بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانند سونووال نےگاندھی جی کےیوم پیدائش کےموقع  پر انہیں  خراج عقیدت پیش کیا


بھارت، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گاندھی جی کے خودکفیل بھارت کے خواب کو حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے

لوگ مودی جی کی قیادت کے تحت ملک میں رام راجیہ کے ارتقاء کو دیکھ رہے ہیں جس کا گاندھی جی نے ہندوستان کے لیے تصور کیا تھا: جناب سونووال

Posted On: 02 OCT 2022 7:01PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج گوہاٹی میں گاندھی  جی کےیوم پیدائش کےموقع  پر انہیں  خراج عقیدت پیش کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ADY1.jpg

 

وزیر نے طلباء کے ساتھ بھی بات چیت کی اور مہاتما گاندھی کے ایک خود کفیل بھارت کےخواب کو شرمندہ تعبیرکرنےکےلئے   وزیر اعظم نریندر مودی کےووکل فار لوکل کے ایک نشان کے طور پر کھادی کے کپڑے پیش کیے۔  17 ستمبرکو شروع ہوئےاور2 اکتوبر 2022 کو ختم ہو رہے سیوا پکھواڑا پروگرام نے ہندوستان میں لوگوں کےمعیار زندگی کوبہتر بنانے کےلئے درخت لگانے، خون کا عطیہ کرنے، اور اسی طرح کی صحت کی دیکھ بھال کے کیمپوں جیسی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لیے ملک بھر کے لوگوں کو اس تحریک میں شامل ہونے کی ترغیب دی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00267AO.jpg

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا، ‘‘آج گاندھی جی کےیوم پیدائش کے پرمسرت موقع پر، باقی انسانیت کے ساتھ، ہم نے انتہائی عقیدت کے ساتھ اپنی دعا اور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ہم قوم کی تعمیر کے تئیں لگن اور عزم کے ذریعے ہندوستان کے تصور کو مزید مضبوط کرنے کے لیے باپو جی سے آشیرواد چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں، ہمیں اپنے بہت سے ہم وطنوں کے ساتھ اس خوبصورت مقصد میں شامل ہونا چاہیے، جو پہلے ہی خون کا عطیہ، درخت لگانے اور سیوا پکھواڑا مہم  وغیرہ جیسے کئی پروگراموں میں حصہ لے چکے ہیں۔باپو جی نے ہمیشہ لوگوں کو خود انحصاری اور خود کفیل بننے کی ترغیب دی۔ جیسا کہ مودی جی ہمیشہ ہمارے ملک کی صلاحیتوں اور امکانات کو اجاگر کرتے ہیں، ہمیں ایک آتمنیر بھر بھارت کی طرف بڑھتے ہوئے مقامی اور عالمی سطح پر ووکل فار لوکل کے لیے ایک مثبت ماحول پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ ہمیں ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے مطابق اپنی قوم اور بنی نوع انسان کی خدمت کرنی چاہیے۔ ملک میں رام راجیہ دیکھنے کا باپو جی کا خواب نریندر مودی جی کی پرعزم اور سرشار کوشش کے تحت ملک میں ابھر رہا ہے۔ لوگ اب پی ایم نریندر مودی جی کی مخلصانہ، ایماندارانہ کوششوں سے ملک میں رام راجیہ کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ میں ہر ایک سے ایک مضبوط، آزاد اور قابل فخر ہندوستان کے لیے قوم کی تعمیر کے اس شاندار مقصد میں شامل ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GVJL.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AOBM.jpg

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:10966

 



(Release ID: 1864558) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Marathi