ریلوے کی وزارت

نیو اشٹی-احمد نگر نئی لائن کا افتتاح اور افتتاحی رن نیو  اشٹی-احمد نگر ڈیمو سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا

Posted On: 23 SEP 2022 8:03PM by PIB Delhi

نیو اشٹی-احمد نگر ڈی ای  ایم یو (ڈیمو) سروس کے افتتاحی رن کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے (ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے) نے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی جناب دیویندر فڑنویس، حکومت ہند کے وزیر مملکت برائے ریلویز، کوئلہ اور کانکنی جناب راؤ صاحب داداراؤ پاٹل دانوے  کی موجودگی میں  آج نیو اشٹی ریلوے اسٹیشن پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلوے،۔ اس سے قبل، نیو اشٹی-احمد نگر نئی لائن (66 کلومیٹر) کا افتتاح تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FZRX.jpg

 

حکومت مہاراشٹر  کے محصولات، مویشی پروری اور ڈیری  کی ترقی کے  وزیر جناب رادھا کرشنا ویکھے پاٹل، ۔ مہاراشٹر کی سابقہ وزیر محترمہ پنکجا منڈے، ممبران پارلیمنٹ ڈاکٹر پریتم منڈے، ڈاکٹر سوجے ویکھے پاٹل، ایم ایل سیز جناب سریش دھاس،  جنابرام شندے، ایم ایل یز  جناب بالاصاحب اجابے، جناب لکشمن پوار، سابق ایم ایل اے  جناب شیواجی کارڈیلے اور محترمہ پلوی دھونڈے، ناگرادھیکشا بھی  اس موقع پر موجود تھے۔

پس منظر اور فوائد:

  • 66 کلومیٹر نئی اشٹی-احمد نگر براڈ گیج لائن 261 کلومیٹر احمد نگر-بیڑ-پرلی ویج ناتھ نئی براڈ گیج لائن پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے جو حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے درمیان 50-50 لاگت کے اشتراک پر  مبنی ہے۔
  • ڈیمو سروس نیو اشٹی-احمد نگر بیلٹ اور قریبی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے بہتر رابطے کو یقینی بنائے گی۔
  • یہ مقامی تجارت اور صنعتوں کو فروغ دے گا اور اس طرح مراٹھواڑہ خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔
  • ڈی ایم یو ٹرین احمد نگر سے صبح 07.45 بجے روانہ ہوگی اور صبح 10.30 بجے نیو اشٹی پہنچے گی اور اس کے بدلے میں صبح 11.00 بجے نیو اشٹی سے روانہ ہوگی اور دوپہر 1.55 بجے احمد نگر پہنچے گی۔ یہ ٹرین اتوار کے علاوہ روزانہ چلے گی۔
  • یہ ڈیمو ٹرین کڑا، نیو دھنورا، سولاپور واڑی، نیو لونی اور نارائنڈوہو میں رکے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ک ۔ن ا۔

U-10662

                          



(Release ID: 1862223) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi