نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے پریاگ راج سے ایک ماہ طویل ملک گیرسوچھ بھارت 2022 مہم کا آغاز کیا
سووچھ بھارت کے بغیر ہم ترقییافتہ ہندوستان کا خواب پورا نہیں کر سکتے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر
Posted On:
01 OCT 2022 8:04PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج یوپی کے پریاگ راج سے ایک ماہ طویل ملک گیر مہم سوچھ بھارت 2022 کا آغاز کیا۔ ٹھاکر نے نہرو یوواکیندر، نیشنل سروس اسکیم کے رضاکاروں اور دیگر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ پریاگ راج کے سنگم ساحل پر صفائی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر صفائی کا عہد بھی کروایا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے سکریٹری جناب سنجے کمار اور وزارت کے دیگرافسران بھی موجود تھے.
اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی اسی طرح کی ایک مہم کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 75 لاکھ کلو گرام پلاسٹک کے کچرے کو جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے کا کام کیا تھا جو اپنے ہدف سے کہیں زیادہ تھا۔ اور اس سال محکمہ امور نوجوانان نے 100 لاکھ کلو گرام پلاسٹک کچرے کو جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اور اس ہدف کو ایک ماہ میں ہی حاصل کر لیاجائے گا۔
جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ اس سال یوم آزادی کی تقریر کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ اعلان کردہ 'پنچ پران' میں سے سووچھ بھارت ابھیان۔ 2022 ایک ترقییافتہ ہندوستان کا ہدف تھا، لہذا صاف ہندوستان کے بغیر ہم ترقییافتہ ہندوستان کا خواب پورا نہیںکرسکتے۔
جناب ٹھاکر نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کی 100ویں سالگرہ پر امرت کال کی طرف ملک کے تیزی سے بڑھتے قدم پر تمام ملک کی مشترکہ کوششوں سے آئندہ ایک ماہ میں 100 لاکھ کلوکوڑا اکٹھا کر کے اس کا نپٹارہ کرے گا۔
انہوںنےمزیدکہاکہ ملک کو پلاسٹکسےپاککرنےکی ذمہ داری।صرف نوجوانوں کی نہیں ہے، بلکہ اس میں سرکاری کارکنان، افسران، بیٹا بیٹی سبھی کو مل کر ہی کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک گلتا سڑتا نہیں ہے جس سے مختلف قسم کی بیماریاں اور مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک سے بھارت ماتا کو بچانا ہے۔ پلاسٹک سے بچاؤ کی ذمہ داری سبھی کو مل کر نبھانی ہے۔.
جناب ٹھاکر نے کہا کہ سوچھ بھارت 2022 پروگرام پورے ملک کے 744 اضلاع کے 6 لاکھ دیہاتوں میں نہرو یوواکیندرسنگٹھن(اینوائی کے ایس) سے وابستہ یوتھ کلبوں اور قومی خدمت اسکیم سے منسلک اداروں کے نیٹ ورک کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ صرف ایک پروگرام نہیں ہے بلکہ لوگوں کو صفائی کی اہمیت کا احساس دلانے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔
سوچھ بھارت 2022 پروگرام کا مقصد یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک ملک کے تمام اضلاع میں عوامیمقامات اور گھروں کی صفائی کا اہتمام کرنا ہے، جس میں سماج کے تمام طبقات، سرکاری تنظیموں بشمول پی آرآیز اور غیر سرکاری تنظیموں کو شامل کرنا ہے۔ اپنے اردگرد کو صاف ستھرا اورکچرے سے پاک رکھنے کے لیے شہریوں میں بیداری اور فخر کا احساس، اس مہم کے ساتھ ساتھ "سوچھکال: امرت کال" کا منتر دے گا اور عوامی شراکت داری کے ذریعے اس پروگرام کو عوامی تحریک بنائے گا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-10934
(Release ID: 1864366)
Visitor Counter : 127