مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) نے ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ اسکیم کا آغاز کیا
Posted On:
01 OCT 2022 5:03PM by PIB Delhi
یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف)، جو کہ ٹیلی مواصلات کے محکمے کے تحت ایک ادارہ ہے، نے یکم اکتوبر 2022 کو باضابطہ طور پر ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ٹی ڈی ایف) اسکیم کا آغاز کیا ۔ یہ اسکیم وزیر اعظم نریندر مودی کے امرت کال کے نئے مرحلے میں 'جن انسندھان' کو شامل کرنے کے واضح مطالبہ کے مطابق ہے ۔
ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ٹی ڈی ایف) کا مقصد دیہی مخصوص کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز میں آر اینڈ ڈی کے لیے فنڈ دینا اور ٹیلی کام ایکو سسٹم کی تعمیر اور ترقی کے لیے اکیڈمیا، اسٹارٹ اپس، ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور انڈسٹری کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ مزید برآں، اس اسکیم کا مقصد ٹیکنالوجی کی ملکیت اور مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا، ٹیکنالوجی کے ساتھ اختراع کا ماحول بنانا، درآمدات کو کم کرنا، برآمدی مواقع کو بڑھانا اور املاک دانش کی تخلیق کرنا ہے۔ اسکیم کے تحت، یو ایسا و ایف ملک گیر ضروریات کو پورا کرنے اور تحقیق، ڈیزائن، پروٹو ٹائپنگ، استعمال کے کیسز، پائلٹس، اور تصور کی جانچ کے ثبوت کے لیے ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے بھی ہدف بنا رہا ہے۔ اس اسکیم میں ہندوستانی اداروں کو گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کردہ دیسی ٹیکنالوجیز کی حوصلہ افزائی اور شمولیت کے لیے گرانٹس شامل ہیں۔
ٹی ٹی ڈی ایف کے لیے تجاویز یکم اکتوبر 2022 سے مدعو کی گئی ہیں ۔
شرکاء یو ایسا و ایف کی آفیشل ویب سائٹ http://usof.gov.in/TTDF پر جا سکتے ہیں۔
*********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-10924
(Release ID: 1864253)
Visitor Counter : 169