ریلوے کی وزارت
گاندھی نگر کیپٹل - ممبئی سنٹرل وندے بھارت ایکسپریس گاڑی میں صحت کے لئے موزوں باجرے سے بھرپور کم کیلاری والے علاقائی مینو کو شامل کیا جائے گا
سفر کے دوران ریلوے مسافروں کو ذائقہ دار کھانے کا احساس دلائے گا
وندے بھارت ٹرین کا یہ مینو آئندہ سال 2023 کے تھیم کے مطابق ہے، جسے پوری دنیا میں بین الاقوامی باجرا کے سال کے طور پر منایا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
29 SEP 2022 4:52PM by PIB Delhi
نئی نئی شروع کی جارہی گاندھی نگر کیپیٹل - ممبئی سنٹرل وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا افتتاح 30 ستمبر 2022 کو کیا جائے گا۔ ملک میں ہی بنائی گئی اس ریل گاڑی میں صحت بخش کم کیلوری والے باجرے سے بھرپور علاقائی مینو بھی پیش کیا جائے گا۔
گاندھی نگر کیپٹل سے مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی تک یعنی ممبئی سنٹرل تک چلنے والی اس ہائی اینڈ وندے بھارت ایکسپریس کے سفر کا لطف، جس کا کافی عرصہ سے انتظار تھا، 30 ستمبر 2022 کو اس کے افتتاح کے بعد سبھی لوگ 1.10.2022 سے اٹھا سکیں گے۔ بھارتی ریلوے کی پروفیشنل کیٹرنگ سروسز کی شاخ یعنی آئی آر سی ٹی سی اس افتتاحی دن پر اور اس کےساتھ ہی مستقل طور پر اس سفر کے دوران مسافروں کے لئے بہترین کھانے پیش کرے گی۔
بھارتی ریلویز اس باوقار سیمی ہائی سپیڈ ٹرین میں معزز گاہکوں کے ذائقے کےموافق اعلیٰ قسم کے کھانے پیش کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس ٹرین کا ڈیزائن اور ماڈل خوبصورت ہے، اس کےساتھ ساتھ اس میں گجرات اور مہاراشٹر کے مسافروں کے لئے مقامی کھانے بھی دستیاب ہوں گے ، حالانکہ اس کا مینو ملک کے دوسرے حصوں سے آنے والے مسافروں کی توقعات پر بھی پورااترے گا۔
اس راستے پر سفر کرنے والے پریمیم بزنس اور کارپوریٹ سیگمنٹ کو دیکھتے ہوئے، مینو میں راگی، اناج، اوٹس ، موسلی وغیرہ سے بنے صحت کے تئیں بیدار اور کم کیلوری والے کھانے کے متبادل خاص طور پر شامل ہوں گے۔ ممبئی گجرات سیکشن کے اپواس رکھنے والے/ جین/سینئر مسافروں کی ترجیحات کےحساب سے ریلوے اپنی توجہ مرکوز کررہا ہے ۔ سابودانا اور پھلوں سے تیار کھانے بھی اس مینو کا حصہ ہیں جو پیٹ کے لئے ہلکے ہوتے ہیں لیکن غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔
وندے بھارت ٹرین کا یہ کسٹمائزڈ مینو آئندہ سال 2023 کی تھیم کے مطابق ہے، جسے دنیا بھرمیں بین الاقوامی باجرا کے سال کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ پہل بھارت کے ذریعہ کی گئی تھی جس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپریل 2021 میں ایک قرارداد کو منظور کیا اور 2023 کو باجرا کا بین الاقوامی سال قرار دیا گیا۔
پہلی بار، اس پریمیم ٹرین میں سفر کرنے والے بچوں کے لیے صحت بخش مالٹ ڈرنکس بھی پیش کی جا رہی ہیں۔
چاکلیٹ بار کی جگہ ’ مونگ پھلی کی چکی‘ کے مقامی برانڈوں کو لایا گیا ہے جنہیں مقامی کسانوں سے حاصل کی گئی مونگ پھلی سے بنایا گیا ہے۔ اسے ’بی ووکل‘، گو لوکل‘ کے تصور کے عین مطابق دیکھا جارہا ہے۔
ٹرین کے اوقات کے مطابق تیار کی جارہی ، مینو سروس میں "کوالٹی سب سے پہلے" کے مقولہ کے ساتھ صبح کی چائے، ناشتہ، ہائی-ٹی، دوپہر کا کھانا اوررات کا کھانا شامل ہیں۔
آئی آر سی ٹی سی کے ذریعہ چلائی جا رہی ممبئی احمد آباد کارپوریٹ تیجس ٹرینوں کی طرح اس ٹرین میں صنفی توازن برقرار رکھتے ہوئے تجربہ کار اور اہل پیشہ وروں کے ذریعہ مسافروں کی مہمان نوازی کی جائے گی ۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 10891)
(रिलीज़ आईडी: 1863577)
आगंतुक पटल : 164