عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور سنگاپور ، فِنٹیک، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، سائبر تحفظ، ہنرمندی کی ترقی، اسمارٹ سٹی حل اور قابل تجدید توانائی و غذائی تحفظ جیسے انتہائی جدید شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ گہری شراکت داری کررہے ہیں
پی ایم او میں وزیر اور عوامی خدمات محکمے (پی ایس ڈی)، سنگاپور کے مستقل سیکریٹری جناب لوہ کھُم این کی قیادت میں سنگاپور کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ڈاکٹر جتندر سنگھ سے نئی دہلی میں نارتھ بلاک کے اُن کے دفتر میں ملاقات کی
عملہ انتظام اور عوامی انتظامیہ کے شعبے میں دوسری باہمی میٹنگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی، جس کی سیکریٹری (ڈی اے آر پی جی)وی سرینواس اور جناب لوہ کھُم این نے مشترکہ طورپر صدارت کی
Posted On:
29 SEP 2022 3:46PM by PIB Delhi
پی ایم او میں سنگاپور کے وزیر لوہ کھُم این نے جو ان دنوں ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں ، اپنے ہندوستان ہم منصب مرکزی وزیر مملکت (آزدانہ چارج)، سائنس و ٹیکنالوجی ،ارضیاتی سائنس، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایت، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ڈاکٹر جتندر سنگھ سے نارتھ بلاک میں واقع اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے پی ایم او میں وزیر اور پبلک سروس ڈپارٹمنٹ(پی ایس ڈی)لوہ کھُم این کی قیادت والے اعلیٰ سطحی سنگاپوری وفد کو بتایا کہ ہندوستان اور سنگاپور انتہائی جدید شعبوں میں قریبی تعاون کررہے ہیں اور جو مستقبل میں بہت تیزی سے ایک نئی شکل اختیار کریں گے۔ یہ شعبے تکنیکی مداخلت فِنٹیک ، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، سائبر تحفظ، ہنرمندی کی ترقی، اسمارٹ سٹی حل اور قابل تجدید توانائی و غذائی تحفظ ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی وفد کی سطح پر اس بات چیت میں سنگاپور کے ہائی کمشنر سائن وونگ نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری نے اپنا لچیلا پن دکھایا ہے اور دونوں فریق کاروبار ، دفاع، سائنس اور اختراعات ، تعلیم، انتظامیہ اور ڈیجیٹل معیشت جیسے شعبوں میں اس اہم تعلق کو مزید مضبوط کرنے کے لئے تیا رہے۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ 17؍ستمبر 2022کو نئی دہلی میں منعقد پہلی ہند –سنگاپور وزارتی سطحی گول میز میٹنگ کا تصور وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا، جسے انہوں نے ایک راہ دکھانے والی پہل کی شکل میں ذکر کیا تھا۔ جو غیر معمولی ہند-سنگاپور دوطرفہ تعلقات کا ایک وسیعت نامہ ہے اور شراکت داری کے نئے شعبوں میں یہ تال میل کا راستہ ہموار کرسکتا ہے۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بتایا کہ ہندوستان اور سنگاپور عالمی اہمیت کے مختلف ایشوز پر تعاون کا اظہار کرتے ہیں اور وہ جی 20، دولت مشترکہ، آئی او آر اے(انڈین اوسین رِم ایسوسی ایشن)، مشرقی ایشیا اجلاس اور آئی او این ایس (انڈین اوسین نول سمپوزیم)جیسے متعدد گروپوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2005 کے وسیع اقتصادی تعاون معاہدے (سی ای سی اے)کے اختتام کے بعد اس مضبوط تعلق کو 2015 میں وزیر اعظم جناب نریندرمودی کے دورے کے دوران اور سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اسٹریٹیجک شراکت داری میں وسعت دے گئی۔
لوہ کھُم یین اپنے ہندوستانی ہم منصب ڈاکٹر جتندر سنگھ سے بتایا کہ مالی سال 22-2021کے لئے ہندوستان میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)ایکویٹی فلو کے معاملے میں سنگاپور ایک اعلیٰ ذریعہ ملک کی شکل میں ابھرا ہے۔ مالی سال 2022میں سنگاپور سے ہندوستان میں ایف ڈی آئی کے رفتارکا تناسب تقریباً 16بلین امریکی ڈالر ہونے کا اندازہ لگایا تھا۔
دونوں فریق نے سول سروسز کے تبادلہ پروگرام کو مضبوط کرنے اور سنگاپور کے اعلیٰ کارکردگی والے اداروں میں پی ایم ایکسی لینس ایوارڈ یافتگان کے دورے پر بھی دی فیوچر آف ورک، ورک فورس اینڈ ورک پلیس آف سنگاپور ڈاکٹر جتندر سنگھ کی سربراہی میں وژن انڈیا-2047کے ساتھ مل کر کام کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔
اس سے قبل دوسری دوطرفہ میٹنگ نئی دہلی میں منعقد کی گئی تھی، جس کی مشترکہ صدارت سیکریٹری (ڈی اے آر پی جی)جناب وی سرینواس اوروزیر اعظم کے دفتر میں وزیر ، پبلک سروس ڈپارٹمنٹ (پی ایس ڈی)، سنگاپور کے مستقل سیکریٹری لوہ کھُم این نے کی تھی۔ میٹنگ کے دوران دونوں فریق نے انتظامی اصلاحات کے شعبے میں کی گئی پہلوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا۔ ہندوستانی فریق نے گُڈ گورننس اِنڈیکس ، نیشنل ای-گورننس سروس ڈیلیوری اور سی پی جی آر اے ایم ایس اور سنگاپور کی جانب سے سروس ڈیلیوری بنچ مارکنگ اسٹڈی، سیٹزن سینٹرک پبلک سروسز اور دی فیوچر آف ورک، ورک فورس اور ورک پلیس پر پریزینٹیشن دیا گیا۔
وی ، سرینواس سیکریٹری ، ڈی اے آر پی جی نے بتایا کہ عملہ نظم اور عوامی انتظامیہ کے شعبے میں ہندوستان اور سنگاپور کے مابین مفاہمتی عرضداشت(ایم او یو)پر یکم جون 2018کو دستخط کئے گئے تھے۔ تعاون کے لئے شناخت شدہ اہم شعبوں میں عوامی خدمات تقسیم ، انسانی وسائل نظم، عوامی شعبے میں بہتری، قیادت؍اہلیتی ترقی اور ای –گورننس ؍ڈیجیٹل حکومت شامل ہیں۔ جون 2018 میں مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کرنے کے بعد وباء کے سبب 6جولائی 2021 کو دوطرفہ میٹنگ کا پہلا دور منعقد کیا تھا۔
مفاہمتی عرضداشت اطلاعات کی منتقلی اور ورکشاپ سیمینار اور کانفرنس کے ذریعے تجربے کو ساجھا کرنے ، ماہرین کے تبادلے، صلاحیت سازی اور یکساں مفاد کی مشترکہ تقابلی تحقیق ، سرکاری افسران کی تربیت میں دونوں ممالک کے تربیتی اداروں کے درمیان تعاون کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
اپنے اختتامی خطاب میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا انہیں مکمل یقین ہے کہ دونوں فریق عوامی انتظامیہ اور انتظامی اصلاح کے شعبوں میں اعلیٰ روایتوں کا تبادلہ کرتے رہیں گے اور اِن میں بہتری کے امکانات کا بھی پتہ لگاتے رہیں گے۔
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.10833
(Release ID: 1863485)
Visitor Counter : 105