی سے متعلق ایس بی ایم –جی پیمانو ں کے ذریعہ ہواور دیہی برادری کو ایک شدید اور مجموعی آئی ای سی مہم کے توسط سے اپنی صفائی ستھرائی کی حالت کو سدھارنے اور بہتر بنانے کے کام میں لگانا اورہر ضلع میں منتخبہ گرام پنچایتوں اور شہریوں کو بھی اس کا م میں شامل کرنا ہے۔
- دیوار کی پینٹنگ – 15 اگست 2021 کو اوڈی ایف پلس سے متعلق ایک قومی سطح کی دیوار کی پینٹنگ مہم کا آغاز بھی کیا گیا۔ہرزون سے ہرموضوع پر تین بہترین کا رکردگی کرنے والی ریاستوں کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ پانچ موضوعات یہ ہیں، پی ڈبلیو ایم ، جی او بی اے آر گوبردھن ، پی ڈبلیو ایم ، جی ڈبلیو ایم ار ایف ایس ایم ۔
- این ایف سی ایوارڈ ز – او ڈی ایف پلس کے مختلف عناصر سے متعلق گرام پنچایتوں کے لئے ایک قومی سطح کا فلمی مقابلہ 5دسمبر 2021 کو شروع کیا گیا تھا۔ تین زمروں یعنی پہاڑی ٹیرین ، جزائر اور مرکزکے زیر انتظا م علاقوں کے لئے ایوارڈز دئے جائیں گے۔ان ریاستوں کے ذریعہ ان ایوارڈزکے لئے 33فلموں کی سفارش کی گئی ہے، جنہیں تقریب کے دوران نوازا جائے گا۔
- سوجالم اول اور سوجالم دوم کے لئے ایواڈز – ‘‘ اوڈی ایف پلس پائیداری اور سوجلم 1.0 ’’ سے متعلق محکمہ کے ذریعہ شروع کی گئی 100دن کی مہم کی بنیاد پر سوجالم 1.0 ایوارڈ ا س موقع پر دیا جائے گا۔سوجالم 1.0 کا ہدف 15فروری 2022 کو مکمل طور پر حاصل کرلیا گیا۔اس لئے کہ دس لاکھ سے زیادہ سوکھنے والے گڑھے گھرانوں کے لئے اور برادری کی سطح پر رپورٹ کئے گئے۔سوجلم 1.0 کی رفتار کو جاری رکھنے کے لئے سوجلم 2.0 کو شروع کیا گیا ،جس کی توجہ برادری اور ادارہ جاتی سطح پر بھورے پانی کے انتظام سے متعلق اثاثے یعنی پنچایت گھر ، بنیادی حفظان صحت مراکز ، اسکول ، آنگن واڑی مراکز اوردوسرے حکومتی ادارے پر مرکوز ہے۔10 لاکھ سے زیادہ سوکھنے والے گھرانوں کے لئے اوراس کے تحت برادری سطح پر 30 جون 2022 تک تعمیر کئے گئے ہیں۔
- اسٹارٹ -اپ گرانڈ چیلنج ایوارڈز – ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے ایک اسٹارٹ اپ گرانڈ چیلنج قائم کیا ہے تاکہ ٹکنالوجیوں کو اسکاؤٹ کریں ، جو پائیدار ، سستی ،قابل پیمائش اور جوابی حل کی دیہی علاقوں میں سولڈ اور مائع کچرہ کے انتظام سے متعلق چیلنجوں کی حمایت کرسکے۔بنیادی توجہ گاؤں کی سطح پر سخت مائع کچرہ انتظام کے بارے میں سمپورن سووچھتا کے حصول پر مرکوز ہے۔گرانڈ چیلنج کا اہتمام کیا گیا اور اسٹارٹ اپس ، ٹکنالوجی مہیا کرانے والے تکنیکی ادارے اور انٹر پرینیور س میں سات زمروں کے تحت چیلنج میں شرکت کی ۔
سووچھ بھارت دوس ایک منفرد پروگرام نہیں ہے بلکہ ایس بی ایم -جی مرحلہ دوم کے عناصر کے لئے مختلف سرگرمیوں کا خاتمہ ہے۔اس پروگرام کے پیش نظر مندرجہ ذیل سرگرمیاں انجام دی گئیں۔
1-سووچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس ) – ملک میں پائیدار صفائی کے لئے عوامی پیش کش ‘‘شرم دان’’ کے ذریعہ انجام دی جانے والی ایک پندرہ روزہ مہم ہے ۔ یہ پورے دیہی ہندوستان میں سخت کچرہ انتظام کے تحت سرگرمیوں اور لگیسی کچرہ کی صفائی کے لئے ایک زبردست برادری کی تحریک کی مہم ہے ۔ یہ مہم 15ستمبر کو شروع کی گئی تھی اور 2 اکتوبر کو ختم ہوتی ہے۔30ستمبر تک پورے ملک سے 18 کروڑسے زیادہ لوگوں نے ایس ایچ ایس سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔
2- سووچھتا کے لئے متحد ہندوستان – پورے ملک میں 9 ریاستوں میں ‘سمپورن سووچھتا ’ مکمل صفائی کے لئے کلی طورپر وقف ایک ہفتہ کی زبردست مہم ہے ۔ اس کی سرگرمیاں ریلوے اسٹیشنو ں ، ساحلوں ،اسکولوں ، اے ڈبلیو سیز وغیرہ پر مشتمل ہیں تاکہ 8 سال کے دوران ایس بی ایم کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا جاسکے ۔
*************
ش ح۔اک۔ رم
(03-10-2022)
U-10986
(Release ID: 1864726)
Visitor Counter : 137