سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے اور ایمیزون سیلر پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان  آج  سہ فریقی مفاہمت نامہ پر  (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے

Posted On: 28 SEP 2022 6:16PM by PIB Delhi

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ (ڈی ای پی  ڈبلیوڈی)، حکومت ہند، اسکل کونسل فار پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (ایس سی پی ڈبلیوڈی) اوریمیزون سیلرپرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان آج ایک سہ فریقی مفاہمت نامہ(ایم اویو)  پر دستخط کیے گئے۔ اس مفاہمت نامے کا بنیادی مقصد ای کامرس کے شعبے میں مشترکہ طور پر معذور افراد کے لیے ہنرمندی  کی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس میں  ڈی ای پی  ڈبلیوڈی کے ذریعے ہنر مندی کی تربیت کے لیے پی ڈبلیوڈیز کو متحرک کرنے،ایس سی پی ڈبلیوڈی کے ذریعے ای کامرس کے شعبے کے لیے ملازمت کے  رول کی ڈیزائننگ اور ایمیزون کے ذریعے پی ڈبلیوڈیزکی  ہنرمندی  کی تربیت اور خدمات حاصل کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔ تمام فریقین کے اس طرح کے اقدامات سے معذور افراد (پی ڈبلیوڈیز) کے لیے سپلائی چین کے شعبے میں ملازمت کے لیے مخصوص، عملی اور ای کامرس کی مہارتیں فراہم کر کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے تاکہ ملازمت کی مارکیٹ  میں ان کی پائیدار ملازمت کی اہلیت کو بڑھایا جا سکے اور ساتھ ہی  انھیں صنعت کار بننے کے قابل بنایاجاسکے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LLC4.jpg

 

ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں منعقدہ ایم او یو پر دستخط کرنے  کی تقریب میں  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمارموجود تھے۔

اس موقع پر وزیر موصوف  نے کہا کہ وزیر اعظم کی یہ خواہش بھی ہے کہ پرائیویٹ کمپنیوں کو پی ڈبلیوڈیز کو روزگار کے مواقع فراہم کر کے اور  انہیں خود کفیل  بنا کربااختیار بنانے کے لیے منسلک  ہوناچاہئے ۔ وزیرموصوف  نے کہا کہ آتم نربھربھارت کو ذہن میں رکھتے ہوئے نہ صرف ایمیزون جیسی پرائیوٹ کمپنیوں کو  بلکہ سوسائٹی کو بھی آگے آنا ہوگا اور ساتھ مل کردیوانگ آتم نربھر (خود انحصار) بنانا ہوگا۔

ڈی ای پی ڈبلیوڈی  کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے  پی ڈبلیوڈیزکو بااختیار بنانے کے لیے محکمہ کے ساتھ ہاتھ ملانے پر ایمیزون اور ایس سی پی ڈبلیوڈی کی تعریف کرتے ہوئے، کہا کہ پروگرام کے تحت تربیت یافتہ/ملازمت یافتہ پی ڈبلیوڈیز کی تعداد کا پتہ لگایا جانا چاہیے اور پی ڈبلیوڈیز کو گوداموں میں جاب انترپرینیور بنانے کے لیے  روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے ۔

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی نمائندگی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب  کشور بی سوروڑے،  ایس سی پی ڈبلیو ڈی کی نمائندگی  سی ای او جناب  رویندر سنگھ نے  اور  ایمیزون سیلر پرائیویٹ لمیٹڈ کی نمائندگی  اے پی اے سی /ایم ای این اے /ایل اے ٹی اے ایم  آپریشنز کے نائب صدرجناب اکھل سکسینہ نے کی۔

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 10787)


(Release ID: 1863181) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Punjabi