کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

صنعت اور اندرون ملک تجارت کی ترقی کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی)، انوسٹ انڈیا اور  نیدرلینڈ کے سفارت خانے نے انڈیا – نیدرلینڈ فاسٹ ٹریک میکنزم (ایف ٹی ایم) کو رسمی شکل دی


اس ایف ٹی ایم کا مقصد،  دونوں ممالک میں باہمی سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کی دو طرفہ کوششوں کو مضبوط کرنا اور کمپنیوں کے درمیان کاروباری تعاون کی حمایت کرنا اور اسے فروغ دینا ہے

Posted On: 28 SEP 2022 11:46AM by PIB Delhi

صنعت اور اندرون ملک تجارت کی ترقی کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور  نیدر لینڈ کے سفارت خانے نے  باضابطہ طریقے سے ہندوستان  اور نیدر لینڈ کے درمیان دو طرفہ فاسٹ ٹریک میکنزم  (ایف ٹی ایم) کو رسمی شکل دینے کے لئے مشترکہ بیان پر دستخط کئے ہیں۔ سرمایہ کاری  کے فروغ  اور اس کے لئے سہولت فراہم کرانے والی قومی ایجنسی انوسٹ انڈیا اس دو طرفہ ایف ٹی ایم کو  عملی جامہ پہنانے والا ادارہ ہے۔ ہندوستان میں نیدر لینڈ کے سفیر عزت مآب مارٹن وان ڈین برگ اور  ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری  جناب انوراگ جین نے  27  ستمبر  2022  کو   رسمی طور پر  مشترکہ بیان پر دستخط کئے اور  ان کا تبادلہ کیا۔

ہندوستان اور نیدر لینڈ کے درمیان دو طرفہ ایف ٹی ایم کا مقصد  ہندوستان میں کام کرنے والی ڈچ کمپنیوں کے سرمایہ کاری کے معاملات کو تیز رفتار سے نمٹانے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔ یہ میکنزم ڈی پی آئی آئی ٹی ، متعلقہ وزارتوں اور محکموں ، انوسٹ انڈیا  اور  نیدر لینڈ کے سفارت خانے کے درمیان قریبی تعاون کے ساتھ کام کرے گا۔ اس میکنزم سے  باہمی سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں اضافے کی  دو طرفہ کوششوں کو مضبوط کرنے اور اس سلسلے میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی کمپنیوں کے درمیان کاروباری تعاون کی مدد ملے گی اور اسے فروغ حاصل ہوگا۔

ہندوستان میں نیدر لینڈ کے سفیر عزت مآب مارٹن وان ڈین برگ نے کہا کہ  ‘‘ہندوستان اور نیدر لینڈ کے درمیان  مضبوط اقتصادی تعلقات  قابل توجہ ہیں۔ کچھ ڈچ کمپنیاں  تو ہندوستان میں 100 سال  سے زیادہ مدت سے کام کر رہی ہیں ، جس سے قریبی دو طرفہ تعلقات کا پتہ چلتا ہے۔ خصوصی طور پر  اقتصادیات ، سائنس اور  اختراع کے کلیدی شعبوں میں ہندوستان میں  کام کرنے والی ڈچ کمپنیوں کو مزید تحریک دینے کے لئے ہم  اپنے ہندوستانی شراکت داروں کے ساتھ مزید  تعاون کرنے کے خواہش مند ہیں’’۔

ڈی پی آئی آئی  ٹی کے سکریٹری جناب انوراگ جین نے کہا کہ  ‘‘جس وقت ہم اس ایف ٹی ایم پر دستخط کر رہے ہیں، میں اس وقت کی اہمیت پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں،  وہ ‘امرت کال’ ہے، جو کہ  ہماری آزادی کے ساتھ ساتھ  ہمارے  دو طرفہ  سفارتی تعلقات  کے 75  برس مکمل ہونے کا وقت ہے۔ ہندوستان اُن چند ممالک میں سے ایک ہے، جس کی بہت ہی کھلی ایف ڈی آئی پالیسی ہے اور  ہم  نے ایف ٹی ایم کا عمل شروع ہونے  سے قبل  بھی ڈچ کمپنیوں کے  کئی معاملات کو حل کرنے کے لئے کام کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہم ان تعلقات کو رسمی شکل دے رہے ہیں جو طویل  مدت سے قائم ہیں’’۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری جناب راجندر رتنو نے کہا کہ  ‘‘ہندوستان اور نیدر لینڈ کے اقتصادی رابطے ہمارے دو طرفہ تعلقات  کی بنیاد رہے ہیں۔ اس اہم موقع پر ہمارے سیاسی اقتصادی  اور تجارتی تعلقات  کے ساتھ ساتھ کئی دیگر شعبوں میں تعاون کا ذکر کیا جانا اہم ہے۔ ہماری یہ کوشش ہے کہ  ایف ٹی ایم کے مرحلے تک پہنچنے سے پہلے ہی  ڈ چ کمپنیوں کے تمام مسائل حل ہو جائیں اور ہم  اس سلسلے میں  مسلسل کام کر رہے ہیں۔’’

انوسٹ انڈیا کے ایم ڈی  اور سی ای او  جناب دیپک باگلا نے کہا کہ ‘‘آج ہمارے دو طرفہ تعلقات کے لئے بہت اہم دن ہے۔ دونوں شراکت ممالک کے درمیان دو طرفہ  سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے دستخط کئے جانے کی یہ تقریب ایک بڑا قدم ہے۔ باہمی مفات کے دیگر اہم شعبے بھی ہیں، اور  ہم ہندوستان -  نیدر لینڈ  سرمایہ کاری کوریڈور کو  مزید  فعال بنانے کے لئے مل کر  کام کرنے کے خواہش مند ہیں’’۔

ہندوستان اور نیدر لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات  رسمی طور پر  1947  میں قائم ہوئے تھے۔ اس وقت سے ہی  دونوں ممالک نے  مضبوط سیاسی ، اقتصادی اور  کاروباری تعلقات  اورمختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کیا ہے۔

سرکاری ہندوستانی اعداد وشمار کے مطابق نیدر لینڈ ہندوستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا   چوتھا سب سے بڑا بیرونی ملک ہے۔ اپریل 2000 اور  جون  2022  کے درمیان ہندوستان میں نیدر لینڈ کی جانب سے 44.3 بلین امریکی ڈالر کی  مجموعی  براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

سال  22-2021  میں  دونوں ملکوں کے درمیان 17 بلین امریکی ڈالر  کی  دو طرفہ تجارت ہوئی۔ نیدر لینڈ کو کی جانےو الی  ہندوستانی بر آمدات   میں، بالخصوص معدنیاتی ایندھن اور  معدنیات پر مبنی  مصنوعات ،نامیاتی  کیمکلز الیکٹرکل مشینری اور ایکوپمنٹ، الیومینیم، لوہا ، فولاد  اور  فارماسوئیٹیکل پروڈکٹس شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا گ- ق ر)

U-10759


(Release ID: 1862886) Visitor Counter : 223


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu