سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

گوہاٹی میں موجودہ سرائے گھاٹ پل کے قریب برہمپتر ندی پر ریل کم روڈ پل کو 996.75 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دی گئی ہے

Posted On: 28 SEP 2022 4:12PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز جناب نتن گڈکری نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے گتی شکتی کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے گوہاٹی میں موجودہ سرائے گھاٹ پل کے قریب برہم پتر ندی پر ریل کم روڈ برج کے پروجیکٹ کو 996.75 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دے دی گئی ہے ، جس کے اخراجات این ایچ اے آئی اور وزارت ریلوے شیئر کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ یہ پل 322 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل طور پر این ایچ اے آئی کے ذریعہ تعمیر کیا جائے گا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ یہ پل برہمپتر ندی کے پار گوہاٹی آسام کے شمالی کنارے کو جنوبی کنارے سے جوڑے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب یہ پل مکمل ہوجائے گا تو  یہ اس وقت 75000 سے زیادہ پی سی یو (مسافر کار یونٹس) کی بھاری ٹریفک کے ساتھ دریا کے پار ہموار اور اسٹریٹجک رابطہ فراہم کرے گا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10782



(Release ID: 1863092) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Punjabi