وزارات ثقافت

ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال میکسیکو میں یونیسکو-مونڈیاکلٹ 2022 عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے

Posted On: 28 SEP 2022 6:22PM by PIB Delhi

ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال کی قیادت میں بھارتی وفد 28 سے 30 ستمبر ، 2022 ء کے دوران میکسیکو سٹی میں منعقد ہونے والی یونیسکو – مونڈیا کلٹ 2022 عالمی کانفرنس میں نمائندگی کرے گا۔ افتتاحی تقریب 28 ستمبر ، بروز بدھ صبح 10 بجے سی ڈی ٹی ( میکسیکو کے معیاری وقت ) پر منعقد ہو گی ۔

امید ہے کہ وزیر موصوف ثقافت کے سیکٹر کی پالیسیوں سے متعلق اہم معاملات اور تشویشات پر کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں 100 سے زائد ممالک کے ثقافتی وزراء ، اس کثیر جہتی فورم پر عالمی ثقافتی مذاکرے پر فیصلہ کرنے کے لئے شرکت کریں گے۔

ثقافتی پالیسیوں اور پائیدار ترقیات پر یونیسکو عالمی کانفرنس - مونڈیا کلٹ – 2022 میکسیکو شہر میں 1982 ء میں ثقافتی پالیسیوں پر مونڈیا کلٹ  کی پہلی عالمی کانفرنس کے چالیس سال بعد اور 1998 میں اسٹاک ہوم ( سویڈن ) میں منعقدہ ثقافتی پالیسیوں اور ترقیات پر منعقدہ یونیسکو عالمی کانفرنس کے 24 سال بعد منعقد کی  جا رہی ہے۔  

کانفرنس کا بنیادی مقصد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی رپورٹ ’’ ہمارا مشترکہ ایجنڈا ( ستمبر ، 2021 )  عالمی عوامی بہتری ، ہم سب کی بہتری ‘‘ کی ثقافت  کے ویژن کے مطابق، پائیدار ترقی کے ساتھ ساتھ یکجہتی، امن اور سلامتی کے فروغ کے تناظر میں مکمل طور پر ایک زیادہ مضبوط اور لچکدار ثقافتی شعبے کو تشکیل دینا ہے۔  

اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی  اہداف پر نفاذ کی کارروائی کی آخری دہائی کے لئے ، جس پر بین الاقوامی برادری نے ایک مشترکہ امنگوں والے روڈ میپ کے طور پر اتفاق کیا تھا، یونیسکو نے اپنے رکن ممالک اور عالمی برادری کی کانفرنس طلب کی ہے  تاکہ فوری  اور مستقبل کی ترجیحات کے مطابق اجاگر ہونے والے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ثقافتی پالیسیوں پر مشترکہ طور پر کارروائی کی جا سکے  ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 10785



(Release ID: 1863113) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Telugu