وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے، 13ویں فکی گلوبل اسکلز سمٹ -2022 کا افتتاح کیا
اس سال کی سمٹ کا موضوع ‘‘تعلیم سے روز گار کی صلاحیت- اس کو عملی جامہ پہنانا ’’ تھا
Posted On:
27 SEP 2022 5:28PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیند پردھان نے آج نئی دہلی میں 13 ویں فکی گلوبل اسکلز سمٹ – 2022 کا افتتاح کیا، جس کا موضوع ‘‘تعلیم سے روز گار کی صلاحیت – اس کو عملی جامہ پہنانا ’’ تھا۔ انہوں نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کیا۔
جناب دھرمیندر پردھان نے ہندوستان کے آبادیاتی لحاظ سے بہتر صورت حال کا فائدہ اٹھانے اور ہندوستان کے ہنر مندی کے ایکو سسٹم کو مزید متحرک بنانے کے لئے ہنر مندی کے فروغ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک آبادیاتی لحاظ سے بہتر صورت حال میں ہے۔ تعلیم اور ہنر مندی کو ہمارے ملک کے آبادیاتی فائدے کو کایا پلٹ کرنے والے ایک پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے میں ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔
جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ اپنی معیشت کو مزید نتیجہ خیز اور شاندار بنانے کے لئے ہمیں اپنی افرادی قوت کو مزید نتیجہ خیز بنانا ہوگا۔ ہماری افرادی قوت کو مزید متحرک بنانے میں محنت سے متعلق قوانین کو آسان بنانے اور اپرینٹس شپ جیسی پہل کے دور رس نتائج ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم اپنے تعلیم اور ہنر مندی کے ایکو سسٹم کو مزید متحرک بنانے کے لئے ہم تعلیمی بینک آف کریڈٹ سے لے کر آنے والی ڈیجیٹل یونیورسٹی تک متعدد نئے اقدامات اور پالیسی سے متعلق اصلاحات کر رہے ہیں۔
جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ تعلیم اور ہنر مندی کے شعبے میں مزید تبدیلی لانے کے لئے ایک مضبوط اکیڈمیا – انڈسٹری – پالیسی میکر کنکٹ تیار کرنے اور اجتماعی نقطہ نظر کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا گ- ق ر)
U-10758
(Release ID: 1862855)
Visitor Counter : 152