صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
درگا پوجا کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد
Posted On:
02 OCT 2022 7:44PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے درگا پوجا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا:-
”درگا پوجا کے پر مسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
ماں درگا شکتی سوروپ ہے اور یہ تہوار خواتین کی طاقت کے تئیں احترام ظاہر کرنے کا ایک موقع ہے۔ ایک ایسا معاشرہ جہاں خواتین کو با اختیار بنانے کی حقیقی معنوں میں ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے، اسے جدید، ترقی یافتہ اور انصاف پسند معاشرہ تصور کیا جا سکتا ہے۔ دیوی درگا کی نو شکلیں مادر فطرت کی لا محدود طاقت کی علامت ہیں۔
میری خواہش ہے کہ درگا پوجا کے تہوار کے ذریعے ہمارے معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کا جذبہ مضبوط ہو۔ آئیے ایک ایسا معاشرہ بنائیں جہاں خواتین کو زیادہ سے زیادہ عزت دی جائے اور وہ قوم کی تعمیر کے عمل میں برابر کا تعاون کر سکیں۔
میں جگت جننی ماں درگا سے دعا کرتی ہوں کہ وہ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور ہمارے تمام ہم وطنوں کو مسرت اور خوشحالی کی زندگی گزاریں۔
صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 10965
(Release ID: 1864574)