سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دلّی کے ستیہ مارگ پر خون کے عطیے کے کیمپ کا افتتاح کیا، سیوا پکھواڑے کے موقع پر ایک پودا بھی لگایا
Posted On:
28 SEP 2022 3:42PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’ سیوا اپنی ذات سے اوپر ‘‘ کے کام کے کلچر کو متعارف کرایا ہے اور 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک منایا جانے والا’’ سیوا پکھواڑہ ‘‘ مکمل جذبے کے ساتھ اسی عزم کا اعادہ ہے ۔
آج یہاں ستیہ مارگ پر ، اُن کے ذریعے ’’ سیوا پکھواڑہ ‘‘ کے ایک حصے کے طور پر افتتاح کردہ ’’ خون کے عطیہ ‘‘ کے کیمپ کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد، جناب نریندر مودی نے خود کو ’’ پردھان منتری ‘‘ کے بجائے ’’ پردھان سیوک ‘‘ کہا تھا ۔ یہ بذاتِ خود اس کلچر کا اعلان ہے ، جس پر جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت اور بی جے پی عمل کر رہی ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ایک اتفاق ہے کہ 17 ستمبر سے جاری ’’ سیوا پکھواڑہ ‘‘ ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا یومِ پیدائش ہے اور 25 ستمبر پنڈت دین دیال اپادھیائے کا یومِ پیدائش ہے ، جنہوں نے ’’ انتودیا ‘‘ کا تصور پیش کیا ، جس کا مطلب ہے قطار میں کھڑے آخری شخص تک پہنچنا ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ’’ سیوا پکھواڑہ‘‘ کا اختتام 2 اکتوبر کو ہونا ہے ، جو مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش ہے ، جنہوں نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ ایک فلاحی ملک کے مقاصد صرف اُسی وقت پورے ہوں گے ، جب آخری بھارتی کے آنکھوں کے آنسو بھی پونچھ دیئے جائیں ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تقریباً 100 یونٹ خون جمع کرنے کے لئے کھڑی ریڈ کراس وین میں عطیہ دہندگان کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔ انہوں نے اپنے پارلیمانی حلقہ اودھم پور- کٹھوعہ- ڈوڈہ میں منعقد کئے جانے والے ’’ سیوا پکھواڑہ ‘‘ پروگراموں کے بارے میں بھی بتایا۔
پورے ملک میں مرکزی وزارتیں، ریاستی وزراء اور بی جے پی کارکنان 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ ’’ سیوا پکھواڑا‘‘ کے طور پر منا رہے ہیں۔ اس ’’ خدمت ‘‘ کے پکھواڑے کے دوران، مرکزی اور ریاستی وزراء اور پارٹی کارکنان مختلف سرگرمیوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ، جیسے خون کے عطیہ کے کیمپ کا انعقاد، مفت ہیلتھ چیک اَپ کیمپ، راشن کٹس کی تقسیم، دِویانگوں کے لئے مفت طبی آلات اور مفت کووِڈ بوسٹر خوراک وغیرہ ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خون کا عطیہ دینے کے کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد پودا بھی لگایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 10780
(Release ID: 1863083)
Visitor Counter : 118