صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ایمس نئی دہلی کے 67ویں یوم تاسیس تقریبات کی صدارت کی
ہندوستان کے صحت دیکھ بھال نظام نے نہ صرف علاج اور انتظامی سہولتیں فراہم کرنے میں، بلکہ اموات کی شرح کو کم کرنے اور صحت یابی کو زیادہ سے زیادہ کرنے میں بھی زبردست اہلیت کا مظاہرہ کیا ہے:ڈاکٹر بھارتی پوار
’’ایمس نئی دہلی اپنی معلومات کے ذخیرے اور دیگر اعلیٰ کارکردگی والے اداروں کے ساتھ مضبوط اور صحت مند ہندوستان کی تعمیر کی سمت میں قیادت کے لئے تیار ہے‘‘
Posted On:
25 SEP 2022 7:01PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پوار نے آل انڈیا میڈیکل انسٹی (ایمس)نئی دہلی کے 67ویں یوم تاسیس تقریبات کی صدارت کرتے ہوئے کہا’’ہندوستان کے صحت دیکھ بھال سسٹم نے نہ صرف علاج اور انتظامی سہولت فراہم کرنے میں ، بلکہ اموات کی شرح کو کم کرنے اور صحت یابی کی شرح کو زیادہ سے زیادہ کرنے میں بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔
ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے تحقیقاتی زمرے میں دس اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایمس کی رینکنگ پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تحقیق کے علاوہ مریض دیکھ بھال خدمات اِکائی والا واحد ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت فخر کی بات ہے کہ وزارت تعلیم حکومت ہند کے ذریعے قومی ادارہ جاتی رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف)کے مطابق ایمس نئی دہلی کو مسلسل پانچویں سال طبی اداروں میں نمبر ایک کی حیثیت سے جگہ دی گئی ہے۔انہوں نے افسران سے آنے والے برسوں میں بھی یہی رینکنگ برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب ہونا ایک سفر ہے، منزل نہیں۔ ہمیں نہ صرف اعلیٰ معیارات کو بنائے رکھنے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی، بلکہ نئے سنگ میل بھی قائم کرنے ہوں گے اور اسے حاصل کرنے کے لئے کوشش بھی کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا ’’مضبوط اور صحت مند ہندوستان کی تعمیر کے لئے ایمس ، نئی دہلی اپنی معلومات کے ذخیرے کے ساتھ دیگر اعلیٰ کارکردگی والے اداروں کے ساتھ قیادت کے لئے تیار ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ’’ جب ہم جامع صحت اور رسائی کی شمولیت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہم اس میں تین اسباب کو شامل کرتے ہیں۔سب سے پہلے جدید طبی سائنس سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کی توسیع،دوسرا روایتی ہندوستانی طبی نظام میں تحقیق کو بڑھاوا دینا اور صحت خدمت نظام میں اس کی سرگرم حصے داری اور تیسرا جدید اور مستقبل کی تکنیک کے توسط سے ملک کے ہر شہری اور ہر حصے کو بہتر اورسستی صحت سہولت فراہم کرنا۔’’انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی متحرک قیادت میں مرکزی سرکار کی کوشش ہے کہ مؤثر صحت خدمات کو اولیت دیتے ہوئے جامع انداز میں کام کیا جائے۔غریبوں کے علاج کا خرچ کرم کرنے کے ساتھ ہی ڈاکٹروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ایمس میں’’ایمس ٹوڈے اینڈ وژن فار 2047‘‘کے موضوع پر منعقد نمائش کا دورہ کیا۔ انہوں نے ملازمین کو ان کے اعلیٰ تعاون کے لئے اعزاز سے بھی نوازا۔
اس موقع پر ایمس نئی دہلی اور فیکلٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم سری نواس بھی موجود تھے۔
*************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.10644
(Release ID: 1862143)
Visitor Counter : 130