زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے بالی، انڈونیشیا میں ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقات کی


وزیر کا کہنا ہے کہ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کاروبار اور فلاح و بہبود کے ماحولیاتی نظام میں زبردست  تبدیلی آئی ہے

زرعی پروگرام جیسے پی ایم کسان، فصل بیمہ، نامیاتی کاشتکاری، قدرتی کاشتکاری، ویلیو چین انٹیگریشن، کسانوں کی پیداواری تنظیموں نے دیہی ہندوستان میں لوگوں کی حیات اور طرززندگی کو بدل دیا ہے: جناب  تومر

Posted On: 29 SEP 2022 6:51PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج بالی، انڈونیشیا میں بالی اور ہندوستانی دوستی ایسوسی ایشن (بی آئی ایف اے ) کے بینر تلے ہندوستانی تارکین وطن سے بات چیت کی۔ بی آئی ایف اے  کی محترمہ نیتا ملہوترا نے وزیر کو خوش آمدید کہا اور ان کے بہت مصروف شیڈول کے باوجود ان سے ملاقات کے لیے شکریہ ادا کیا۔ جناب تومر نے 28-29 کو بالی، انڈونیشیا میں منعقدہ جی۔20 وزارتی زراعتی میٹنگ میں شرکت کے لیے ہندوستانی وفد کی سربراہی کی۔

جناب تومر نے ساتھی ہندوستانیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کاروبار اور فلاح و بہبود کے ماحولیاتی نظام میں زبردست  تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ غریبوں میں سب سے زیادہ  غریبوں کی فلاح و بہبود اور معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقوں کو بااختیار بنانے کے لیے سستی رہائش، بجلی کنکشن، پانی اور صفائی اور ایل پی جی کے ساتھ آخری میل کی ترسیل اور کنیکٹیویٹی  عام ہندوستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے۔ ٹیکنالوجی کے استعمال نے شفافیت اور ضرورت مندوں تک براہ راست فائدہ کی منتقلی میں مدد کی ہے اور رقم کے خرد برد ہونے اور درمیانی افراد کو ختم کیا ہے۔

وزیر نے زراعت کے شعبے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور پی ایم کسان، فصل کی بیمہ، نامیاتی کاشتکاری، قدرتی کاشتکاری، ویلیو چین انٹیگریشن، کسانوں کی  پیدا کرنے والی تنظیموں، آیوشمان بھارت وغیرہ جیسے پروگراموں کو بیان کیا جنہوں نے  ہندوستان کے دیہی علاقوں میں لوگوں کی زندگی اورمعیار زندگی کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت نے ہندوستانی معیشت کے لیے نجات دہندہ کے طور پر اپنا کردار ثابت کیا اور پی ایم غریب کلیان یوجنا کے تحت کووڈ-19 کے دوران اور بعد ازاں  800 ملین سے زیادہ لوگوں کو مفت خوراک فراہم کرنے میں مدد کی۔

جناب تومر نے کہا، حکومت ریل، سڑکوں، آبی گزرگاہوں، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو بہتر رابطے اور بہتر کاروبار کے لیے مکمل طور پر جدید بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہندوستان وزیر اعظم مودی کی قیادت میں اپنی جرأت مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کی وجہ سے تمام اہم فورمز پر ایجنڈا ترتیب دے رہا ہے۔ انہوں نے انڈونیشیا کی ترقی اور ہندوستان کو پہچان دلانے میں ایک فعال شراکت دار کے طور پر ہندوستانیوں کے تعاون کی تعریف کی اور حکومت ہند کے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر بی آئی ایف اے (بیفا) کے نمائندوں نے جناب تومر کا ان کے دورہ اور ملاقات کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہندوستان میں ہونے والی اہم ترقی  کے پیمانے کی تعریف کی جس نے بالی اور انڈونیشیا میں واقع ہندوستانیوں کے لئے فخر کا مقام حاصل کیا ہے اور عالمی سطح پر ہندوستانی قیادت کی بدلی ہوئی شبیہ کی وجہ سے انڈونیشیا کے تمام حلقوں سے انہیں مثبت ردعمل ملنا شروع ہوا ہے۔ انہوں نے دہلی سے بالی کے لیے براہ راست پرواز شروع کرنے  کی سہولت فراہم کرنے اور زراعت کے لیے خاص طور پر تازہ خوراک کے لیے فارم ٹو ٹیبل کے تصور پر تکنیکی مدد کی بھی خواہش ظاہر کی۔ بالی میں ہندوستان کے قونصل جنرل جناب پرکاش چند اور ان کے ساتھی  جناب  لولیش کمار اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

****

 

 

U.No: 10855

ش ح۔اک۔س ا



(Release ID: 1863645) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Punjabi