ریلوے کی وزارت

ریلوے بھرتی کی سی ای این  2019/01 نان ٹیکنکل پاپولر کٹیگری کے امتحان  کے سبھی  پانچوں سطحوں کی  بھرتی کے تمام مراحل مکمل


ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ نے لیول 6 عہدوں کے نتائج کا اعلان کیا

ہر سطح کے لیے امیدواروں کوترتیب وار پینل میں شامل  کرنا امیدواروں کے مفاد میں ہے کیونکہ  یہ ایک عہدے کے لیے ایک امیدوار کو پینل میں شمولیت  کو یقینی بنائے گا

Posted On: 26 SEP 2022 5:43PM by PIB Delhi

سی ای این  2019/01  نان ٹیکنیکل پاپولر کیٹیگری (این ٹی پی سی) کے سبھی پانچ سطحوں  کی بھرتی کے تمام مراحل مکمل ہوگئے ہیں اور ہر ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ (آر آر بی) کے اسکل ٹیسٹ کی اسکرپٹس کی جانچ   جاری ہے۔ سبھی 21 آر آر بی کے ذریعہ 06.09.2022 سے سطح  6 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آر آربی پہلے ہی شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کی دستاویزات کی تصدیق اور میڈیکل ٹیسٹ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ اس کے بعد لیول 6 کے لیے  پینل میں شامل کرنے کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

ہر سطح کے لیے امیدواروں کوترتیب وار پینل میں شامل  کرنا امیدواروں کے مفاد میں ہے کیونکہ یہ ایک عہدے کے لیے ایک امیدوار کو پینل میں شمولیت  کو یقینی بنائے گا۔آر آر بی سبھی سطحوں کو مقررہ وقت پر  جلد پینل میں شامل کرنے کئے تمام اقدامات کر رہا ہے۔ ہر آر آر بی کے ذریعے اس سطح کے لیے امیدواروں کے نوٹیفکیشن  کے فوراً بعد ہر سطح کے لئے متعلقہ زونل ریلوے کے ذریعے امیدواروں کی جوائننگ کرائی جائے گی۔ ساتھ ہی آر آر بی سی ای این آر آر سی 2019/01 (سطح-1) کے سی بی ٹی کے انعقاد میں مصروف ہیں جو 17.08.2022 کو شروع ہوا اور ابھی بھی جاری  ہے۔

امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ  آر آر بی  کی طرف سے منعقد کی جارہی بھرتی سے متعلق سرگرمیوں  کے لئے  تیاری پر توجہ مرکوز کریں اور  آر آر بی کے ذریعےاپنائے جارہے عمل میں مداخلت نہ کریں، جو اس معاملے میں صرف امیدواروں کے مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق ہے۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 10678)



(Release ID: 1862406) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia