وزارت خزانہ

سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این) نے مدھیہ پردیش میں 1000 کلوگرام سے زیادہ افیم ضبط کی

Posted On: 26 SEP 2022 6:42PM by PIB Delhi

 

منشیات کی روک تھام  سے متعلق کارروائی جاری رکھنے کے سلسلے میں  مدھیہ پردیش کے نیمچ میں واقع سینٹرل نارکوٹکس بیورو (سی بی این)  کے افسران نے آج ایک مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر  مدھیہ پردیش کے نیمج ضلع  میں  واقع سنگولی تحصیل میں پی ایس –رتن گڑھ کے ہاتھی پورہ گاوں کے باہری علاقے میں پہلے سے تعمیر دیوار اور ٹین شیڈ  سے بنی  ایک مشتبہ رہائش گاہ اور عارضی گودام (باڑہ)  پر چھاپہ مارا  اور  کل 1083.15 کلوگرام افیم (ڈوڈا چورا) ضبط کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PB1P.jpg

 

اس کی اطلاع  ملنے کے بعد کہ  ہاتھی پورہ گاوں کا ایک شخص افیم کی غیر قانونی اسمگلنگ اور ٹرانسپورٹیشن  میں شامل تھا اور اپنی رہائش گاہ اور گاوں کے باہری علاقے میں واقع پہلے سے تعمیر شدہ دیوار اور ٹین شیڈ کے ذریعہ   بنائے گئے  عارضی گودام (باڑہ) میں  غیرقانونی افیم (ڈوڈا چورا)  کی سپلائی کررہا تھا، سی بی این نیمچ کے افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور آج صبح وہاں بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد ٹیم نے گاوں میں مشتبہ رہائش گاہ اور عارضی گودام (باڑہ) پر چھاپہ مارا۔

اس کارروائی کے دوران منشیات  کے اسمگلروں میں سے ایک نے 12 بور بندوق کے ساتھ انسدادی ٹیم پر حملہ کیا، لیکن سی بی این افسران نے بہت ہمت اورسوجھ بوجھ  کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورتحال کواحتیاط اور ہوشیاری  کے ساتھ سنبھالا اور بعد میں اس اسمگلر کو حراست میں لے لیا گیا ۔ اس کے علاوہ سی بی این کے افسران کی مدد کے لئے آس پاس کے پولیس تھانوں سے اضافی دستے کو بھی طلب کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LJGY.jpg

 

عارضی گودام (باڑہ) کے چاروں اور ٹین شید کے ساتھ ساتھ چلنے والی غیرقانونی سرگرمیوں کو چھپانے کے لئے پہلے سے بنی  اونچی دیوار تعمیر کی گئی تھی۔ اس  چھاپہ  کی کارروائی میں ایک  مہندرا پک اپ گاڑی میں لدی 482.7 کلوگرام  وزن کے افیم (ڈوڈا چورا)  کے 25 بیگ ضبط کئے گئے۔ وہیں اسکارپیو ایس یو وی سے 401.55 کلوگرام وزن کے افیم (ڈوڈاچورا) کے 21 بیگ اور ہونڈئی  آئی 20 کار سے 198.9 کلوگرام وزن کے افیم (ڈوڈاچورا) کے پانچ بیگ ضبط کئے گئے۔ اس طرح کل 1083.15 کلوگرام  وزن افیم کے کل 51 بیگ ضبط کئے گئے ۔بغیر لائسنس  والی 12 بور کی 23 گولیاں اور 2 خالی کارتوس اور 38  قابل استعمال گولیاں اور 7.65 ملی میٹر کی ایک خالی کارتوس بھی ضبط کیا  گیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034MZ9.jpg

 

عارضی  گودام (باڈا) سے پیسنے کی مشین (افیم کی مقدار کو کم کرنے کے لئے اس کے بھوسے کو باریک پاوڈر میں پیسنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، نیلے دھاگے کے بنڈل کے ساتھ سلائی مشین (سلائی و پیکنگ کے لئے استعمال، افیم بیگ) ، وزن  ناپنے کی مشین اور ایئرپمپ (گاڑیوں  کے لئے) وغیرہ کو بھی ضبط کیا گیا ۔

3 گاڑیوں یعنی مہندرا پک اپ، مہندرا اسکارپیو اور ہنڈائی آئی 20 کے ساتھ 1083.15 کلوگرام  وزن والے افیم کے 51 بیگ ضبط کئے گئے ہیں  اور این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی متعلقہ ضابطوں  کے تحت تین لوگوں  کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وہیں، اس چھاپہ  میں ضبط کی گئی بغیر لائسنس والی 12 بور گن  کے ساتھ 23 زندہ  راونڈ و 2 خالی کارتوس، 38 زندہ کارتوس  اور 7.65 ایم ایم کے ایک خالی کارتوس کی بھی اسلحہ سے متعلق قانون  کے متعلقہ ضابطوں کے تحت  مجازحکام کے ذریعہ جانچ کی جائے گی۔

سی بی این نے مدھیہ پردیش پولیس کی مدد سے اس مہم کو پورا کیا۔ آگے کی جانچ جاری ہے۔

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 10637)



(Release ID: 1862407) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Telugu