سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے سیوا پکھواڑا کے دوران ایک پروگرام میں مددٹریسا کریسنٹ نئی دہلی کے پاس سردار پٹیل کیمپ کی سلم بستی (جھگی –جھونپڑی)میں رہنے والی خواتین کو سلائی مشینیں تقسیم کیں، ساتھ ہی وہ اولڈ ایج ہوم بھی گئے اور وہاں بزرگ شہریوں سے بات چیت کی
وزیر موصوف نے کہا کہ ملک بھر میں 17ستمبر سے 2؍اکتوبر تک سیوا پکھواڑا کے دوران بلڈ ڈونیشن کیمپ، مفت صحت جانچ کیمپ، دویانگ جنوں کو مفت علاج، پیوند کاری، مفت کووڈ بوسٹر خوراک اور راشن کِٹ تقسیم جیسی مختلف سرگرمیاں چلائی جارہی ہیں
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے سردار پٹیل سلائی مرکز کے منتظم سے اِن خواتین کو سِنگل یوز پلاسٹک کے متبادل کی شکل میں کفایتی اور مضبوط کپڑے کے تھیلے (بیگ)بنانے میں اُن کی اہلیت کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کا اصرار کیا اور وعدہ کیا کہ کیندریہ بھنڈار کے ذریعے اُن کی سبھی تیار مصنوعات کو خریدا جائے گا
وزیر موصوف نے نیتا جی نگر میں بزرگ شہریوں کے لئے سندھیا ہوم میں تقریباً 30 بزرگ شہریوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان بزرگ شہریوں کے آنے والے رشتے داروں کے لئے ایک مہمان کا کمرہ بنوانے اور اولڈ ایج ہوم میں مستقل طورپر طبی کیمپ منعقد کرنے کا وعدہ بھی کیا
Posted On:
27 SEP 2022 4:54PM by PIB Delhi
سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، اور ارضیاتی سائنس، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایت، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج سیوا پکھواڑا کے دوران منعقد ایک پروگرام میں مدد ٹریسا کریسنٹ ، نئی دہلی کے قریب سردار پٹیل کیمپ کی سلم بستی میں رہنے والی خواتین کو سلائی مشینیں تقسیم کیں۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی وزارت اور بی جے پی حکمرانی والی ریاستیں ملک بھر میں 17ستمبر سے 2؍اکتوبر تک سیوا پکھواڑا منعقد کرکے وزیر اعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ اس سیوا پکھواڑے کے دوران مرکزی و ریاستی وزراء اور پارٹی کارکنان خون عطیہ کیمپ، مفت صحت جانچ کیمپ، راشن کٹ کی تقسیم، دویانگ جنوں کو مفت طبی پیوند کاری، مفت کووڈ بوسٹر خوراک جیسی مختلف سرگرمیوں میں اپنے خدمات فراہم کررہے ہیں۔
وزیر موصو ف نے یہ بھی بتایا کہ 2025 تک وزیر اعظم کے ٹی بی سے آزاد ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ٹی بی مریضوں کی روزانہ کی ضرورتوں پر توجہ کے لئے سیوا پکھواڑا کے دوران مرکزی وزراء اور بی جے پی لیڈروں کے ذریعے ایسے مریضوں کو ایک سال کے لئے گود بھی لیا جارہا ہے۔
اس سے پہلے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے سلائی مشینوں کے مستفدین میں سے ہر ایک کے ساتھ بات چیت کی اور خوشی ظاہر کی کہ کئی لڑکیاں اور خواتین سلائی میں ہنرمند ہیں، لیکن ان کے پاس اِن دونوں کاموں کے لئے مشینوں کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم نہ صرف انہیں با اختیار بنائے گا، بلکہ اقتصادی نظریے سے آتم نربھربنانے میں بھی مدد کرے گا۔
وزیر موصوف نے سردار پٹیل سلائی مرکز کے منتظم سے اِن خواتین کو سِنگل یوز پلاسٹک کے متبادل کی شکل میں کفایتی اور مضبوط کپڑے کے بیگ بنانے میں اُن کی ہنرمندی میں بہتری لانے پر زور دیا اور یقین دلایا کہ کیندریہ بھنڈار اُن کی تیار سبھی مصنوعات کو خریدے گا۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ اس سیوا پکھواڑا کے دوران ہم نے 25 ستمبر کو پنڈت دین دیال اُپادھیائے کا جنم دن منایا ہے، جو انتودیہ کے اپنے اُس فلسفے کے لئے جانے جاتے ہیں، جس کا مفہوم ہے ’’آخری شخص کی فلاح‘‘۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس پکھواڑے کا اختتام 2اکتوبر کو گاندھی جینتی کے دن ہوگا، جن کا خواب ’’ہر آنکھ سے ہر آنسو پونچھنا ‘‘تھا۔
ایک دیگر پروگرام میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے نیتاجی نگر میں بزرگ شہریوں کے لئے بنائے گئے سندھیا ہوم میں تقریباً 30 بزرگ شہریوں سے بات چیت کی۔ اس آشرم میں 10خواتین سمیت زیادہ تر بزرگ شہری سبکدوش سرکاری ملازم اور استاذہ ہیں۔ آشرم میں رہنے والوں نے کیئر ہوم میں سہولتوں اور انتظام پر اطمینان ظاہر کیا۔
ان کی شکایات پر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بزرگ شہریوں کے آنے والے رشتے داروں کے لئے ایک مہمان کا کمرہ بنانے اور آشرم میں مستقل طورپر طبی کیمپ منعقد کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کچھ بزرگ شہریوں کے لئے اضافی نرسنگ دیکھ بھال مہیا کرنے پر بھی اتفاق ظاہر کیا۔اُن تمام لوگوں کو کیندریہ بھنڈار دہلی کی جانب سے صحت مند غذا کی کِٹ دی گئی۔
*************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.10729
(Release ID: 1862694)