وزارات ثقافت

ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے پدم اور سنگیت ناٹک کے ایوارڈز یافتہ لوگوں کے ساتھ این جی ایم اے میں وزیر اعظم کے گرانقدر تحائف کی نمائش والی گیلری کا دورہ کیا

میں ہر شخص پر زور دیتی ہوں کہ وہ  یادگاروں اور تحائف کی نیلامی میں حصہ لیں اور نمامی گنگے کے عظیم مقصد کے لئے اپنا تعاون کریں: محترمہ میناکشی لیکھی

Posted On: 28 SEP 2022 6:30PM by PIB Delhi

ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے پدم اور سنگیت ناٹک ایوارڈ یافتہ لوگوں کے ساتھ آج نئی دلّی میں نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے) میں وزیر اعظم کے گرانقدر تحائف کی نمائش والی گیلری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سوشل میڈیا کے کئی ممتاز افراد بھی موجود تھے۔  ان لوگوں کی دورے میں رہنمائی کی گئی اور  انہیں  ہر تحفے کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں ۔

اس موقع پر محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ ’’ میں ہر ایک سے تحائف اور یادگاروں کی نیلامی میں حصہ لینے کی درخواست کرتی ہوں۔ اس نیلامی سے آپ کو دو طرح سے فائدہ ہوگا، پہلا یہ کہ وزیر اعظم مودی کو ، جو یادگاریں  پیش کی گئی ہیں ، وہ آپ کی ملکیت ہوں گی اور ایک سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے گا اور دوسرا یہ کہ نیلامی کے ذریعے جمع ہونے والے فنڈز کو نمامی گنگے پروگرام کے عظیم مقصد کے لئے استعمال کیا جائے گا ، جو  ہمارے قومی دریا، گنگا کے تحفظ اور احیاء کا ایک فلیگ شپ پروجیکٹ ہے ۔ ‘‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’ ان یاد گاری تحائف کی قیمت 100 روپئے سے لے کر لاکھوں روپئے تک ہے اور اس دورے کو مزید پرلطف بنانے کے لئے عام طور پر رہنمائی والے ٹورز اور سماعت سے محروم افراد کے لئے اشاروں کی زبان میں رہنمائی والے ٹورز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ بریل تحریر میں نابینا افراد کے لئے کیٹلاگ بھی دستیاب ہیں۔  انہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ٹوئیٹر پر #pmmementos کو فروغ دینے پر بھی زور دیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 1079

(Release ID: 1863228) Visitor Counter : 130

Read this release in: English , Hindi , Telugu