ریلوے کی وزارت

ریلوے ملازمین کے لیے پروڈکٹی وٹی لنکڈ بونس


نان گزیٹڈ ریلوے ملازمین کی 78 دنوں کی اجرت کے برابر؛

دسہرہ/پوجا کے تہوار  سے پہلے ادائیگی؛

ریلوے کے 11.27 لاکھ نان گزیٹیڈ ملازمین کو فائدہ پہنچنے کا امکان

ا س سے ریلوے کے ملازمین کی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی  ترغیب ملے گی

Posted On: 01 OCT 2022 11:15PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مالی سال 2021-22 کے لیے اہل نان گزیٹڈ ریلوے ملازمین (آر پی ایف/ آر پی ایس ایف اہلکاروں کو چھوڑ کر) کو 78 دن کی اجرت کے برابر پروڈکٹی وٹی لنکڈ بونس (پی ایل بی) ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے سے تقریباً 11.27 لاکھ نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ ادائیگی دسہرہ/پوجا کی تعطیلات سے پہلے کی جائے گی، جس سے تہوار  سے پہلے لاکھوں خاندانوں کے لوگوں کےے چہروں پر مسکراہٹ آئے گی۔

ریلوے ملازمین نے مسافروں اور سامان کو لانے  لے جانے کی خدمات کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا ہے جس نے معیشت کے لیے بھی ایک محرک کا  کام کیا ہے۔ درحقیقت، ریلوے ملازمین نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران بھی ضروری اشیاء جیسے خوراک، فرٹیلائزر، کوئلہ اور دیگر اشیاء کی بلا روک ٹوک نقل و حرکت کو یقینی بنایا۔ ریلوے نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ آپریشن کے علاقے میں ایسی اشیاء کی کوئی کمی نہ ہو۔

گزشتہ 3 برسوں میں ریلوے نے مناسب پالیسی اقدامات کے ذریعے مال برداری میں مارکیٹ شیئر دوبارہ حاصل کرنے اور مسافروں کے کرایوں میں وصولی بڑھانے کے سلسلے میں کئی اقدامات کیے ہیں۔ اس کے نتیجے میں  موجودہ سال (2022-23) میں، ریلوے نے آمدنی کے معاملے  میں دوبارہ رفتار حاصل کی ہے، جو کہ  عالمی وبا کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی۔ مالی سال 2021-22  میں ریلوے نے 184 ملین ٹن کی اضافی فریٹ لوڈنگ حاصل کی جو اب تک کی سب سے زیادہ (کل 1418 ملین ٹن) ہے۔ پی ایل بی کی ادائیگی ایک ترغیب کے طور پر کام کرے گی اور اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ریلوے ملازمین، خاص طور پر ان لوگوں کو  جو ریلوے کے عمل اور آپریشن میں شامل ہیں، اپنی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اور ریلوے صارفین کے لیے حفاظت، رفتار اور سروس کو یقینی بنانے کے لیے تحریک ملے گی۔ پی ایل بی کی ادائیگی آنے والے تہواروں کے سیزن میں معیشت میں  مانگ کو بڑھاوا دے گی ۔

ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کے پی ایل بی کی ادائیگی کے مالی اثرات کا تخمینہ 1832.09 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ پی ایل بی  کی ادائیگی کے لیے اجرت  کا  حساب  لگانے کی زیادہ سے زیادہ  حد سات ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ ریلوے کے ہر ایک ملازم کو زیادہ سے زیادہ 78 دنوں کے لیے 17,951 روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-10946



(Release ID: 1864406) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi