وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے نئی دلّی میں ڈیف ایکسپو 2022 کی تیاریوں کا جائزہ لیا


اب تک کے سب سے بڑے ڈیف ایکسپو کی میزبانی کے لئے گاندھی نگر تیار ہے؛  شرکت کے لئے 1136  کمپنیوں نے اندراج کرایا ، جو ایک ریکارڈ ہے

عوام کے لئے عملی مظاہروں ، بحری جہازوں کے دوروں اور ڈرون کے اب تک کے سب سے شو کی منصوبہ بندی کی گئی ہے

Posted On: 27 SEP 2022 1:02PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 27 ستمبر ، 2022 ء کو نئی دلّی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں ہونے والی ڈیف ایکسپو 2022 ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران، وزیر دفاع کو حکام نے  ، اس تقریب کے لئے متعدد فریقین کی طرف سے کئے جانے والے وسیع انتظامات کے بارے میں مطلع کیا۔ انہوں نے ڈیف ایکسپو 2022 کو اب تک کی بہترین دفاعی نمائش بنانے کے لئے عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔  دفاع کے وزیر  مملکت جناب اجے بھٹ، دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔

ڈیف ایکسپو کا 12 واں ایڈیشن، جو گجرات کے گاندھی نگر میں 18 سے 22 اکتوبر ، 2022 ء کے درمیان منعقد کیا جائے گا ، اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ہو گا کیونکہ 27 ستمبر ، 2022 ء تک 1136 کمپنیوں نے اس نمائش کے لئے اندراج کرایا ہے اور توقع ہے کہ ان کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ نمائش کی منصوبہ بندی اب تک کے سب سے بڑے رقبے پر کی جا رہی ہے ، جو  ایک لاکھ مربع میٹر سے زیادہ ہو گا (پچھلا ایڈیشن 76000 مربع میٹر پر نمائش لگائی گئی تھی ) ۔ 12ویں ڈیف ایکسپو کا موضوع ’ فخر کا راستہ ‘ ( پاتھ ٹو پرائڈ ) رکھا گیا  ہے ، جو بھارت کے ایرو اسپیس اور دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبوں کی بھارتی اور عالمی صارفین کے ساتھ ساجھیداری اور امداد کے ذریعے بھارت کو ایک خود کفیل اور مضبوط ملک بنانے کے مودی جی کے ویژن کے خطوط پر ہے ۔  اس نمائش میں  ملکی دفاعی صنعت کی طاقت کو اجاگر کیا جائے گا  ، جو اب حکومت اور ملک کے بڑے پیمانے پر ’ میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ ‘ کے عزم کو تقویت دے رہی ہے۔

یہ نمائش بھارتی کمپنیوں کے لئے خصوصی طور پر پہلا ایڈیشن ہوگا۔ بھارتی کمپنیوں، غیر ملکی او ای ایم کی بھارتی ذیلی کمپنیوں، بھارت میں رجسٹرڈ کمپنی کے ڈویژنوں ، بھارتی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر رکھنے والے نمائش کاروں کو بھارتی شرکاء کی حیثیت دی  جائے گی ۔ ڈیف ایکسپو 2022 سات نئی دفاعی کمپنیوں کے قیام کے ایک سال کا جشن بھی منائے گا، جنہیں سابقہ آرڈیننس فیکٹری بورڈ سے ہی قائم کیا گیا ہے ۔ یہ تمام کمپنیاں پہلی بار ڈیف ایکسپو میں شرکت کریں گی۔

12ویں ڈیف ایکسپو پانچ روزہ نمائش ہوگی، جس میں 18-20 اکتوبر تک کاروبار کے لئے مخصوص ہوں گے  ، جب کہ 21 اور 22 اکتوبر عوامی نمائش کے لئے ہوں گے۔ پہلی بار، یہ نمائش  چار مقامات کے فارمیٹ میں منعقد کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب اور سیمینار مہاتما مندر کنونشن اور نمائشی مرکز میں منعقد ہوں گے۔ ہیلی پیڈ ایگزیبیشن سینٹر میں نمائش ہو گی ؛ سابرمتی ریور فرنٹ پر براہ راست مظاہرے اور پوربندر میں بھارتی بحریہ اور بھارتی کوسٹ گارڈ کے ذریعہ عوام کے لئے جہاز کے دورے ہوں گے ۔ آئی آئی ٹی  دلّی کے اسٹارٹ اَپ میسرز بوٹ لیبس  کے ذریعے ، جو آئی ڈیکس کا فاتح ہے ، اب تک کا سب سے بڑا ڈرون شو منعقد کیا جائے گا ۔

اس کے علاوہ، یہ نمائش بھارت -افریقہ دفاعی ڈائیلاگ کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گی، جس میں افریقی ممالک کے کئی وزرائے دفاع کی شرکت متوقع ہے۔ ایک علیحدہ بحیرۂ ہند کے علاقے پلس کانکلیو کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

انڈیا پویلین - دفاعی پیداوار کے محکمے، وزارت دفاع کا ایک اہم پویلین - دیسی دفاعی مصنوعات، اسٹارٹ اپس، جدید ترین ٹیکنالوجی بشمول دفاع میں مصنوعی ذہانت کی پختگی کا مظاہرہ کرے گا اور 2047 ء  کے لئے بھارت کا ویژن پیش کرے گا۔  اس کو ’ پاتھ ٹو پرائڈ ‘ کا نام دیا  گیا ہے ۔ 50 سے زائد اسٹارٹ اپس پویلین میں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ پہلی بار، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تقریب میں پویلین قائم کرنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے، جس میں کئی ریاستوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ مفاہمت ناموں، ٹیکنالوجی کے معاہدوں کی منتقلی اور مصنوعات لانچ کرنے کے لئے 300 سے زیادہ شراکت داری کے مفاہمت ناموں  کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ ، پہلی ،مرتبہ ڈیف ایکسپو میں دفاعی مینوفیکچرنگ میں بہترین کارکردگی کے لئے رکشا منتری ایوارڈس  بھی پیش کئے جائیں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 10717


(Release ID: 1862679)