سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
تمل ناڈو میں چنئی پورٹ سے مدوراوئیل تک کا راہداری پروجیکٹ دسمبر 2024 تک مکمل ہو جائے گا
Posted On:
03 OCT 2022 1:12PM by PIB Delhi
سلسلہ وار ٹویٹس میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ نئے ہندوستان میں بلارکاوٹ کثیر مقصدی کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کی سمت میں کام کرتے ہوئے تمل ناڈو میں چنئی پورٹ سے مدوراوئیل تک کا راہداری کا پروجیکٹ 5800 کروڑروپئے کی تخمینہ لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ 20.5 کلومیٹر کے مجوزہ ایلیویٹڈ پٹی کو 4 مرحلوں میں تیار کیا جائے گا اور یہ چنئی پورٹ کے اندر سے شروع ہو کر مدوراوئیل انٹرچینج کے بعد ختم ہوگا۔
جناب گڈکری نے کہا کہ یہ پروجیکٹ دسمبر 2024 تک مکمل ہو جائے گا اور یہ چنئی جانے والی بندرگاہ کی ٹریفک کے لیے ایک مربوط مال برداری کوریڈور کے طور پر کام کرے گا اور چنئی پورٹ کی کام کرنے کی صلاحیت میں 48 فیصد اضافہ کرے گا اور اس کے بعد بندرگاہ پر انتظار کے وقت کو 6 گھنٹے تک کم کر دے گا۔
*************
ش ح ۔ ح ا۔ ف ر
U. No.10993
(Release ID: 1864722)
Visitor Counter : 152