کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہند-متحدہ عرب امارات سی ای پی اے کا ہند-متحدہ عرب امارات تجارت پر مثبت اثر


ہند-متحدہ عرب امارات سی ای پی اے  کے بعد، جون-اگست 2022 کے دوران ہندوستان کی طرف سے یواے ای کو سال بہ سال کی جانے والی غیر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ

برآمدات میں یہ اضافہ عالمی پیمانے پر  مخالف اقتصادی حالات کے دوران حاصل ہوا

ہند- متحدہ عرب امارات سی ای پی اے نتیجہ خیز؛ ہندوستان کی طرف سے یو اے ای کو کی جانے والی غیر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات جون-اگست 2022 کے دوران (سال بہ سال) دنیا کو ہندوستان کی غیر پیٹرولیم  مصنوعات سے 5 گنا زیادہ بڑھ گئیں

Posted On: 25 SEP 2022 7:58PM by PIB Delhi

 

ہند- یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ (سی ای پی اے)، جسے یکم مئی 2022 کو نافذ کیا گیا تھا، پہلے سے ہی ہند- یو اے ای تجارت پر مثبت اثر ڈال رہا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے یو اے ای کو کی جانے والی برآمدات، پیٹرولیم مصنوعات کو چھوڑ کر، جون-اگست 2021 کے دوران 5.17 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر جون-اگست 2022 کے دوران 5.92 بلین امریکی ڈالر ہو گئیں، جو کہ 14 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

قابل غور ہے کہ اسی مدت (جون-اگست 2022) کے دوران ہندوستان کی عالمی غیر پیٹرولیم برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کا مطلب ہے کہ متحدہ عرب امارات کو ہندوستان کی غیر پیٹرولیم برآمدات کی شرح نمو دنیا کو ہندوستان کی غیر پیٹرولیم برآمدات سے تقریباً 5 گنا زیادہ ہے۔

سرفہرست 10 مصنوعات – مطلق تبدیلی کی بنیاد پر، پیٹرولیم مصنوعات کو چھوڑ کر

باب

باب کی تفصیل

جون-اگست 2021

جون-اگست 2022

سال بہ سال تبدیلی (فیصد)

85

بجلی کی مشین اور آلات

549.1

916.53

67%

71

قیمتی پتھر اور زیورات

1053.33

1404.73

33%

10

موٹے اناج

107.93

281.36

161%

17

چینی اور مٹھائیاں

33.04

111.49

237%

28

غیر آرگینک کیمیکل

90.3

156.92

74%

84

نیوکلئیر ری ایکٹرز، بوائلرز، مشینری اور میکینکل سامان؛ ان کے پرزے

211.34

267.89

27%

87

گاڑیاں اور ان کے لوازمات

122.06

169.03

38%

9

کافی، چائے، متعلقہ سامان اور مسالے

58.37

95.7

64%

7

سبزیاں اور مخصوص قند اور تنے

40.75

74.16

82%

33

ضروری تیل اور گوند؛ عطر، کاسمیٹک یا ٹوائلٹ کے سامان

48.79

72.39

48%

 

پیٹرولیم سے متعلقہ درآمدات کو چھوڑ کر، اسی تین ماہ کی مدت کے دوران متحدہ عرب امارات سے ہندوستانی درآمدات 5.56 بلین امریکی ڈالر (جون-اگست 2021) سے بڑھ کر 5.61 بلین امریکی ڈالر (جون-اگست 2022) یا فیصد کے لحاظ سے 1 فیصد بڑھ گئیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی غیر تیل کی برآمدات میں سال بہ سال کی بنیاد پر تقریباً 14 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ یوکرین میں تنازع، چین میں کووڈ-19 سے متعلق لاک ڈاؤن، مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ، ترقی یافتہ معیشتوں میں پالیسی سے متعلق متوقع سختی، عالمی ترقی کی سست روی اور اس کے نتیجے میں مانگ میں کمی، عالمی تجارتی سامان میں کمی (2022 کی پہلی سہ ماہی میں نمو 3.2 فیصد تک کم ہو گئی جبکہ 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں یہ 5.7 فیصد تھی) وغیرہ جیسے اہم معاشی مسائل کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

ڈبلیو ٹی اے کی پورے سال 2022 کے لیے عالمی تجارتی ترقی کی پیشن گوئی اپریل 2022 میں 3فیصد تھی۔ اس پیشن گوئی میں نظر ثانی کے بعد کمی کی توقع ہے کیونکہ اپریل 2022 کے بعد سے معیشتی حالات خراب ہو چکے ہیں۔

آنے والے مہینوں میں برآمد کنندگان کی طرف سے سی ای پی اے کے بڑھتے ہوئے استعمال اور یو اے ای میں ہندوستانی مشن کے ساتھ مل کر محکمہ کامرس کی کوششوں سے، رواں مالی سال کے دوران یواے ای میں تجارتی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے  کے سلسلہ وار پروگراموں کے انعقاد سے ہندوستانی برآمدات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ہند-متحدہ عرب امارات سی ای پی اے کا تجزیہ جون-اگست 2022 کی مدت سے کیا گیا، تیل کی تجارت کے اعدادوشمار کو چھوڑ کر۔ تجزیہ میں مئی کے مہینے کو شامل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ اسے ایک عبوری مدت تصور کیا گیا ہے۔ تیل کی تجارت کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ تیل/پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں اضافہ زیادہ تر عالمی قیمتوں میں اضافہ اور کچھ حد تک حجم میں اضافہ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ مزید برآں، یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات سے تیل کی درآمدات کا بڑا حصہ خام پیٹرولیم کا ہے جس کی مانگ غیر مستحکم ہے اور جس پر کسٹم ڈیوٹی بہت کم ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10646



(Release ID: 1862175) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu