وزارت اطلاعات ونشریات
جناب انوراگ ٹھاکر کی طرف سے صفائی مہم چلانے کی تلقین
وزیر موصوف نے احمد آباد میں ڈی ڈی، اے آئی آر، پی آئی بی اور سی بی سی کے کام کاج کا جائزہ لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 SEP 2022 8:00PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات اور کھیل کود کے علاوہ نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج احمد آباد میں دوردرشن، آل انڈیا ریڈیو، پریس انفارمیشن بیورو اور سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران جناب ٹھاکر نے تمام میڈیا اکائیوں سے کہا کہ وہ 2 اکتوبر سے ایک پندرہ روزہ صفائی کی خصوصی مہم چلائیں جس میں ناقابل مرمت چیزوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے پرانے کاغذی مواد کے ساتھ ساتھ ای ویسٹ کو بھی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر موصوف نے ڈی ڈی اور اے آئی آر دونوں کے جاری پروگراموں کا جائزہ لیا اور عملے کے ارکان پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے لیے تازہ مواد فراہم کریں۔ انہوں نے ملازمین سے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے پروگرام تیار کریں جن سے عوام کو حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں سے آگاہ کیا جاسکے۔
میٹنگ میں جناب پرکاش مگڈم، اے ڈی جی، پی آئی بی اور سی بی سی، جناب ستیہ جیت داس، ڈی ڈی جی، ڈی ڈی، جناب این ایل چوہان، ڈی ڈی جی، اے آئی آر، جناب دھرمیندر تیواری، ڈائریکٹر (نیوز) ڈی ڈی، جناب نول پرمار، ریجنل نیوز یونٹ کے سربراہ، اے آئی آر، جناب یوگیش پانڈیا، ڈپٹی ڈائریکٹر، پی آئی بی اور سی بی سی اور جناب اتسو پرمار، ڈپٹی ڈائریکٹر (نیوز) ڈی ڈی کے ساتھ ان تنظیموں کے سیکشن سربراہان اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع س۔ن ا۔
U- 10862
(ریلیز آئی ڈی: 1863627)
وزیٹر کاؤنٹر : 137