وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت کےمحکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی)کےذریعہ  بندھو گڑھ فاریسٹ ریزرو میں آثار قدیمہ کی شاندار باقیات کی دریافت

Posted On: 28 SEP 2022 8:08PM by PIB Delhi

 

ایک بڑی تلاش میں، اے ایس آئی نے مدھیہ پردیش کے بندھو گڑھ فاریسٹ ریزرو میں قابل ذکر آثار قدیمہ دریافت کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T0RU.jpg

اے ایس آئی کے ذریعہ کی گئی تلاش کے دوران، کلاچوری دور (9ویں صدی عیسوی سے 11ویں صدی عیسوی)کے 26 قدیم مندر/باقیات ، 26 غاریں (دوسری صدی عیسوی سے پانچویں صدی عیسوی تک زیادہ تر بدھ مت کے ماننے والے)، 2 خانقاہیں، 2 استوپا، 24 برہمی نوشتہ جات (دوسری صدی عیسوی سے پانچویں صدی عیسوی)، 46 مجسمے، 20 بکھرے ہوئے باقیات اور 19 پانی کے ڈھانچے (دوسری صدی عیسوی سے پندرہویں صدی عیسوی) ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 46 مجسموں میں سے ایک وراہ مجسمہ بھی ہے جو سب سے بڑے مجسموں میں سے ایک ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MCTR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F21K.jpg

دریافت کی مدت میں شری بھیم سینا، مہاراجہ پوتھاسری، مہاراجہ بھٹا دیو سمیت مختلف مہاراجاؤں  کے دور کا احاطہ کیا گیا تھا۔ نوشتہ جات میں کوشمی، متھرا، پاواتا (پاروتا)، ویجابھاردا اور سپتنائیریکا شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RXVK.jpg

اے ایس آئی کی ایک ٹیم نے بندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو کے علاقے میں واقع تقریباً 170 مربع کلومیٹر کا احاطہ کیا اور اس علاقے کی کئی مہینوں تک جاری رہنے والی تلاش کا کام 1938 کے بعد پہلی بار کیا گیا۔

یہ دریافت اے ایس آئی کے جبل پور سرکل کے تحت کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10795

 


(Release ID: 1863227) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Telugu