وزارت دفاع

سی این ایس  ایڈمرل آر ہری کمار کا نیوزی لینڈ کا دورہ

Posted On: 02 OCT 2022 7:21PM by PIB Delhi

 بھارتی بحریہ کے بحری عملے کے سربراہ(سی این ایس) ایڈ مرل آر ہری کمار نے 29ستمبر سے ایک اکتوبر 2022 تک نیوزی لینڈ کا دورہ کیا ۔

سی این ایس  کا ٹے تاوا موآنا مارےکی قیادت میں رائل نیوزی لینڈ نیوی(آر این زیڈ این) کے ذریعہ منعقد روایتی پوہری تقریب میں پرجوش انداز سے خیر مقدم کیا گیا اور بحری سرزمین  پر روایتی گارڈ آف آنر دیا گیا ۔ سی این ایس نے آر این زیڈ این کے بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈ مرل ڈیویڈ پراکٹر  کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس تبادلہ خیال کے دوران بحری تعاون مواقع کے وسیع تر اسپیکٹرم کا احاطہ کیا گیا ۔دونوں رہنماؤں نے آئندہ برسوں میں باہمی مصروفیات کومزید آگے لے جانے اور وسعت دینے کے تئیں جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔سی این ایس نے ایم آئی ایل اے این -22 میں سرگرم شراکتداری کے لئے آر این زیڈ این کی قیادت کے تئیں ستائشی کلمات کہےاور یہ کہ ہندوستانی بحریہ بھی دسمبر 2022 میں بھارتی بحریہ کی جانب سے منعقد ہونے والے ایڈمرل کپ سیلنگ ریگٹّا میں نوجوان آر این زیڈ این افسران کی پہلی شرکت کی  منتظر ہے۔

اس دورہ کے دوران ایک کلیدی پیش رفت میں  وائٹ شپنگ انفارمیشن ایکسچینج  کے موضوع پر ایک سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے۔بحری شعبہ میں زیادہ شفافیت کو فروغ دینے نیز بحری شعبہ میں  قریبی تعاون  میں زیادہ شفافیت کو فروغ دینے کے سلسلے میں دونوں ممالک کے یکساں خیالات کو مدنظر رکھاگیا ہے۔

یہ دورہ آر این زیڈ این کے سالانہ تقریبات کے موقع پر ہورہا ہے ۔سی این ایس اس خصوصی موقع کو منانے کے لئے آکلینڈ میں منعقد ’’بیٹ ریٹریٹ سریمنی اینڈ سنسیٹ سریمنی‘‘ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونے پر بے حد مسرور ہے ۔سی این ایس کو نیوزی لینڈ کے میری ٹائم میوزیم کے ایک جامع ٹور بھی  دستیاب کرایا گیا ہے۔اس دورہ کے دوران ملک کے مالامال بحری ثقافتی ورثے کو دکھایا گیا ۔آکلینڈمیں سی این ایس کے ہمراہ بھارت کے اعزازی کونسل کے جناب بھاؤڈھلن بھی تھے۔اس دورہ کے دوران آکلینڈ میں بھارت کی آزمودہ کارشخصیتوں اور کمیونٹی لیڈروں سے ملنے کا موقع بھی دستیاب کرایا گیا ۔

نیوزی لینڈ کے دورے نے دونوں بحری افواج کے مشترکہ وعدوں کو مزید مستحکم کیا اور باہمی بحری تعلقات میں مزید اضافے کے لیے ایک امید افزا رفتار کا آغاز کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)I0MK.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(7)PQV6.jpeg

 

 

***********

 

ش ح ۔ ش ر۔ م ش

U. No.10981 



(Release ID: 1864661) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Marathi