ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
انٹرپرینیو رشپ کی ترقی پر صلاحیت سازی کا پروگرام
Posted On:
02 OCT 2022 12:36PM by PIB Delhi
مہارت کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کےتحت ایک اعلی تنظیم ، انٹرپرینیورشپ اورچھوٹےکاروباروں کی ترقی کا قومی انسٹی ٹیوٹ(این آئی ای ایس بی یو ڈی) نے گزشتہ 27 ستمبر 2022 سے کل یکم اکتوبر 2022 تک صنعتوں کے ڈائریکٹوریٹ ،اتراکھنڈ حکومت کے افسروں کےلئے صنعت کاری کی ترقی پر اپنے نوئیڈا کیمپس میں ایک پانچ روزہ صلاحیت سازی کا پروگرام منعقد کیا۔
اس پروگرام کو چھوٹی ،بہت چھوٹی اوردرمیانی صنعت (ایم ایس ایم ای) کےمحکمے،صنعتوں کے ڈائریکٹوریٹ،اتراکھنڈ حکومت کے ذریعہ اسپانسر کیا گیا تھا۔ اتراکھنڈ کے مختلف اضلاع میں تعینات ڈائریکٹوریٹ کے کل 29 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، منیجرز اور افسران نے جو ترقیاتی اور پروموشنل رول میں ہیں، اس پروگرام میں حصہ لیا۔ یہ پروگرام کاروباری ترقی کے کلیدی پہلوؤں پر افسران کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ ڈائرکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز، اتراکھنڈ، جناب ایس سی نوٹیال پراگرام کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جناب نوٹیال نے ذکر کیا کہ این آئی ای ایس بی یوڈی اور ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز اتراکھنڈ میں ایک کاروباری ماحول پیدا کرنے کے مقصد سے انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس طرح کی صلاحیت سازی کے پروگرام منظم اور منصوبہ بند کوششوں کے ذریعے کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد کریں گے۔ ڈاکٹر پونم سنہا، ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ سمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی) نے ریاست اتراکھنڈ میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ منسلک ہونے پر مسٹر نوٹیال کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر سنہا نے ذکر کیا کہ این آئی ای ایس بی یو ڈی اور ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز مل کر ریاستی سطح پر انٹرپرینیورشپ کے میدان میں ایک متحرک اور واضح اثر پیدا کر رہے ہیں اور اس سے انٹرپرینیورشپ کے فروغ اور ترقی کے لیے موجودہ وسائل کو ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔ شرکاء نے اپنے تجربات بتاتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام نے ان کے علم، تجربے اور مہارتوں میں اضافہ کیا ہے۔
تربیتی پروگرام کےاختتامی تقریب میں حصہ لینےوالو ں سے خطاب کرتے ہوئے صنعتوں کے ڈائریکٹوریٹ ،اتراکھنڈ کے ڈائریکٹر جناب ایس سی نوٹیال
تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب میں صلاحیت سازی کےپروگرام کے شرکاء
تربیتی پروگرام کےدوران ایک سیشن
شری ایس سی نوٹیال کے ذریعہ شرکاء میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم
ش ح ۔ا م۔
U:10954
(Release ID: 1864517)
Visitor Counter : 131