بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہَب میگا ایوینٹ ؍کنکلیوکل گجرات کے احمد آباد میں منعقد ہوگا

Posted On: 27 SEP 2022 5:15PM by PIB Delhi

ممبرپارلیمنٹ اور چیئر مین درج فہرست ذات  اور درج فہرست قبائل کی بہبود سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے صدر جناب کِریت پریم جی بھائی سولنکی، ممبر پارلیمنٹ  راجیہ سبھا جناب نرہری امین ، جناب کِریٹ جے پرمار ، میئر احمد آباد، جناب راکیش شاہ  ممبر اسمبلی احمد آباد، جناب سریش پٹیل ممبر اسمبلی مانی نگر اور دیگر اہم شخصیات کی موجودگی میں 28ستمبر 2022ء کو نیشنل ایس سی –ایس ٹی ہب کنکلیو  کی صدارت کریں گے۔یہ کنکلیو ایم ایس ایم ای کی وزارت –حکومت ہند کے ذریعے وزارت کی نیشنل ایس سی –ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ)اسکیم اور دیگر اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے منعقد ہورہا ہے۔ یہ عوامی خرید میں ایس سی –ایس ٹی  ایم ایس ای کی حصے داری بڑھانے کے خواہش مند ؍موجودہ ایس سی-ایس ٹی کاروباریوں ، سی پی ایس ای ،صنعتی فیڈریشن اور قرض دینے والے اداروں کے ساتھ بات چیت کا بھی موقع ہوگا۔

ایم ایس ایم ای سیکٹر روزگار پیدا کرنے اور روزی روٹی میں بہتری لانے کے معاملے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ موجودہ وقت میں اس میں 11کروڑ سے زیادہ لوگوں کو روزگار دینے والی 6کروڑ اِکائیاں شامل ہیں، جو مجموعی گھریلو پیداوار میں تقریباً 30 فیصد تعاون اور ہندوستان سے کل برآمدات کا 45فیصد سے زیادہ کے ساتھ اقتصادی ترقی میں اہم تعاون دیتا ہے۔

ہندوستانی معیشت میں شمولیاتی فروغ کے لئے ایم ایس ایم ای کی وزارت حکومت ہند نے نیشنل شیڈیول کاسٹ –شیڈیولڈ ٹرائب ہب (این ایس ایس ایچ)اسکیم لانچ کی ہے۔ اس کا مقصد عوامی خرید میں ان کی حصے داری بڑھانے کے لئے ایس سی-ایس ٹی آبادی کے درمیان ہنرمندی میں اضافہ اور صنعتی کلچر کو بڑھاوا دینا ہے۔ اسے ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تحت ایک سی پی ایس ای قومی چھوٹی  صنعت کارپوریشن (این ایس آئی سی)کے ذریعے نافذ کیا جارہا ہے۔

ہماری معیشت پر ایم ایس ایم ای کے اثرات کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ نوجوانوں کے درمیان کاروباریت کو بڑھاوا دینے اور ایک موافق ایکو سسٹم کی تعمیر کے لئے مرکوز کوشش کی جائے۔ جہاں وہ 5ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ہندوستانی معیشت کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔

 ایم ایس ایم ای سیکٹر کا فروغ قوم  کی اقتصادی بھلائی کے لئے اہم ہے۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت پائیدار ترقی کے لئے ایم ایس ایم ای کو طاقتور بنانے اور عالمی ویلیو چین میں شمولیت کے لئے مسلسل کام کررہی ہے۔ ریاستی سطح کے اس کنکلیو سے ایس سی –ایس ٹی ا یم ایس ایم ای کو نئے خیالات کو شامل کرکے اپنے دائرے کو وسیع کرنے میں مدد ملے گی، کیونکہ وہ سرکار کی طرف سے کی جانے والی مختلف مداخلتوں سے اچھی طرح واقف بھی ہیں۔

*************

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.10716


(Release ID: 1862659)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Telugu