زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت کے مرکزی وزیر جناب نریندرسنگھ تومرجی چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے بالی ،انڈونیشیا پہنچے
جناب تومرنے آسٹریلوی اورکینیڈین وزراء کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی اورانھیں ہندوستان کادورہ کرنے کی دعوت دی
Posted On:
27 SEP 2022 8:52PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر وزارت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ آج جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے تین روزہ دورے پر بالی، انڈونیشیا پہنچے۔ جناب تومر نے بالی میں کینیڈین وزیر برائے زراعت اور زرعی خوراک محترمہ میری کلاڈ بیبیو اور آسٹریلیا کے معاون وزیر برائے تجارت اور مینوفیکچرنگ جناب ٹم آئرس کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔
اپنی دو طرفہ ملاقاتوں میں جناب تومر نے اگلے سال ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والی جی -20ایگری چوٹی کانفرنس کے لیے دونوں وزراء کو دعوت دی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے جوار کے بین الاقوامی سال - 2023 کے لئے جو ہندوستان کی سرپرستی میں منایا جائے گا، ان کی حمایت طلب کی۔ آسٹریلیا اور کینیڈین وزراء نے انھیں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
***********
(ش ح ۔ اک۔ ع آ)
U -10755
(Release ID: 1862845)
Visitor Counter : 103