وزارت خزانہ

مالی سال 23-2022 ء  کی دوسری ششماہی کے لئے حکومت کا قرض لینے کا منصوبہ

Posted On: 29 SEP 2022 5:26PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ مشاورت سے مالی سال 23-2022 ء کی دوسری ششماہی ( ایچ 2 ) کے لئے اپنے قرض لینے کے پروگرام کو حتمی شکل دی ہے۔

مالی سال 23-2022 ء  کے لئے متوقع  14.31  لاکھ کروڑ روپئے کے مجموعی بازار کے قرضے میں سے، حکومت ہند نے مالی سال 23-2022 ء کے دوران 14.21 لاکھ کروڑ روپئے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مناسبت سے  5.92 لاکھ کروڑ روپئے کی بقایا رقم ( 14.21 لاکھ کروڑ روپئے کا 41.7 فی صد ) مالی سال 23-2022 ء  کی دوسری ششماہی میں ( ایچ 2 : ایف وائی  : 23-2022 ) یونین بجٹ 23-2022 ء میں کئے گئے اعلان کے مطابق سوورین گرین بانڈز ( ایس جی آر بی ایس ) کے اجراء کے ذریعے 16000 کروڑ روپئے سمیت تاریخ والی تمسکات کے ذریعے قرض لینے کا منصوبہ ہے ۔

5.76 لاکھ کروڑ (40.5 فی صد ) کا مجموعی بازار قرضہ 20 ہفتہ وار نیلامیوں کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ مارکیٹ قرضہ 2، 5، 7، 10، 14، 30 اور 40 سال کی سیکیورٹیز پر محیط ہوگا۔ مختلف میچورٹیز کے تحت قرض لینے کا حصہ ( ایس جی آر بی کو چھوڑ کر) یہ ہوگا: 2 سال (6.25فی صد)، 5 سال (12.15فی صد)، 7 سال (10.42فی صد)، 10 سال (20.83فی صد)، 14 سال (19.10فی صد)، 30 سال (15.63فی صد) اور 40 سال (15.63فی صد)۔ ایس جی آر بی کے اجراء کی تفصیلات کا الگ سے اعلان کیا جائے گا۔

حکومت ریڈیمپشن پروفائل کو ہموار کرنے کے لئے سوئچ آپریشنز جاری رکھے گی۔  1,00,000 کروڑ روپئے کی بجٹ شدہ ( بی ای )  سوئچ رقم میں سے ، 56,103 کروڑ  روپئے کی سوئچ نیلامی پہلے ہی کی جا چکی ہے اور سوئچ نیلامیوں کی باقی رقم ایچ 2  میں منعقد کی جائے گی۔

حکومت نیلامی کے نوٹیفکیشن میں بتائی گئی سیکیورٹیز میں سے ہر ایک کے لئے  2,000 کروڑ روپئے تک کی اضافی سبسکرپشن کو برقرار رکھنے کے لئے گرین شو آپشن کا استعمال جاری رکھے گی۔ اس اختیار کے ذریعے جمع کی گئی رقم ایچ 2 : مالی سال 23-2022 کے لئے مجموعی اجرا کے 3 سے 5 فی صد تک اور مالی سال 23-2022 ء کے لئے مجموعی قرض لینے کی حد کے اندر ہوگی۔

مالی سال 23-2022 ء کی تیسری سہ ماہی ( کیو 3 ) میں ٹریژری بلوں کے اجراء کے ذریعے سہ ماہی کے دوران (-) 0.81 لاکھ کروڑ روپئے کے خالص قرضے کے ساتھ ہفتہ وار قرضہ 22,000 کروڑ روپئے ہونے کی توقع ہے ۔ سہ ماہی کے دوران منعقد ہونے والی ہر نیلامی کے ذریعے 91 ڈی ٹی بیز کے تحت 10,000 کروڑ روپئے ، 182 ڈی ٹی بیز کے تحت 6,000 کروڑ روپئے اور 364 ڈی ٹی بیز کے تحت 6,000 کروڑ روپئے جاری کئے جائیں گے۔

سرکاری کھاتوں میں عارضی مماثلتوں کا خیال رکھنے کے لئے، ریزرو بینک آف انڈیا نے مالی سال 23-2022 ء  کی ایچ 2کے لئے ویز اینڈ مین ایڈوانسز ( ڈبلیو ایم اے )  کی حد 50,000 کروڑ روپئے مقرر کی ہے۔

مزید تفصیلات وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کی ویب سائٹس پر دستیاب تفصیلی پریس ریلیز میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 10836



(Release ID: 1863512) Visitor Counter : 164


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi