وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے ’’ڈیجیٹل ٹرانس فارمیشن اینڈ  انٹرنیشنلائزیشن آف ہائر ایجوکیشن‘‘ موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی


جناب دھرمیندر پردھان نے ہندوستانی اور عالمی اداروں کے درمیان تال میل بنا کر ایک نئے  نالیج نیٹ ورک کی اپیل کی

Posted On: 27 SEP 2022 4:27PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم اور اسکل ڈیولپمنٹ جناب دھرمیندر پردھان نے آج ’’ڈیجیٹل ٹرانس فارمیشن اینڈ انٹرنیشنلائزیشن آف ہائر ایجوکیشن‘‘ موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی اور اس سے خطاب کیا۔ اس کا اہتمام دہلی میں ٹی سی ایس کے تعاون سے ڈیکن یونیورسٹی نے کیا۔

1.jfif

جناب پردھان ’’ڈیجیٹل ٹرانس فارمیشن اینڈ انٹرنیشنلائزیشن آف ہائر ایجوکیشن‘‘ موضوع پر منعقد بین الاقوامی کانفرنس میں ڈیکن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایان مارٹن، او پی جندل یونیورسٹی کے جناب سبرامنیم راما دورئی، بانی وائس چانسلر پروفیسر سی راج کمار، جنات میتھیو جانسن اور ہندوستان اور آسٹریلیا کے دیگر  رہنماؤں کے ساتھ شامل ہوئے۔

جناب پردھان نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا مشترکہ اقدار کی بنیاد پر  لمبے تعلقات کو شیئر کرتے ہیں۔ تعلیم اور اسکل ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں ہماری شراکت داری مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ ہندوستان صنعتی انقلاب 4.0 کی قیادت کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ اس سفر میں ہند-آسٹریلیا شراکت داری ایک اہم رول نبھا سکتی ہے۔

2.jfif

جناب پردھان نے کہا کہ علم کسی بھی تہذیب کا ایک اہم ستون ہے۔ ہندوستانی تہذیب ہمیشہ سے علم پر مبنی اور علم پر چلنے والی رہی ہے۔ اسے آگے بڑھاتے ہوئے، ہندوستان این ای پی 2020 کو نافذ کر رہا ہے۔ آج کی چنوتی 15 سے 25 سال کی عمر  کی وسیع آبادی کو تعلیم یافتہ اور ہنرمند بنانا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں ایک نیا ’’ڈیجیٹل لائف اسٹائل‘‘ پنپ رہا ہے۔ سال 2023 کے آخر تک ڈیجیٹل ادائیگی میں دیسی 5 جی سے عالمی قیادت تک، آئندہ ڈیجیٹل یونیورسٹی اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کے ساتھ سبھی گاؤوں کی نیٹ ورکنگ، ہندوستان کا ڈیجیٹلائزیشن نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

جناب پردھان نے نئے نالیج نیٹ ورک کی بھی اپیل کی جس میں بین الاقوامی ادارے ہندوستان میں کیمپس قائم کر رہے ہیں اور ہندوستانی ادارے بھی عالمی بن رہے ہیں۔ بعد میں، انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ  سماج کو عقل و فہم سے لیس کیا ہے۔ ہمیشہ ترقی یافتہ دنیا میں، ہندوستانی نالیج نیٹ ورک انسانیت کے فائدے کے لیے ہوگا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10721



(Release ID: 1862644) Visitor Counter : 117


Read this release in: Telugu , Marathi , English , Hindi