الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل گجرات کا دورہ کریں گے


وہ سریندر نگر اور راج کوٹ میں طلبہ، اسٹارٹ اپس اور صنعت کاروں کے ساتھ نوجوان ہندوستانیوں کے لیے وزیر اعظم کے نئے ہندوستان کے وژن کا اشتراک کریں گے

Posted On: 02 OCT 2022 5:52PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل سے دو روزہ سرکاری دورے میں گجرات کا دورہ کریں گے۔

وزیر موصوف نوجوان ہندوستانیوں پر حکومت کی توجہ کے ایک حصے کے طور پر طلبا، اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے ساتھ بات چیت کریں گے اور انھیں ان کے مستقبل کے کیریئر کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کریں گے۔ ’نوجوان بھارت کے لیے نیا ہندوستان: تکنیکی مواقع‘، اس بات چیت کا موضوع ہے۔

چار یونیورسٹیوں - سریندر نگر میں سی ایس یونیورسٹی اور سوراشٹر یونیورسٹی، آر کے یونیورسٹی اور راج کوٹ میں مارواڑی یونیورسٹی کا دورہ ان کے سفر کے پروگرام کا حصہ ہے۔

جناب چندر شیکھر کا پہلا پڑاؤ کل سی یو یونیورسٹی، سریندر نگر میں ہے جہاں وہ اسٹارٹ اپس اور طلبا سے ملاقات کریں گے۔ آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیندر مونجاپارا جو کہ مقامی ممبر پارلیمنٹ بھی ہیں، اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی موجود ہوں گے۔

اس کے بعد جناب چندر شیکھر راج کوٹ کا سفر کریں گے، جہاں وہ آر کے یونیورسٹی میں فکری رہنماؤں، اکیڈمی کے اراکین، تجارت اور صنعت سے ملاقات کریں گے۔

اگلے دن، وزیر موصوف سوراشٹر اور مارواڑی یونیورسٹیوں کا دورہ کریں گے اور طلبا، اسٹارٹ اپس، اختراع کاروں اور اکیڈمی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزیر موصوف راج کوٹ میں سی آئی آئی انڈسٹری کے لیڈروں اور نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

جناب چندر شیکھر جو خود ایک ٹیکنوکریٹ، کامیاب کاروباری رہے ہیں - جنھوں نے ہندوستان کا پہلا اور سب سے بڑا وائرلیس سیلولر نیٹ ورک بنایا، ملک بھر میں طلبا اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ اس طرح کے پرکشش سیشنز کا انعقاد کر رہے ہیں، تاکہ انہیں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ”جدت طرازی آگے بڑھنے کا منتر ہے۔ ہمارے اسٹارٹ اپ، اختراع کار اور کاروباری افراد ہندوستانی معیشت کو 5 ٹریلین ڈالر اور ڈجیٹل اکانومی کو 1 ٹریلین ڈالر کی طرف لے جائیں گے۔“

*************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10971



(Release ID: 1864634) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Telugu