بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے اڈانی پاور لمیٹڈ کے ذریعے ڈلیجنٹ پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور ڈی بی پاور لمیٹڈ  کے شیئر کپیٹل کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 29 SEP 2022 4:59PM by PIB Delhi

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے  اڈانی پاور لمیٹڈ (حصول کنندہ) کے ذریعے ڈلیجنٹ پاور پرائیویٹ لمیٹڈ (ڈلیجنٹ پاور) اور ڈی بی پاور لمیٹڈ (ڈی بی پاور) کے شیئر کیپٹل  کے حصول کو منظوری دے دی ہے [ڈلیجنٹ پاور اور ڈی بی پاور کو  مشترکہ طور پر ٹارگیٹس کہا گیا ہے]۔

اس مجوزہ مجموعہ میں  حصول کنندہ کے ذریعے ٹارگیٹس کے شیئر کیپٹل اور  اقتصادی حقوق کا 100 فیصد حصول شامل ہے۔

حصول کنندہ  ہندوستان کی پبلک لسٹیڈ کمپنی ہے جس کے حصص بی ایس ای لمیٹڈ کے ساتھ ساتھ نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا لمیٹڈ  کی فہرست میں شامل ہیں۔ حصول کنندہ  ایک بجلی کی کمپنی ہے جس کے ہندوستان میں آٹھ پاور پلانٹس کام کر رہے ہیں۔  اس کے پاس  گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک، راجستھان، اور چھتیس گڑھ میں 13650 میگا واٹ  بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت والے تھرمل  پاور پلانٹس ہیں اور گجرات میں 40 میگا واٹ کی صلاحیت والا سولر پاور پلانٹ ہے۔

ڈلیجنٹ پاور بنیادی طور پر  ہولڈنگ کمپنی کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔ یہ پروجیکٹ  مینجمنٹ اور کنسلٹینسی سروسز بھی فراہم کرتی ہے، جو ڈی بی پاور تک محدود ہے۔

ڈی بی پاور کوئلے پر مبنی ایک تھرمل پاور پلانٹ چلا رہا ہے، جو چھتیس گڑھ میں ہے اور اس کی  بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 1200 میگاواٹ فی گھنٹہ ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ  جلد ہی پیش کیا جائے گا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10889


(Release ID: 1863480) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Telugu