شہری ہوابازی کی وزارت

نجی حفاظتی ایجنسی (پی ایس اے)حفاظتی اہلکاروں کو سی آئی ایس ایف کی جگہ پر غیر –اہم کام کاج کے لئے 60ہوائی اڈوں پر تعینات کیا جائے گا

Posted On: 23 SEP 2022 8:15PM by PIB Delhi

حکومت ہندکے فیصلے کے عین مطابق مجموعی طورپر 1924نجی حفاظتی ایجنسی (پی ایس اے)حفاظتی اہلکاروں کو غیر اہم کام کاج کے عہدوں پر تعینات مرکزی صنعتی حفاظتی دستوں (سی آئی ایس ایف)کی جگہ پر 60 ہوائی اڈوں پر تعینات کیا جائے گا۔

مذکورہ فیصلے سے حفاظتی اخراجات میں کمی آئے گی اور ان سی آئی ایس ایف اہلکاروں کو دیگر ہوائی اڈوں پر تعینات کیا جاسکتا ہے، جس سے حفاظتی نظم وضبط کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، ساتھ ہی اس سے نئے گھریلو اور بین الاقوامی ہائی اڈوں کے کام کاج میں مزید مدد ملے گی۔

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا(اے اے آئی)نے45ہوائی اڈوں پر غیر اہم عہدوں کے لئے ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹل منٹ (ڈی جی آر)اسپناسرڈ  حفاظتی ایجنسیوں سے 581 حفاظتی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ان حفاظتی اہلکاروں کو منتخب شدہ ہوائی اڈوں پر مواصلاتی حفاظتی(اے وی ایس ای سی) تربیتی پروگرام مکمل کرنے کے بعد تعینات کیا جائے گا۔آج کی تاریخ میں 16ہوائی اڈوں کے لئے 161 ڈی جی آر اہلکار اے وی ایس ای سی تربیتی پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں اور انہیں 24ستمبر 2022ء سے تربیت مکمل کرنے کے بعد تعینات کی جائے گا۔

کولکاتہ ہوائی اڈے پر اے وی ایس ای سی تربیتی پروگرام میں حصہ لینے کے بعد 9ستمبر 2022ء سے پہلے سے ہی 74ڈی جی آر حفاظتی عملوں کو تعینات کیا جاچکا ہے،باقی حفاظتی عملوں کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔

 

001.jpg

 

چنئی ایئرپورٹ پر نجی حفاظتی اہلکاروں کے تربیتی سیشن کے دوران اے پی ڈی چنئی جناب شرد کمار ، ای ڈی سیکورٹی جناب سدھیر ملک کے ساتھ ۔

 

002.jpg

*************

 

                                                                    

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.10608



(Release ID: 1861881) Visitor Counter : 117


Read this release in: Hindi , English , Odia