عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی اے آر پی جی دفتر، سردار پٹیل بھون، نئی دہلی میں ردی کو ٹھکانے لگانے اور حکومت میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے ساتھ صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خصوصی سوچھتا مہم 2.0 کا آغاز کیا


دو اکتوبر سے اکتیس اکتوبر 2022 تک چلائی جانے والی خصوصی مہم کا مقصد عوامی شکایات کو بر وقت اور مؤثر طور پر نمٹانا، اراکین پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی مشاورت اور پارلیمانی یقین دہانیوں اور ردی کے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانا ہے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، خصوصی مہم 2.0 کے لیے وزارتوں/ محکموں میں 67,000 سے زیادہ مقامات بشمول دور دراز مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے

مہم کے دوران تقریباً اکیس لاکھ فزیکل فائلوں اور تین لاکھ ای فائلوں کا جائزہ لینا باقی ہے؛ پہلی بار، جائزہ کے لیے ای فائلیں شامل کی گئی ہیں

وزیر اعظم مودی کی ہدایات پر فیلڈ/ باہری دفاتر پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے لیے خصوصی مہم 2.0 کے دائرہ کار اور مینڈیٹ کو بڑھا دیا گیا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 02 OCT 2022 4:44PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت اور ارضیاتی سائنس، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج خصوصی صفائی مہم 2.0 کا آغاز کیا، جس میں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی دفتر)، سردار پٹیل بھون، نئی دہلی، ناقابل استعمال ہو چکی سبھی قسم کی اشیا (ردی) کو ٹھکانے لگانے اور حکومت میں زیر التوا کاموں کو کم کرنا شامل ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018JZN.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مہم کا آغاز محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (DARPG) کے ای-کچرے کو ٹھکانے لگا کر کیا اور اس کے بعد دفتر کا معائنہ کیا اور پہلی فائل کو انتظامی اصلاحات کمیشن (اے آر سی) ڈویژن میں کلپ کروایا۔ محکمہ کے سیکرٹریوں کو بانس سے بنی ویسٹ پیپر ٹوکریاں رکھنے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد، وزیر موصوف نے IE&C ڈویژن کی طرف سے ای-آفس میں پہلی فائل بند کی اور لائبریری کو زمرہ III کا سرٹیفکیٹ دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک ”باپو جینتی“ پر شروع کی گئی خصوصی مہم کا مقصد عوامی شکایات، اراکین پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی مشاورت اور پارلیمانی یقین دہانیوں کا وقت پر اور مؤثر حل فراہم کرنا اور غیر استعمال شدہ سرکاری دستاویزات (اسکریپ) کے تصرف کو یقینی بنانا ہے۔

15 اگست 2014 کو لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں انھوں نے 2 اکتوبر 2014 سے سوچھ بھارت مشن کے آغاز کا اعلان کیا تھا، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ مشن ایک عوامی تحریک تھی۔ اسے آزادی کے بعد سب سے بڑی سماجی اصلاحی تحریک کہا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے عام آدمی کو در پیش بنیادی مسائل کو مشن موڈ میں حل کرنے کی حکومت کے ارادے کا بھی اظہار ہوتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 1.5 لاکھ سے زیادہ پوسٹ آفس، بیرون ملک مشن، ریلوے اسٹیشن اور دیگر عوامی دفاتر کو مشن موڈ میں ایک ماہ طویل خصوصی مہم 2.0 کے دوران کور کرنے کی امید ہے۔ خصوصی مہم کے پورٹل کے بارے میں نوڈل افسروں کی تربیت کا پہلے ہی ڈی اے آر پی جی کے ذریعے اہتمام کیا جا چکا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002492R.jpg

 

رادھا چوہان، سکریٹری، محکمہ عملہ اور تربیت (ڈی او پی ٹی)، جناب وی سری نواس، سکریٹری، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی)، ڈاکٹر ایس۔ چندر شیکھر، ڈاکٹر ایم روی چندرن، سکریٹری، شعبہ ارضیاتی سائنس، ڈاکٹر راجیش ایس گوکھلے، سکریٹری، بایو ٹکنالوجی، ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری، شعبہ سائنسی اور صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی آر)، جناب کے این ویاس، سکریٹری، محکمہ جوہری توانائی، خلائی سکریٹری، محکمہ، جناب ایس سومناتھ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

خصوصی صفائی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی ہدایات کے مطابق، خصوصی مہم 2.0 کے دائرہ کار اور مینڈیٹ کو بڑھا دیا گیا ہے اور اب اسے منسلک/ ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں کے علاوہ وزارتوں/ محکموں میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی) اس خصوصی مہم 2.0 کے نفاذ کی نگرانی کرے گا۔

خصوصی مہم 2.0 کا ابتدائی مرحلہ 14.9.2022 کو ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ سول سروسز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ (CSOI)، چانکیہ پوری میں خصوصی مہم 2.0 پورٹل- www.pgportal.govlin/scdpm22 کے آغاز کے ساتھ شروع کیا گیا تھا، جس میں تمام وزارتوں/ محکموں کے نوڈل افسران نے حصہ لیا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ اکتوبر 2021 میں شروع کی گئی خصوصی مہم کے پہلے مرحلے کے دوران، دفاتر میں تقریباً 1.2 ملین مربع فٹ جگہ کو پیداواری استعمال کے لیے خالی کر دیا گیا تھا اور تمام ناقابل استعمال مواد (اسکریپ) کو نمٹانے سے 62 کروڑ روپے کمائے گئے تھے۔

مرکزی سکریٹری، ڈی اے آر پی جی، وی سرینواس نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے #خصوصی مہم 2.0 ہیش ٹیگ بنایا ہے۔ خصوصی مہم کے تمام نوڈل افسران سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں میں ٹیگ کا استعمال کریں اور ٹویٹر پر ڈی اے آر پی جی @DARPG_GOI اور فیس بک (ایف بی) پر @DARPGIndia کو ٹیگ کریں۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10964


(Release ID: 1864622) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Marathi