مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
شہری بلدیاتی اداروں کی کچرے کے پروسیسنگ کی صلاحیت ، جو 2014 ء میں محض 18 فی صد تھی ، اب بڑھ کر 73 فی صد ہو گئی ہے : جناب ہردیپ سنگھ پوری
کچرا ڈالنے کی تمام مقامات ، جن میں 16 کروڑ میٹرک ٹن کچرا ہے اور 15000 ایکڑ کی اراضی کو گھیر رکھا ہے ، اس کو بحال کیا جائے گا : جناب ہردیپ سنگھ پوری
سووچھ شہر سمواد اور ٹیک نمائش کا آج افتتاح کیا گیا
Posted On:
29 SEP 2022 5:53PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کھلے میں رفع حاجت سے پاک ( او ڈی ایف ) بننے کے بھارت کے مثالی سفر کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب عزت مآب وزیر اعظم نے لال قلعہ کی فصیل سے 15 اگست ، 2014 ء کو سووچھ بھارت مشن کا اعلان کیا تھا ، تو انہوں نے اکتوبر ، 2019 ء میں مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش تک بھارت کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک ( او ڈی ایف ) بنانے کی ضرورت پر بات کی تھی ۔ اتنے بڑے پیمانے پر تبدیلی کا پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا گیا تھا۔ اس وقت تک صفائی کے حوالے سے خراب کارکردگی کے باوجود، بھارت نے اگلے پانچ سالوں میں او ڈی ایف کا ہدف حاصل کر لیا کیونکہ یہ مشن ایک عام سرکاری پروگرام کے بجائے ’ جن آندولن ‘ بن گیا تھا ۔
آج سووچھ شہر سمواد اور ٹیک نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر نے کہا کہ ایس بی ایم کی کوششوں کے نتیجے میں، بھارت میں تمام 4372 یو ایل بیز اب پوری ( 100 فی صد ) کھلے میں رفع حاجت سے پاک ( او ڈی ایف ) قرار دیئے جا چکے ہیں ۔ ہم نے نہ صرف 73.45 لاکھ سے زیادہ انفرادی اور اجتماعی بیت الخلاء تعمیر کئے بلکہ ہم نے دِویانگ جن سمیت لاکھوں شہریوں کے لئے وقار او ر صحت کو بھی بحال کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ 2014 ء میں شہری بلدیاتی اداروں ( یو ایل بیز ) کی کچرے کے پروسیسنگ کی صلاحیت محض 18 فی صد تھی ، جو اب بڑھ کر 73 فی صد ہو گئی ہے۔ اب ہم جلد از جلد 100 فی صد تک پہنچنے کے لئے عمل درآمد کو تیز کر رہے ہیں۔
سووچھ شہر سمواد اور ٹیک نمائش کا افتتاح آج یہاں جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کیا۔ اس موقع پر ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی ، وزارت کے سینئر عہدیدار ، ریاستی حکومتوں کے نمائندے اور دیگر فریقین موجود تھے۔
سرکلر اکنومی کے لئے ’ کچرے سے دولت ‘کی اہمیت اور بھارت کو ’ کچرے سے پاک ‘بنانے کے لئے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ’’ بھارت ، سووچھ بھارت مشن ( شہری ) 2.0 کے تحت سووچھتا کے اپنے اگلے سفر کا آغاز کر رہا ہے۔ اب ہم او ڈی ایف بھارت سے ’ کچرے سے پاک بھارت ‘ تک پہنچنے کا ہدف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشن کا دوسرا اعادہ پہلے مشن کے تقریباً 2.5 گنا کے مجموعی اخراجات کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ بجٹ میں اضافہ بھارت کے عوام کے حکومت پر کئے گئے اعتماد کی تصدیق ہے۔ ( ایس بی ایم یو ) کے خطوط پر سووچھتا کے اس اگلے سفر کی طرف سب سے اہم اصول ’’ کچرے سے دولت ‘‘ کے فلسفے پر مبنی ہے اور سرکلر اکنومی کے اصولوں کو اپنے بنیادی اصولوں کے طور پر اپناتا ہے۔
تقریب کے دوران وزیر موصوف نے سووچھ بھارت مشن کے تحت اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہر شہر میں میٹریل ریکوری فیسیلٹیز ( ایم آر ایف ) کے قیام کا ذکر کیا تاکہ الگ الگ کئے گئے کچرے کی پروسیسنگ ، خشک کچرے کی پروسیسنگ یا ری سائیکلنگ کو یقینی بنایا جا سکے اور کنسٹرکشن اینڈ ڈیمالیشن ( سی اینڈ ڈی ) کچرے کے لئے پروسیسنگ/اپ سائیکلنگ کی سہولیات کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔
’ لکشیہ زیرو ڈمپ سائیٹ چیلنج‘ کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ تمام پرانی ڈمپ سائٹس ، جن میں 16 کروڑ میٹرک ٹن فضلہ ہے اور 15,000 ایکڑ زمین پر مشتمل ہے، کو مشن کی مدت کے اندر بحال کیا جائے گا۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ 1,000 سے زیادہ پرانی ڈمپ سائٹس کے لئے ایکشن پلانس — جن میں دلّی کی ڈمپ سائٹس بھی شامل ہیں اور جن میں 12.8 کروڑ میٹرک ٹن کچرا ہے، کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے منظوری دی ہے ، جس پر 8000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت آئے گی اور اس میں مرکز تقریباً 3,000 کروڑ روپئے کا تعاون کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں بایو میتھ نیشن پلانٹس اور کچرے سے توانائی کے پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔
سووچھ شہر سمواد اور ٹیک نمائش، جس کا آج افتتاح کیا گیا، سووچھ بھارت مشن اربن 2.0 کی صلاحیت سازی کی پہل ہے ، جو ریاستوں اور شہروں کو کچرے کے بنددوبست میں ہونے والی تمام حالیہ پیشرفتوں کے بارے میں مطلع کرتی ہے ۔ اس میں اعلیٰ معیار کی تکنیکی اور انتظامی بات چیت شامل ہے ، جو خاص طور پر میونسپل ٹھوس فضلہ اور رقیق فضلہ کے بندوبست سے متعلق موضوعات پر مبنی ہے تاکہ ریاستوں اور شہروں کو کچرے سے پاک بنانے کے لئے اپنے سفر میں حکمت عملیوں، بہترین طریقوں اور چیلنجوں پر غور کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ملک بھر سے کچرے کے بندوبست میں بہترین ماڈلز کی نمائش کرنے والی ٹیک نمائش بھی سمواد کا ایک حصہ ہے۔ تقریباً 35 ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ویسٹ مینجمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ/صفائی کے مختلف پہلوؤں جیسے کہ آئی ٹی اور جی آئی ایس پر مبنی ایپلی کیشنز، استعمال شدہ پانی کے انتظام، پیکیجنگ کے اختیارات اور 3 آر ( ریڈیوس - ری سائکل – ری یوز )، میونسپل سالڈ ویسٹ کی پروسیسنگ، موبائل اور پورٹیبل یونٹس، تعمیرات جیسے کام کرنے والے ماڈلز ڈسپلے کئے گئے ہیں ۔ کچرے سے پاک شہر، امنگوں والے بیت الخلاء، استعمال شدہ پانی کے بندوبست وغیرہ کے مشن کے اقدامات پر موضوعاتی تجرباتی نمائش بھی لگائی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 10837
(Release ID: 1863514)
Visitor Counter : 182