امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک میں غذائی اجناس کا وافر ذخیرہ دستیاب: مرکز
گندم،آٹے اور چاول کی قیمتیں کنٹرول میںگزشتہ ہفتے کے دوران گندم اور چاول کی خوردہ اور تھوک قیمتوں میں کمی اور گندم کے آٹے کی قیمتیں مستحکم رہیں
Posted On:
02 OCT 2022 1:22PM by PIB Delhi
پچھلے دو سالوں کے دوران گندم اور چاول کی قیمتیں کم و بیش اسی طرح بڑھی ہیں جو متعلقہ سالوں کے دوران ایمایس پی میں اضافہ ہوا ہے۔ 2021-22 کے دوران قیمتیں نسبتاً کم تھیں کیونکہ قیمتوں پر قابو پانے کے لیے تقریباً80 ایل ایم ٹی غذائی اجناس او ایم ایسایسکے ذریعےاوپن مارکیٹ میں اتارے گئے تھے۔
حکومت ہند گیہوں اور چاول سمیت ضروریاشیاء کی قیمتوں کے منظر نامے کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہی ہے اور جہاں ضرورت ہو اصلاحی اقدامات کر رہی ہے۔
غیر معمولی جیو جغرافیائی صورتحال کی وجہ سے، خریداری تھوڑی سی نچلی طرف رہی اس لیے، حکومت ہند نے اب تک اوایمایسایس کے ذریعے مارکیٹ میں مداخلت نہیں کی تھی۔ تاہم، حکومت ہندوستان قیمتوں کے منظر نامے سے بخوبی واقف ہے اور ہفتہ وار بنیادوں پر اس کی باقاعدگی سے نگرانی کیجاتی ہے۔
حکومت نے قیمتوں میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں اور گندم کے معاملے میں 13.05.2022 سے اور چاول کی صورت میں 08.05.2022 سے برآمدی ضوابط نافذ کیےگئے تھے۔ اس کے بعد گندم اور چاول کی قیمتوں پر فوری طور پر قابو پایا گیا۔
قیمتوں پر قابو پانے اور سماج کے کمزور طبقوں کو کسی قسم کی مشکلات سے بچانے کے لیے، حکومت ہند نے پردھان منتری غریب کلیانانّیوجنا (پی ایم جی کے اےوائی) کو اکتوبر 2022 سے دسمبر 2022 تک مزید تین ماہ (فیزVII) کے لیے بڑھا دیا ہے تاکہ یہیقینی بنایا جا سکے کہ ملک کے غریبوں اور ناداروں کو آئندہ تہوار کے موسم میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں بازار کی منفی قوتوں سے محفوظ رکھا جائے۔
حکومت ہند نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ(اینایفایس اے) کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اناج کا وافر ذخیرہ، دیگر فلاحی اسکیمیں اور پی ایم جی کے اےوائیکی اضافی ضروریات مرکزی پول میں دستیاب ہیں اور قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-10953
(Release ID: 1864509)
Visitor Counter : 118