ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایکتا نگر، گجرات میں ماحولیات کے وزراء کی قومی کانفرنس کا وزیراعظم نے افتتاح کیا


جناب مودی کا کہنا ہے کہ "ماحولیات کی وزارت کا کردار ایک ریگولیٹر کے بجائے ماحول کو فروغ دینے والے کے طور پر زیادہ ہے"

’وزیراعظم نے گلاسگو میں پوری دنیا  کے سا منے مشن لائف کا وژن  پیش کیا‘:  جناب بھوپیندر یادو

"ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کرکے خود کفیل ہندوستان کے وژن میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ": ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر

بہتر پالیسیاں بنانے میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان مزید ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے دو روزہ کانفرنس

کانفرنس میں ماحولیات پر چھ موضوعاتی اجلاس  منعقد کئے گئے

Posted On: 24 SEP 2022 6:24PM by PIB Delhi

ایکتا نگر، گجرات میں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزراء کی قومی کانفرنس منعقد ہوئی۔ دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کل ورچوئل طور پر وزیراعظم نے کیا۔

 

 

کانفرنس میں ملک بھر سے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزراء نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل کے استقبالیہ کلمات اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کے تبصروں سے ہوا۔ جناب اشونی کمار چوبے، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت بھی دیگر معززین کے ساتھ موجود تھے۔ ریاستی جنگلات اور ماحولیات کے وزراء، متعلقہ ریاستی سکریٹریوں کے ساتھ ساتھ ریاستی پی سی بیز / پی سی سیز کے چیئرمینوں کے ساتھ پی سی سی ایفز نے بھی ایف ایف اور سی سی کے وزراء کی دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی۔

 

 

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اظہارخیال کیا کہ ہندوستان نہ صرف قابل تجدید توانائی کے میدان میں بڑی ترقی کر رہا ہے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کی رہنمائی بھی کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہندوستان تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے، اور یہ اپنی ماحولیات کو بھی مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔

سال 2070 کے  کاربن کے اخراج کے خالص صفر کے ہدف کی طرف سب کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی توجہ زرعی ترقی اور زراعت سے متعلقہ ملازمتوں پر ہے۔ انہوں نے ان اہداف کو حاصل کرنے میں ریاستوں کی ماحولیات کی وزارتوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’میں تمام ماحولیات کے وزراء سے ریاستوں میں  مدوَّرمعیشت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘ جناب مودی نے اپنے بیان  کے اختتام میں یہ ذکر کیا کہ یہ  ٹھوس کچرے کے بندوبست کی مہم کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گا اور ہمیں ایک بار  استعمال کئے جانےوالے پلاسٹک کے  نقصانات سے بھی نجات دلائے گا۔

ماحولیات کی وزارتوں کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس کردار کو منضبط کاری  کےکردار میں نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک طویل عرصے سے ماحولیات کی وزارتوں نے ایک ریگولیٹر کے طور پر اپنا کردار ادا کیا۔ تاہم، وزیر اعظم نے کہا، "میں سمجھتا ہوں کہ وزارت ماحولیات کا کردار ایک ریگولیٹر کے بجائے ماحولیات کو فروغ دینے والے کے طور پر زیادہ ہے۔" انہوں نے ریاستوں سے کہا کہ وہ وہیکل اسکریپنگ پالیسی جیسے اقدامات اور قدرتی ایندھن سے متعلق اقدامات جیسے ایتھنول کی ملاوٹ اور انہیں حقیقی طور پر مضبوط بنانے میں مدد کریں۔ انہوں نے صحت مند مسابقت کے ساتھ ساتھ ان اقدامات کو فروغ دینے کے لیے ریاستوں کے درمیان تعاون کے لیے  اپیل کی۔

کیوڑیہ، ایکتا نگر میں سیکھنے کے مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ماحولیات اور معیشت کی بیک وقت ترقی، ماحولیات کی مضبوطی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے  ،حیاتیاتی تنوع جو ماحولیاتی سیاحت کو بڑھانے کا ایک ذریعہ ہے،جیسے مسائل کے حل پر تبصرہ کیا،  اور یہ بتایا کہ ہمارے قبائلی بھائیوں اور بہنوں کی دولت  میں اضافہ کے ساتھ ساتھ جنگلات کی دولت میں کس طرح اضافہ ہوتاہے ۔

وزیر اعظم کا خطاب :

https://pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=1861687

 

 

مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کل ماحولیات کے وزراء کی قومی کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل کے مجسمے کے سامنے، ملک کی ماحولیاتی ترقی کے ایک خاص دستکاری اور فن تعمیر کے ساتھ ترقی کے اس فلسفے کو دیکھ کر، تمام وزراء اور افسران اس یقین کا اظہار کر رہے ہیں کہ یہ یقینی طور پر ایک شریشٹھ بھارت ہے:’’ بہترین ہندوستان کا ویژن‘‘۔

جناب یادو نے  اس بات کا ذکر کیا کہ عزت مآب وزیر اعظم نے گلاسگو میں پوری دنیا کے سامنے مشن لائف کا ویژن پیش کیا۔ نیشنل ایکشن پلان اور ریاستی ایکشن پلان کے ساتھ نیتی آیوگ کے ایگزیکٹو افسروں کے ساتھ مشن لائف کے سیشن پر بحث کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

جناب یادو نے مزید کہا کہ دنیا کے ماحولیات ایس ایم پی میں پلاسٹک پر پابندی کا موضوع اٹھایا گیا تھا اور ہندوستان نے اس سلسلے میں کافی اقدامات کیے ہیں۔

جناب یادو نے لوگوں کو یہ بھی بتایا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت اور وژن کے تحت ہم نے ملک میں چیتوں کو بحال کر کے ملک کو ماحولیاتی ہم آہنگی کی طرف آگے بڑھایا ہے۔ اس نقطہ نظر سے، جنگلی حیات کے موضوع، حیاتیاتی تنوع کے ساتھ ساتھ دلدلی علاقوں کے تحفظ کے موضوع پر بھی کانفرنس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکزی وزیر نے بتایا کہ ہندوستان کو 75  دلدلی علاقوں کے لیے رامسر سائٹ کا درجہ مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی پر تشویش کے ساتھ ساتھ زرعی جنگل بانی کے موضوع کو کانفرنس میں بحث کے موضوعات میں شامل کیا گیا تھا۔

جناب یادو نے زور دے کر کہا کہ دو روزہ کانفرنس کا انعقاد اس امید کے ساتھ کیا گیا ہے کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے خود کفیل ہندوستان کے وژن میں اپنا کردار ا دا کر سکتے ہیں۔

 

 

23 اور 24 ستمبر کو منعقد ہونے والی اس دو روزہ کانفرنس میں چھ موضوعاتی سیشنز تھے جن میں لائف ای، موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ (کاربن کے اخراج   میں تخفیف اور موسمیاتی اثرات سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ریاستی ایکشن پلان کو اپ ڈیٹ کرنا) پری ویش (انٹیگریٹڈ گرین کلیئرنس کے لیے سنگل ونڈو سسٹم)؛ جنگلات کا انتظام؛ آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول؛ جنگلی حیات کا بندوبست؛ پلاسٹک اور کچرے کے بندوبست پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

کل منعقد ہونے والا پہلا موضوعی سیشن پری ویش (انٹرایکٹو اور ورچوئس انوائرنمنٹ سنگل ونڈو ہب کے ذریعہ فعال اور تاثراتی سہولت)  پر تھا۔ پری ویش کو اگست 2018 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ کلیئرنس دینے میں لگنے والے وقت کو کم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو حاصل کیا جا سکے۔ 2014 سے رجحانات کے تجزیے کے ذریعے، یہ وضاحت کی گئی تھی کہ کس طرح پری ویش کئی پالیسی اصلاحات کے ساتھ مل کر ماحولیاتی کلیئرنس (ای سی ) اور فاریسٹ کلیئرنس (ایف سی) کی گرانٹ میں لگنے والے وقت کو کم کرنے میں مدد کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

کووڈ-19 کی وبا کے دوران، نئے معمول نے ہمارے معاشرے کو خدمات حاصل کرنے کے لیے فزیکل ٹچ پوائنٹس کو کم کرنے کی غرض سے مزید ٹیکنالوجی پر مبنی حل تلاش کرنے پر آمادہ کیا۔ تیزی سے زرعی پروگراموں سے متعلق منظوریاں اور شرائط وضوابط کی تعمیل کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پری ویش پر صارفین کے تجربے کو بڑھانے کی ضرورت محسوس کی گئی اور اسی کے مطابق وزارت نے کل 16 ماڈیولز اور 140 سے زیادہ اہم  اقدامات کے ساتھ موجودہ پری ویش کے دائرہ کار کو بڑھانے کا کام اٹھایا ہے۔ پری ویش میں تصور کیے گئے کچھ اہم ماڈیولز قابل ترتیب ایڈمن ماڈیول، فیصلہ سپورٹ سسٹم  (ڈی ایس ایس ) ، اپنی منظوریوں  کے بارےمیں واقفیت (کے وا ئی اے) کمپامنیجمنٹ، ہیلپ ڈیسک منیجمنٹ  ، لیگل ریپوزٹری، آڈیٹر منیجمنٹ، ادارہ لیجر، ادائیگی کا گیٹ وے ہیں۔ پر ی ویش کے ورک فلو آٹومیشن کے ذریعے تقریباً 10000 سے زیادہ ریگولیٹری اسٹیک ہولڈرز کو جوڑا جائے گا۔

اس میں ذکر کیا گیا کہ پری ویش ایک ٹیکنالوجی سے چلنے والا، پیشہ ورانہ طور پر منظم ادارہ جاتی طریقہ کار ہوگا، جو تمام گرین کلیئرنس کے انتظام  اور بعد کے تعمیلی بندوبست کے لیے ایک ’’سنگل ونڈو‘‘ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ کلیدی محرک عمل کی تبدیلی، تکنیکی تبدیلی اور  شعبے سے متعلق معلومات کے اقدامات ہیں۔

تصور کردہ پری ویش کا مقصد سچائی کا واحد ذریعہ، عمل اور ڈیٹا کی ہم آہنگی کے ذریعے  اثرانگیزی، شفاف اور باخبر فیصلہ سازی اور "کم سے کم حکومت زیادہ سے زیادہ حکمرانی" کو مضبوط بنانا ہے۔ فی الحال پری ویش سے متعلق  ترقیاتی کام جاری ہے اور اسے 2022 کے آخر تک شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

 

پری ویش کے بعد، ماحولیات کے لیے طرز زندگی پر ایک تحریکی  اجلاس  منعقد ہوا۔ اس اجلاس سے شری شری روی شنکر نے خطاب کیا  تھا۔ انہوں نے گلاسگو میں پی ایم مودی کے ذریعہ ترتیب دی گئی لائف کے تھیم پر بات کی اور ذکر کیا کہ ہندوستان  کی ان کوششوں کا اعتراف کیا جارہا ہے۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کے قبائلی طرز زندگی کی مثال دی جہاں انہوں نے ہوا اور پانی دونوں میں کوئی آلودگی نہیں دیکھی۔ انہوں نے محسوس کیا کہ اسے شہری طرز زندگی میں بھی یہی ماحول اپنا نا چاہیے۔ ماحول کے پنچ تتوا کو محفوظ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے قدرتی کاشتکاری کے تصور کی بھی تعریف کی جو زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے قدرتی جرثوموں اور دیگر انواع کا استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ ماحول اور  طرز فکر کیسے جڑے ہوئے ہیں۔ شری شری روی شنکر نے کہا کہ جب کوئی شخص تناؤ کا شکار ہوتا ہے، تو وہ سماجی یا جسمانی ماحول دونوں میں ذمہ داری کے ساتھ رد عمل ظاہر نہیں کرتا ہے اور پودے لگانے اور کھیتی باڑی جیسی سرگرمیوں کے ذریعے ماحول کے لیے کام کرتے ہوئے، یہ ذہنی تناؤ  کاازالہ  کرتا ہے۔ انہوں نے ماحولیات اور ذہنی صحت دونوں کے لیے ایسی سرگرمیوں کی وکالت کی۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کریں، ایسا کرنے کا ایک اچھا طریقہ ماضی کی کامیابیوں پر غور کرنا ہے۔ لوگوں میں خوشیاں تقسیم کریں اور صحت مند زندگی گزاریں ، یہی وہ مقولہ تھا جس پر انہوں نے اپنی توجہ مرکوز  رکھی۔ انہوں نے اجتماع  میں شا مل افراد  میں  تحریک پیدا کرنے اور روحانی بیداری کے لیے 20 منٹ کے مراقبہ کا  دور بھی منعقد کیا۔

کل منعقدہ دوسرا موضوعی سیشن موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور لائف سیشن کے خلاصے پر تھا۔ نیتی آیوگ کے سی ای او شری پرمیشورن ائیر نے لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ (لائف) تحریک  پر ایک پریزنٹیشن دی۔ پریزنٹیشن میں مشن لائف ، اس کے اہداف، مقاصد اور مطلوبہ اثرات کے بارے میں بتایا گیا اور مشن لائف کو عوامی تحریک  بنانے کے طریقے کے بارے میں گفتگو کی گئی ۔ نیتی آیوگ کے سی ای او نے مشن لائف ای کے نفاذ میں سہولت فراہم کرنے میں مرکزی اور ریاستی وزارتوں اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے محکموں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یو این ایف سی سی سی رجسٹری پر این ڈی سیز کو اپ ڈیٹ کرنا مصر میں آئندہ سی او پی 27 کی روشنی میں ایک اہم قدم تھا۔

جناب ائیر نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو بچانے اور محفوظ کرنے کے لیے انفرادی سطح پر یا کمیونٹی کی سطح پر کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں ،  اس کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ روزمرہ کی سادہ سرگرمیاں ماحول کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائیداری ہماری ثقافت اور روایت کا مرکز ہے اور ہندوستان دنیا کو پائیداری کی طرف لے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشن لائف کے تحت اور لوگوں کو کرہ ارض  کادوست بننے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے، بے عقل اور تخریبی ہونے سے احتراز کریں اوراس کے بجائے وسائل کے دانشمندانہ اور تعمیری استعمال کی طرف بڑھیں۔ مشن لائف ہندوستان کی زیر قیادت ایک عالمی عوامی تحریک ہے ، جس کے تحت دنیا بھر میں ماحول کے تحفظ کے لیے آسان متعلقہ اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ ان اقدامات سے معیشت پر منفی اثرات مرتب نہیں ہونے چاہئیں اور درحقیقت ملازمتوں اور ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔

 

 

جناب ائیر نے کہا کہ مشن لائف ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کے موجودہ اداروں، وسائل اور پروگراموں کا فائدہ اٹھائے گا۔ پریزنٹیشن دیتے ہوئے انہوں نے سادہ اعمال زند گی کی ایک فہرست بھی شیئر کی جس میں خریداری کے دوران کپڑے کے تھیلے ساتھ رکھنا، برش کرتے وقت پانی کے نل کو بند رکھنا، بجلی کے آلات ، ڈبل سائیڈ پرنٹنگ وغیرہ کو بند کرنا شامل ہیں۔  2022-28 سے مشن لائف کا مقصد ہندوستان کی دوتہائی  آبادی کو ماحول دوست بننے کے لیے متحرک کرنا اور اسے عالمی  عوامی تحریک بنانے کے لیے کم از کم 80 ممالک کے ساتھ شراکت داری کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشن لائف ابتدائی طور پر 6 ترجیحی زمروں میں 75 افعال زندگی پر توجہ مرکوز کرے گا جیسے کہ؛ ای ویسٹ، پلاسٹک ویسٹ، توانائی کی بچت، پانی کی بچت، ری سائیکلنگ اور دوبارہ استعمال، اور کھانے کے ضیاع سے بچنا۔

کچھ اقدامات کی تجویز دیتے ہوئے، انہوں نے کانفرنس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ سیڑھیوں کا استعمال کریں، جب ممکن ہو، کم سے کم پرنٹ کریں اور ایئر کنڈیشنر کا استعمال کم سے کریں۔ انہوں نے وزراء سے بھی درخواست کی کہ وہ دیگر فورمز کے ذریعے تقریبات، مہمات اور تربیت کے ذریعے حلقے میں لائف کو فروغ دیں، شہریوں کو سوشل میڈیا سمیت آن لائن اور آف لائن مواصلات کے ذریعے سیارے کے حامی بننے کے لیے متحرک کریں۔

اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے، شری ائیر کے سی ای او نیتی آیوگ نے ​​کہا کہ عالمی عوامی تحریک کی قیادت ہندوستان کے لوگ کریں گے جہاں لوگ مائی گو پورٹل پر اپنی روزمرہ کی زندگی کے اعمال کی ویڈیوز اپ لوڈ کریں گے۔ لائیف کے وژن کو دنیا کے لیے پائیداری کا ایک قابل نقل عالمی ماڈل بننے کی ضرورت ہے۔

 کانفرنس کے دوران "کاربن کے اخراج کی تخفیف اور موسمیاتی اثرات سے موافقت کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ریاستی ایکشن پلانز (ایس اے پی سی سی) کو اپ ڈیٹ کرنا" پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

موسمیاتی تبدیلی کے لیے ہندوستان کا قومی ایکشن پلان (این اے پی سی سی) اپنے قومی مشنوں کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں میں تخفیف اورماحول کے ساتھ  موافقت کے لیے جامع پالیسی فریم ورک فراہم کرتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں کلیدی اہداف کے حصول کے لیے کثیر الجہتی، طویل مدتی اور مربوط حکمت عملیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ریاستی حکومتوں کو بھی این اے پی سی سی کے مطابق اپنے ایکشن پلان تیار کرنے کی ترغیب دی گئی۔ یہ ایکشن پلان اسٹیٹ ایکشن پلان آن کلائمیٹ چینج ( ایس  اے پی سی سی ) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

سی او پی 26 میں پنچ امرت کے اعلان کے بعد اور عزت مآب وزیر اعظم ہند کی طرف سے دی گئی لائف پر ایک لفظی تحریک، 'لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ' کے مطالبے کے بعد، ہندوستان نے اگست 2022 میں 2021-2030 کے لیے اپنی قومی طے شدہ شراکت کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی پر قومی ایکشن پلان، (این اے پی سی سی) ، تمام ایس اے پی سی سی کو اب تازہ ترین سائنسی بصیرت کے ساتھ ساتھ پیرس معاہدے کے تحت ہندوستان کے این ڈی سی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ ہندوستان کے جی ایچ جی کے اخراج کی پروفائل کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر مزید روشنی ڈالی گئی کہ بڑا اخراج توانائی کے شعبے سے ہوتا ہے، دیگر صنعت، زراعت اور فضلہ کے شعبے ہیں، جن پرایس اے پی سی سی کو ڈیزائن کرتے وقت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

نظرثانی شدہ ایس اے پی سی سی ریاست کی پالیسی دستاویز ہے جو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کلیدی شعبوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے تخفیف اورماحول کے ساتھ موافقت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے حکمت عملیوں اور پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ توقع ہے کہ ایس اے پی سی سی سائنسی تحقیق اور اہم ماحولیاتی نظام کی کمزوری، اور موسمیاتی تبدیلی کے متوقع اثرات پر مبنی رپورٹس پر  مشتمل ہوگا۔

ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے  ایس اے پی سی سی دستاویزات میں تخفیف اور موافقت کے کئی اقدامات شامل کر رہے ہیں، جیسے کہ موثر اور صاف ستھرا ٹکنالوجی کا استعمال، قابل تجدید توانائی، ای موبلٹی، کچرے کا بندوبست، آب و ہوا سے ہم آہنگ بنیادی ڈھانچہ، جنگلات، پائیدار شہری کاری، اور پانی کی بچت۔ ایس اے پی سی سی آب و ہوا کے خطرات اور کمزوریوں کے بارے میں صحیح سائنسی سمجھ پر مبنی ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ، ایس اے پی سی سی کو مناسب اقدامات اور پالیسیوں کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقے کے اعلیٰ ترین ممکنہ عزائم کی عکاسی کرنے کی ضرورت ہے۔ ایس اے پی سی سی وسیع تر ترقیاتی عمل میں آب و ہوا سے متعلق خدشات کو مرکزی دھارے میں لانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور پیرس معاہدے کے تحت ہندوستان کے این ڈی سی کے حصول میں مدد کرے گا۔ ایس اے پی سی سی کو ریاست کے لیے سیکٹر کے لیے مخصوص اور کراس سیکٹرل، وقت کی پابند ترجیحی کارروائیاں، بجٹ کی ضروریات، اور ضروری ادارہ جاتی اور پالیسی انفراسٹرکچر بشمول منصوبہ بندی کے عمل کا خاکہ پیش کرنا چاہیے۔

تیسرا موضوعی سیشن پلاسٹک اور ویسٹ مینجمنٹ پر تھا۔ سیشن کا آغاز پلاسٹک اور ویسٹ مینجمنٹ پر پریزنٹیشن سے ہوا۔ پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ قوانین 2016، جو کہ ملک میں پلاسٹک کے کچرے کے انتظام کا ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرتے ہیں، پر روشنی ڈالی گئی۔ ہندوستان کو سنگل یوز پلاسٹک سے پاک بنانے اور مشن سرکلر اکانومی کی طرف بڑھنے کے وزیر اعظم کے وژن پر روشنی ڈالی گئی۔

اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ مدورمعیشت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے 2016 میں ملک میں کچرے کے انتظام کے لیے ریگولیٹری فریم ورک پر جامع نظر ثانی کی گئی ہے۔ کچرے کی پروسیسنگ کی صلاحیت جیسے۔ ٹھوس فضلہ، خطرناک فضلہ، بائیو میڈیکل ویسٹ، ای ویسٹ، پلاسٹک ویسٹ، تعمیراتی اورعمارتوں کے انہدام سے پیدا ہونےوالے فضلے میں گزشتہ 8 سالوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی طرف سے غیر منظم اور گندے پلاسٹک کے کچرے سے نمٹنے کے لیے جو حکمت عملی اختیار کی گئی ہے اس کے دو ستون ہیں (i) ایک ہی بار استعمال میں آنے والی پلاسٹک کی اشیاء پر پابندی جن میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کی زیادہ صلاحیت اور کم افادیت ہے، اور (ii) پلاسٹک کی پیکیجنگ کے سلسلے میں پلاسٹک تیار کرنے والوں کی عملدرآمد کی ذمہ داری میں وسعت۔

پلاسٹک کی پیکیجنگ پر ای پی آر کے نفاذ سے (i) ملک میں گندے اور غیر منظم پلاسٹک کے فضلے میں کمی آئے گی، (ii) پلاسٹک پیکیجنگ فضلہ کی سرکلر اکانومی کو فروغ ملے گا، (iii) پلاسٹک کے نئے متبادل کی ترقی اور نئے کاروباری ماڈلز کی ترقی کو فروغ ملے گا، اور (iv) پائیدار پلاسٹک پیکیجنگ کی طرف پیش رفت ہوگی ۔ ای پی آر فریم ورک کو ایک مرکزی آن لائن پورٹل کے ذریعے لاگو کیا گیا ہے جو کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بناتا ہے۔

سرکلر اکانومی کے اصولوں کو چلانے کے لیے مختلف فضلات کے سلسلے میں پلاسٹک پروڈیوسرز کی توسیعی ذمہ داری کو لازمی قرار دینے والے قواعد۔ ای ویسٹ، ویسٹ ٹائر، ویسٹ بیٹریز کو  مشتہر کیا گیا ہے۔ سرکلر اکانومی طریقہ کاسے نہ صرف ماحولیاتی فوائد ہوتے ہیں بلکہ وسائل کے تحفظ اور  غیر استعمال شدہ مواد پر انحصار کم کرنے کا باعث بھی بنتے ہیں۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ایس یو پی پر پابندی کے نفاذ اور ان کے نفاذ کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ممنوعہ ایس یو پی آئٹمز سے دور رہنے کے لیے اپنے بہترین طریقوں، جیسے کہ دیہات میں خواتین کے خود امدادی گروپوں کی مدد سے بارٹن بھنڈار کا قیام کا اشتراک کیا ۔ پابندی کی کامیابی میں عوام کی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ کچھ ریاستوں نے ری سائیکلنگ انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے مرکزی امداد حاصل کرنے کی ضرورت کا بھی ذکر کیا۔ دیہاتوں میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ کے مسئلہ پر بھی بات چیت ہوئی۔

 

 

 

کانفرنس کے دوسرے دن آج جنگلی حیات کا بندوبست بشمول حیاتی تنوع اور دلدلی علاقوں کے حیاتی تنوع کا تحفظ کےعنوان سے ایک موضوعاتی اجلاس منعقد ہوا۔

 

 

سیشن کے دوران ہندوستان کی حیاتیاتی تنوع کی وافر مقدار اس کے حیاتیاتی تنوع کے سرگرم مقامات، حیاتیاتی جغرافیائی خطے ، جنگلات کی 16 اقسام، 54733 پھولوں اور 103258 جانوروں کی انواع سے ظاہر ہوتی ہے۔ اس میں ذکر کیا گیا کہ ضروری قانون سازی اور ادارہ جاتی فریم ورک یعنی حیاتیاتی تنوع ایکٹ، 2002، نیشنل بائیو ڈائیورسٹی اتھارٹی (این بی اے)، اسٹیٹ بائیو ڈائیورسٹی بورڈز (ایس بی بیز) ، یونین ٹیریٹری بائیو ڈائیورسٹی کونسلز (یو ٹی بی سیز) اور بائیو ڈائیورسٹی مینجمنٹ کمیٹیاں  (بی ایم سیز) اس گراں مایہ حیاتیاتی تنوع کی روشنی میں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس وقت ایس بی بیز 28 ، یو ٹی بی سیز 8 ، بی ایم سیز 2,76,895 اور 2,67,345 عوام کے حیاتیاتی تنوع سے متعلق رجسٹرس (پی بی آرز  ہیں۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں کمیونٹیز کی شمولیت سے معاش پیدا کرنے اور حیاتیاتی تنوع کے مجموعی طور پر تحفظ کے دوہرے مقصد کی تکمیل ہوگی۔

ہندوستان کی حیاتیاتی تنوع کی فراوانی اور تحفظ کے اقدامات کو حل کرنے کی فوری ضرورت کو دیکھتے ہوئے، اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ ریاستیں ایس بی بیز اور یو ٹی بی سیز کو مضبوط بنانے، پی بی آرز کو مکمل کرنے اور ای- پی بی آرز میں منتقلی کی حمایت کرنے کے لیے معاون اقدام کے ذریعے ایک فعال نقطہ نظر اختیار کر سکتی ہیں۔  اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی کہ صرف 14 ریاستوں نے بائیو ڈائیورسٹی ہیریٹیج سائٹس (بی ایچ ایس) کا اعلان کیا ہے، باقی 22 ریاستیں ایسی مزید سائٹوں کا اعلان کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر سکتی ہیں۔ ریاستوں پر بھی زور دیا گیا کہ وہ تحفظ کے دیگر اقدامات جیسے کہ ممکنہ دیگر مؤثر-علاقے پر مبنی تحفظ کے اقدامات (او ای سی ایم) سائٹس کی شناخت میں مدد کریں۔

ملک میں دلدلی علاقوں کے تحفظ اور انتظام کے لیے، ماحولیات اورجنگلات کی وزارت اور سی سی نے ایک چار نکاتی نقطہ نظر اپنایا جس میں ریگولیٹری فریم ورک، صلاحیت کی تعمیر اور آؤٹ ریچ، نیشنل پلان فار کنزرویشن آف ایکوٹک ایکو سسٹم (این پی سی اے)  پر عمل درآمد اور اس کے بعد رامسر کنونشن کے ساتھ صف بندی کی گئی۔ ہندوستان میں رامسر سائٹس کے طور پر نامزد  دلدلی علاقوں کی تعداد 2013 میں 26 سے بڑھ کر 2022 میں 75 ہوگئی۔

ماحولیات اورجنگلات کی وزارت اور سی سی نے 2010 کے قواعد کی جگہ لے کر ویٹ لینڈز (کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) رولز، 2017 کو  مشتہر کیا۔ اس میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک نیشنل ویٹ لینڈ اتھارٹی  شامل ہے ۔تمام ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ویٹ لینڈ اتھارٹیز تشکیل د ی گئی تھیں۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو قواعد کو لاگو کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے رہنما خطوط بھی جاری کیے گئے۔

این پی سی اے کے نفاذ میں چار جہتی نقطہ نظر کو استعمال کیا گیا ہے جس میں ویٹ لینڈ کی مختصر دستاویز کی تیاری، ویٹ لینڈ مترا کے طور پر پرجوش رضاکاروں  کی ایک تعداد ، ویٹ لینڈ کے ہیلتھ کارڈز کی تیاری اور ایک مربوط انتظامی منصوبہ تیار کرنا شامل ہے۔ رہنما خطوط مارچ 2020 میں جاری کیے گئے تھے جن کا مقصد دلدلی زمینوں کا مکمل تحفظ اور بحالی ہے۔ یہ اسکیم مرکزی حکومت اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کے درمیان لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر لاگو کی جاتی ہے۔ این پی سی اے کے تحت، 31 مارچ 2022 تک ملک بھر میں 164 دلدلی علاقوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔

ویٹ لینڈز سے متعلق اہم مسائل اور خدشات کو دور کرنے کے لیے، سائٹ کی مخصوص ضروریات پر مبنی جامع اور طویل مدتی منصوبہ بندی ضروری ہے۔ انتظامی نقطہ نظر کے ذریعے جامع انتظامی منصوبوں کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ 2020 میں انٹیگریٹڈ مینجمنٹ پلانز (آئی ایم پیز) کی تشکیل کی طرف پالیسی میں تبدیلی کے نتیجے میں 60 سے زیادہ دلدلی علاقوں کے لیے  آئی ایم پیز ہو گئے ہیں۔ مزید، تمام رامسر سائٹس اور اہم آبی علاقوں کے لیے آئی ایم پیز کا تصور کیا گیا ہے۔ جامع تحفظ کے انتظام کے لیے ’سہ بھاگیتا‘ ورکشاپ کی حالیہ سفارشات کو بھی نافذ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول پر متوازی  اجلاس (نیشنل کلین ایئر پروگرام پر توجہ کے ساتھ) منعقد کئے گئے اور  ماحولیات اورجنگلات کی وزارت اور سی سی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں۔

 

 

دوسرے دن کا دوسرا موضوعی سیشن زرعی جنگل بانی پر تھا۔ زرعی جنگلات، کھیتی باڑی اور جنگلات سے باہر کے درخت عام طور پر درختوں کے علاقے میں اضافے اور مناظر اور ماحولیاتی نظام کی خدمات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ ملک کی لکڑی کی  مانگ کا ایک بڑا حصہ پورا کرتے ہیں اور کسانوں کو موسمیاتی ہم آہنگی والی آمدنی فراہم کرتے ہیں۔ زرعی جنگلات اور جنگلاتی زمینوں کے باہر تجارتی درخت لگانے سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور روزگار پیدا کرنے کے زبردست مواقع ہیں۔ لکڑی کے استعمال کو فروغ دینا، جو پائیدار طریقے سے منظم لکڑی کے لاٹوں سے حاصل کیا جاتا ہے، قدرتی جنگلات اور درختوں کے  علاقے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا اور لکڑی کی درآمد پر بوجھ کو کم کرے گا۔ زرعی جنگلات کاشتکاروں کے لیے متعدد طریقوں سے فائدہ مند ہیں کیونکہ یہ نہ صرف مٹی کو افزودہ کرتے ہیں بلکہ یہ کسانوں کو آمدنی کا متبادل ذریعہ فراہم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں ۔

وزارت کا منصوبہ ہے کہ زرعی جنگلات کے منصوبے میں ایک مثالی تبدیلی کی جائے، تاکہ متعدد ماحولیاتی، اقتصادی اور سماجی فوائد حاصل کیے جا سکیں اور ایک تہائی رقبے کو جنگلات اور درختوں کے احاطہ میں لانے کے قومی ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔ ماحولیات اورجنگلات کی وزارت اور سی سی نے زرعی جنگلات کے فروغ اور توسیع کے لیے ایک ٹاسک فورس اور مشترکہ ورکنگ گروپس تشکیل دیے ہیں۔ ان کمیٹیوں کی رپورٹوں میں پودے لگانے کے معیاری مواد کے لیے نرسریوں کی منظوری، پین انڈیا ٹرانزٹ پرمٹ سسٹم کو اپنانے، درختوں کی مزید انواع کو مستثنیٰ کرنے، لکڑی پر مبنی صنعتوں کے قیام کے لیے مزید نرمی کے رہنما اصولوں ،لکڑی کے سرٹیفیکیشن کے مقامی نظام کی ترقی، لکڑی اور اس کی مصنوعات کی کوالٹی کنٹرول، قومی سرٹیفیکیشن ایجنسی جیسے کہ مقامی مارکیٹ کے لیے بی آئی ایس کے ذریعے، درخت کے کاشتکاروں کے لیے قرض اور مالیات کی فراہمی، مرکز میں ایک قومی ووڈ کونسل کا قیام، وغیرہ  کی تجویز دی گئی ہے تاکہ تعلقہ میں چھوٹے پروسیسنگ مراکز کو فعال کیا جا سکے۔ ماحولیات اورجنگلات کی وزارت اور سی سی نے جنگلات (کنزرویشن) رولز، 2022 کی دفعات کے تحت ایکریڈیٹیڈ کمپنسیٹری فارورسٹیشن میکانزم بھی متعارف کرایا ہے تاکہ  لوگوں کو اپنی زمین پر پودوں کی افزائش کی ترغیب دی جا سکے اور اسے ایسے افراد کو فروخت کیا جا سکے جنہیں آمدنی دینے والے جنگلات کے اہداف کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے کسانوں اور درختوں کے کاشتکاروں کو شجرکاری کی ترقی اور زرعی جنگلات کی ترغیب کے طور پر کام کرنے کی امید ہے۔ ماحولیات اورجنگلات کی وزارت اور سی سی نے تمام ریاستوں سے لکڑی اور جنگلاتی پیداوار کی بین ریاستی اور اندرون ریاست نقل و حرکت کے لیے نیشنل ٹرانزٹ پاس سسٹم  (این ٹی پی ایس ) کو اپنانے کی درخواست کی ہے جس کا مقصد ایک ملک ایک پاس ہے۔ اسٹیٹ ٹرانزٹ رولز/قوانین میں ضروری ترامیم کرنے پر زور دیا گیا تاکہ بدلے میں ٹی پی کی ضرورت کو ختم کیا جا سکے اور این ٹی پی ایس کو اپنایا جا سکے۔

 

 

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزراء کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سکریٹریز اور جنگلات کے پرنسپل چیف کنزرویٹر نے مشن موڈ پر زرعی جنگلات کو فروغ دینے کے لیے اپنانے کی ضرورت کے طریقوں کے بارے میں اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔ جنگلات سے باہر نکلنے والی لکڑی کی کٹائی اور نقل و حمل، معیاری پودے لگانے کے مواد کی دستیابی، لکڑی کی مصنوعات کا سراغ لگانے اور سرٹیفیکیشن کو فروغ دینے، لکڑی پر مبنی صنعتوں  اور قدری سلسلوں کے معیار کو معیاری بنانے اور فروغ دینے سے متعلق موجودہ ضوابط میں نرمی کی ضرورت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

 

 

اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ ایک فرد سمندر کے ایک قطرے کی طرح ہے اور ٹیم بذات خود ایک سمندر کی مانند ہے جس میں بڑی طاقت اور قوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیم انڈیا کا جذبہ ہے جو ہمیں آگے لے جائے گا۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ماحولیات کی وزارت نہ صرف ماحولیات کے تحفظ کے لیے پابند عہد ہے بلکہ ملک کی ترقی میں برابر کی شراکت دار ہے اور اسے ماحولیاتی سیاحت اور زرعی جنگل بانی کے ذریعے ہمارے جی ڈی پی میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ایکتا نگر، گجرات میں دو روزہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں تین عہد کئےگئے:

  1. موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے، وزیر اعظم کی قابل قیادت میں، ہم ماحول دوست طرز زندگی  لائف کو فروغ دینے کا عہد کرتے ہیں۔
  2. ہم جنگلی حیات ، جنگل کے تحفظ اور گرین زون کو بڑھانے کا عہد کرتے ہیں۔
  3. اپنے ملک کو خود کفیل بنانے کے لیے ہم لکڑی اور متعلقہ مصنوعات کو محفوظ کرنے، زرعی تجارت کے مواقع کی نشاندہی کرنے، سائنسی بنیادی ڈھانچے سے متعلق پالیسی فریم ورک کو فعال کرنے اور کسانوں، قبائلی گروہوں اور مقامی برادریوں کے روزگار اور آمدنی کے مواقع بڑھانے کا عہد کرتے ہیں ۔

اختتامی اجلاس سے جناب اشونی کمار چوبے ، ماحولیات اورجنگلات کی وزارت اور سی سی  کے وزیر مملکت محترمہ لینا نندن، سکریٹری ، ماحولیات اورجنگلات کی وزارت اور سی سی اور شری سی پی گوئل، ڈی جی جنگلات نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں مرکزی وزیر نے گجرات کے وزراء کے ساتھ سکریٹریز اور دیگر افسران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔

 

 

 

 

*************

 

ش ح ۔ س ب۔ ف ر

U. No.10658


(Release ID: 1862243) Visitor Counter : 206


Read this release in: English , Hindi , Telugu