کابینہ

کابینہ نے دریائے کُشیارہ کی مشترکہ سرحد سے ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں کے ذریعہ 153-153 کیوسک تک پانی حاصل کرنے سے متعلق ،ہند وستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کئے جانے  مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 28 SEP 2022 3:59PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی صدارت  میں  مرکزی کابینہ نے  دریائے کُشیارہ کی مشترکہ سرحد سے ہندوستان اور بنگلہ دیش  دونوں میں سے ہر ایک کے ذریعہ 153  کیوسک تک  پانی حاصل کرنے سے متعلق جمہوریہ ہند  اور جمہوریہ  بنگلہ دیش کی حکومتوں  کے درمیان  کئے گئے مفاہمت نامے پر بعد از وقوع  واقعہ  آج منظوری دی ہے۔

اپنی  پانی  کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے  خشک موسم (یکم نومبر سے  31  مئی تک) کے دوران دریائے کُشیارہ کی مشترکہ سرحد سے ہند وستان اور بنگلہ دیش میں سے ہر ایک کے ذریعہ 153  کیو سک تک پانی حاصل کرنے کے بارے میں کئے جانے والے مفاہمت نامے پر 6  ستمبر  2022  کو  حکومت جمہوریہ ہند کی جل شکتی کی وزارت اور  حکومت عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش  کی آبی وسائل کی وزارت نے دستخط کئے تھے۔

اس مفاہمت نامے کے بعد آسام کی حکومت اپنی پانی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے خشک موسم (یکم نومبر سے 31  مئی تک)  کے دوران دریائے کشیارہ کی مشترکہ سرحد سے 153  کیوسک پانی  حاصل کرسکتی ہے۔

خشک موسم کے دوران دونوں فریقوں کے ذریعہ پانی کے حصول کی نگرانی کے مقصد سے دونوں ممالک کے درمیان ایک مشترکہ مونیٹرنگ ٹیم قائم کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا گ- ق ر)

U-10770



(Release ID: 1863009) Visitor Counter : 86