ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

چار دہائیوں میں پہلی بار، ایک مرکزی وزیر – وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے ناگالینڈ کے ضلع زونہیبوٹو کا دورہ کیا


مرکزی حکومت کی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا اور زونہیبوٹو اور ووکھا اضلاع میں مستفیدین سے ملاقات کی

Posted On: 26 SEP 2022 7:15PM by PIB Delhi

ہنر مندی کی ترقی اور انٹر پرینیورشپ  کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج ناگالینڈ کے ایک چھوٹے سے ضلع کے قصبے زونہیبوٹو کا دورہ کیا اور اس طرح وہ  چار دہائیوں کے عرصے میں ایسا کرنے والے پہلے مرکزی وزیر بن گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-09-26at7.50.41PMSIYT.jpeg

 

جناب  چندر شیکھر جو اس وقت ناگالینڈ کے تین روزہ دورے پر ہیں، دیما پور سے سڑک کے ذریعے نو گھنٹے کے سفر کے بعد اس پہاڑی شہر پہنچے۔

وزیر نے زونہیبوٹو کے ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ وہ ایک ضلعی ہنر مندی کی ترقی کا منصوبہ تیار کریں جو مقامی امنگوں کا نقشہ بنائے اور ملازمتوں اور کاروباری افراد کے مواقع پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا زور مقامی وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال اور شہری مراکز کی طرف نقل مکانی کو کم کرنے پر ہونا چاہیے۔

وزیر موصوف نے مرکزی حکومت کی اسکیموں کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اس وقت تک جوش سے کام کریں جب تک کہ آخری میل تک کا احاطہ  نہ لیا جائے، ہر آواز سنی جائے اور ہر شکایت کا ازالہ کیا جائے جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تصور  پیش کیا ہے۔

جناب  چندر شیکھر نے زونہیبوٹو اور ووکھا میں مرکزی حکومت کی اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بھی ملاقات کی جنہوں نے انہیں بتایا کہ کس طرح ان کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے۔ وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’ایسے مواقع پر، میں مودی حکومت میں وزیر بننے پر واقعی فخر اور اعزاز محسوس کرتا ہوں - زندگیوں کو بدلنے کے ان کے وژن میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کر رہا ہوں - سب کا ساتھ سب کا وشواس‘‘۔

جناب  چندر شیکھر نے مقامی لیڈروں اور کاریا کاروں کے ساتھ بھی میٹنگیں کیں اور سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس اور سب کا پریاس پر مبنی نیو انڈیا کے لیے وزیر اعظم کے ویژن کو ان کے ساتھ شیئر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020ORT.jpg

 

جناب  چندر شیکھر نے بعد میں زونہیبوٹو میں سومی بپٹسٹ چرچ ،جو ایشیا میں سب سے بڑے  بپٹسٹ چرچ کے طور پر جانا جاتا ہے، کا دورہ کیا اور  وہاں دعائیں کیں۔

بعد از دوپہر، وہ ووکھا کے لیے روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے ضلعی عہدیداروں، سماجی کارکنوں، تاجر برادری کے نمائندوں کے علاوہ لانگسا کونسل ہال کے عمائدین اور لوتھا ہوہو اور ایلو ہوہو تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ  کئی میٹنگوں  میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D0Y6.jpg

 

وزیر موصوف  کل شام دہلی واپس آجائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ک ۔ن ا۔

(2022۔09۔26)

U- 10702

                          



(Release ID: 1862447) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Punjabi