وزارت دفاع

رکشا منتری نے اروناچل پردیش میں 3 کور کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا؛  ایل اے سی کے ساتھ ملک کی دفاعی تیاریوں کا جائزہ لیا


مسلح افواج تمام خطرات سے ملک کی حفاظت کے لیے لیس اور تیار ہیں: جناب راجناتھ سنگھ

Posted On: 29 SEP 2022 3:54PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے 29 ستمبر، 2022 کو اروناچل پردیش کی دیبانگ وادی کے ایک گاؤں انینی میں 3 کور کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیکورٹی سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے، ایل اے سی پر ملک کی دفاعی تیاریوں کا زمینی جائزہ لیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مشرقی کمان لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیتا اور ہندوستانی فوج کے دیگر سینئر افسران رکشا منتری کے ساتھ تھے جنہوں نے علاقے میں تعینات فوجیوں سے بھی بات چیت کی۔

سرحدی علاقوں کے دورے کے بعد، رکشا منتری نے آسام کے تیج پور میں مسلح افواج کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ملک کی خود مختاری، اتحاد اور سالمیت کی بہادری سے حفاظت کرنے میں سرحدوں پر تعینات فوجیوں کی لگن اور قربانیوں کو سراہا۔

جناب راجناتھ سنگھ نے مسلح افواج کو قوم کی طاقت اور اعتماد کی وجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی، ہندوستان کی فوجی صلاحیت کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے، جس میں ’آتم نربھر‘ دفاعی صنعت کے ذریعے خدمات کو جدید ترین ہتھیاروں/آلات سے لیس کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔

رکشا منتری نے اس حقیقت کی تعریف کی کہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ایک مضبوط فوج تیار ہوئی ہے جو قوم کو ہر قسم کے خطرات سے بچانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کو وقتاً فوقتاً اپنی طاقت اور حوصلے کا مظاہرہ کرکے لوگوں بالخصوص نوجوانوں میں قومی فخر اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے پر سراہا۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے جرات مندانہ فیصلوں کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے بہاری پر مبنی کاموں کی وجہ سے ہندوستان کی بین الاقوامی شبیہ پوری طرح سے بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ایک وقت تھا جب بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر ہندوستان کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا۔ ہمارے وزیراعظم کی کاوشوں سے آج ہم محض مبصر سے دعویدار بن گئے ہیں۔ ہندوستانی فوج کو پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ہمارے دوست ممالک کو ان پر اعتماد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھرا ہے۔ آج، ہم دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہیں، مضبوطی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘

دن کی مصروفیات کے ایک حصے کے طور پر، رکشا منتری نے آتھو پوپو کی دوسری مذہبی مہم کے ارکان کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ آتھو پوپو، مقامی ایدو مشمی قبیلے کا سالانہ ٹریک ہے جسے مقامی باشندوں  سے رابطہ کرنے اور ان کی مدد کرنے  کے ساتھ سات سیاحت کے فروغ کی مسلسل کوششوں کے حصہ کے طور پر 2021 سے ہندوستانی فوج کی طرف سے سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10828



(Release ID: 1863436) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri