امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج بہار کے کشن گنج میں آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر منعقدہ ’سندر سوبھومی‘ پروگرام سے خطاب کیا

Posted On: 24 SEP 2022 9:05PM by PIB Delhi


جناب امت شاہ نے مجاہد آزادی جناب بھریگو ناتھ شرما اور مجاہدین آزادی  آنجہانی جناب گوپال رائے ویدیہ اور آنجہانی جناب لال رنجن رائے کے اہل خانہ کو آزادی کی جدوجہد میں ان کی خدمات  کے لیے اعزاز سے نوازا
وزیر اعظم نریندر مودی کا آزادی کا امرت مہوتسو منانے کا فیصلہ ایک ایسا لمحہ ہے جو تاریخ میں دوبارہ کبھی نہیں آئے گا
ہم نے اب تک 75 سال کا یہ سفر بڑے فخر کے ساتھ مکمل کیا ہے لیکن آزادی کے 75 ویں سال میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک نے بہت کچھ حاصل کیا ہے
2014 میں ملک کی معیشت دنیا میں 11ویں نمبر پر تھی اور اس سال آزادی کا امرت مہوتسو میں ہماری معیشت برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئی ہے
آج ہندوستان دنیا کو بتا رہا ہے کہ 75 سالوں میں اپنی انتھک کوششوں اور صبر کے بل بوتے پر ہم نے انگریزوں کو مات دے کر اپنی آزادی کو حقیقی معنوں میں بامقصد بنایا ہے
میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی زندگی میں ایک مقصد طے کریں اور عزم کریں، اگر 130 کروڑ لوگ کچھ کرنے کا عزم کریں تو ملک 130 کروڑ قدم آگے بڑھے گا
نوجوانوں کی ترقی کے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں، جب ملک عظیم بنتا ہے تو ہر ہندوستانی عظیم بن جاتا ہے
وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے شہریوں کے سامنے تین اہداف رکھے ہیں
سب سے پہلے، نوجوانوں کو ہمارے معروف یا غیر معروف مجاہدین آزادی  کے بارے میں آگاہ کرکے حب الوطنی کے جذبے کو بیدار کرنا
دوسرا، ہم نے 75 سالوں میں جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر فخر کرنا اور ان لوگوں کو یاد رکھنا جنہوں نے اپنی خدمات پیش کیں
تیسرا، جب 2047 میں ہماری آزادی کی صد سالہ تقریب منائی جائے گی، تب 75 سال سے لے کر 100 سال تک کا عرصہ 'امرت کال' کے طور پر منایا جائے گا اور اس امرت کال میں یہ طے کیا جائے کہ ملک ہر میدان میں کہاں ہوگا؟
ان 75 سالوں کے سفر میں ہماری جمہوریت کی جڑیں گہری ہوئی ہیں، کئی بار اقتدار کی باگ ڈور بدلی ہیں، ہم نے دنیا کے سامنے مثال قائم کی ہے کہ انتقال اقتدار خونریزی کے بغیر ہو سکتا ہے

 

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج بہار کے کشن گنج میں آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر منعقدہ 'سندر سوبھومی' پروگرام سے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KQFJ.jpg

اس موقع پر جناب امت شاہ نے مجاہد آزادی جناب بھریگو ناتھ شرما اورمجاہدین  آزادی آنجہانی جناب گوپال رائے ویدیہ اور آنجہانی جناب لال رنجن رائے کے اہل خانہ کو بھی جدوجہد آزادی میں ان کی خدمات  کے لیے اعزاز سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZFL7.jpg

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ایک ایسا لمحہ ہے جو تاریخ میں دوبارہ کبھی نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب خوش قسمت ہیں کہ ہم اس سال میں ہیں جسے آزادی کا امرت مہوتسو کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں سال کی غلامی، لاتعداد لوگوں کی قربانیوں اور 1857 سے 1947 تک 90 سال کی طویل جدوجہدآزادی کے بعد جب ملک آزاد ہوا تو لوگوں کو بہت سی امیدیں اور خواب تھے۔ اپنی جانیں قربان کرنے والوں نے ہمیشہ سوچا کہ اگر ہمیں اپنی قربانیوں سے آزادی ملے گی تبھی ہماری زندگی کے حقیقی معنی کا ادراک ہوگا گے اور ہم ایسے ہی لوگوں کی قربانیوں سے آزاد ہوئے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہم نے اب تک 75 سال کا یہ سفر بڑے فخر کے ساتھ مکمل کیا ہے، لیکن آزادی کے 75 ویں سال میں ملک نے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں ملکی معیشت دنیا میں 11ویں نمبر پر تھی اور اس سال آزادی کا امرت مہوتسو میں ہماری معیشت برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کو بتا رہا ہے کہ 75 سالوں میں ہم نے اپنی انتھک کوششوں اور صبر سے انگریزوں کو مات دے کر اپنی آزادی کو حقیقی معنوں میں بامقصد بنایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CTQP.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو مناتے ہوئے شہریوں کے سامنے تین اہداف رکھے ہیں۔ سب سے پہلے نوجوانوں کو ہمارے معلوم یا نامعلوم مجاہدین آزادی  کے بارے میں آگاہ کر کے حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہار کے 85 سالہ ویر بابو کنور سنگھ تھے جنہوں نے 1857 کے انقلاب کے دوران انگریزوں کو کئی بار شکست دی اور اپنی آخری سانس تک ملک کو آزاد کرانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ہندوستان کو ’سونے کی چڑیا‘ (گولڈن بڑڈ) کے نام سے جانتی ہے۔ دنیا بھر سے لوگ میڈیکل سائنس، انجینئرنگ، وید، اپنشد اور دنیا کی کئی زبانوں کی گرامر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے تکشیلا، وکرمادتیہ اور نالندہ آتے تھے۔ ملک کے بہادر بیٹوں نے ملک کو اسی مقام پر لے جانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم سب مل کر ملک کو عظیم بنانے کے عمل کو تیز کر سکتے ہیں اور جب ملک عظیم بن جائے گا تو ہم سب عظیم بن جائیں گے۔ جب ہندوستان عظیم بنتا ہے تو ہر ہندوستانی عظیم بن جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005QPDG.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو منانے کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ ہم نے 75 سالوں میں جو کچھ حاصل کیا ہے اس  پر فخر کریں اور ان لوگوں کو یاد رکھیں جنہوں نے اس میں اپنی خدمات پیش کیں۔  جب ہم آزاد ہوئے تو ہم نے سوئیاں بھی نہیں بنائی تھیں لیکن اب بھارت مریخ پر مشن بھیجنے کا سامان بنا رہا ہے۔ ان 75 سالوں میں ہماری جمہوریت کی جڑیں گہری ہو چکی ہیں، اقتدارکی باگ ڈور  کئی بارتبدیل ہوئی ہے، ہم نے دنیا کے لیے مثال قائم کی ہے کہ اقتدار کی منتقلی خونریزی کے بغیر ہو سکتی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کا تیسرا مقصد یہ ہے کہ جب 2047 میں ہماری آزادی کی صد سالہ  تقریب منائی جائے گی، تب 75 ویں سال سے لے کر 100 ویں سال تک کا عرصہ امرت کال کے طور پر منایا جائے گا۔ اس امرت کال میں ہمیں طے کرنا ہے کہ ملک ہر میدان میں کہاں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امرت کال ملک کے لوگوں کے لیے اپنے مقاصد کا فیصلہ کرنے کے لیے ہے۔ ہمارے قومی اہداف اس وقت متعین ہوتے ہیں جب 130 کروڑ لوگ اپنےاہداف  خود طے کریں۔ انہوں نے تمام نوجوانوں سے کہا کہ آپ کو اپنی زندگی کے لیے ایک مقصد طے کرنا چاہیے، اور ایک عزم رکھنا چاہیے، چاہے وہ عزم صرف آپ کے لیے ہو۔ اگر 130 کروڑ عوام ایک قرارداد پر عمل کریں تو ملک ایک ساتھ 130 کروڑ قدم آگے بڑھتا ہے اور بہت بڑی طاقت بن جاتا ہے۔ یہ آزادی کا امرت مہوتسو ملک اور اس کے 130 کروڑ شہریوں کے لیے عہد کرنے کا وقت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006HHYR.jpg

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ جب آزادی کا صد سالہ جشن منایا جائے گا، ہم میں سے بہت سے لوگ زندہ نہیں ہوں گے، لیکن ان میں سے بہت سے لوگ یقینا زندہ ہوں گے اور س پروگرام میں شامل ہوں گے۔ ایسے ہی  ہندوستان کے شہری ہوں گے، جس پر ہر ہندوستانی کو فخر ہوگا اور اس کے لیے ملک  اور 130 کروڑ عوام کو ایک سمت میں اجتماعی کوششیں کرنے اور اجتماعی عزم کرنے کی ضرورت ہے، اسی لیے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10633



(Release ID: 1862072) Visitor Counter : 133