وزارت دفاع

چیف آف دی نول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار کا آسٹریلیا دورہ

Posted On: 29 SEP 2022 3:41PM by PIB Delhi

ہندوستانی  بحریہ کے چیف آف دی نول اسٹاف (سی این ایس)، ایڈمرل آر ہری کمار نے 26ستمبر سے 28ستمبر 2022تک آسٹریلیا کیا دورہ کیا۔ سی این ایس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ آسٹریلیا کا ان کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔

 

01.jpeg

 

دورے کے دوران انہوں نے روائل آسٹریلین نیوی (آر اے این)، وائس ایڈمرل مارک ہیمنڈ، وائس چیف آف آسٹریلین ڈیفنس فورسیز کے وائس ایڈمرل  ڈیوڈ جانسٹن ، دفاعی سیکریٹری جناب گریگ موریارٹی، چیف آف روائل آسٹریلین ایئر فورس (آر اے اے ایف)ایئر مارشل رابرٹ چِپمین اورڈپٹی چیف آف جوائنٹ آپریشنز ایئر وائس مارشل مائیک کِچر سے اہم میٹنگیں کیں۔اِن میٹنگوں کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں شراکت دارانہ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی عہد بندی کا اظہار کیا۔

ایڈمرل آر ہری کمار نے ایچ ایم اے ایس پینگوئن اور ہائیڈروگریفک اسکول میں آر اے این سہولتوں کا دورہ کیا۔سی این ایس  کے ساتھ آسٹریلیا میں ہندوستان کے سفیر جناب منپریت ووہراکے ساتھ بحریہ سربراہ آر اے این کے ساتھ نئے بحری تعاون کے مواقع کو سمجھنے اور انہیں ترقی دینے کے لئے آسٹریلیائی  تھنک ٹینک کے اہم ممبروں کے ساتھ بات چیت کی۔بات چیت میں سمندری ماحولیات کے چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے تال میل کی سطح اور مرکوز کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔

 

02.jpeg

 

ہندوستان اور آسٹریلیا بحر ہند –بحرالکاحل میں کئی موجودہ بحری تحفظاتی ایشوز پر اپنے نظریے کی یکسانیت کو ساجھا کیا۔ یہ دونوں ممالک انڈین اوسین نول سمپوزیم (آئی او این ایس)، انڈین اوسین رِم ایسوسی ایشین (آئی او آر اے)اور ویسٹرن پیسفک نول سمپوزیم (ڈبلیو پی این ایس)جیسے کئی دوطرفہ اور کثیر فریقی پلیٹ فارم پر ملک کر کام کررہے ہیں۔

ڈروِن میں آراے این کے ذریعے منعقد حال ہی میں اختتام پذیر کثیر فریقی مشق کا کاڈو میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز ستپورا اور ہندوستانی بحریہ کے ایک پی 8آئی سمندری گشتی طیارے کی کامیاب شراکت داری کے بعد سی این ایس کے اس دورے نے دونوں ممالک کے دوران مضبوط اور طویل مدت تک چلنے والے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔

 

************

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.10832



(Release ID: 1863474) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi