کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 کول انڈیا لمیٹیڈ ، کوئلے سے کیمیاوی مصنوعات کے لئے تین بڑی  پی ایس یوز کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرے گی


کوئلے کو گیس میں بدلنے کے چار سرفیس پروجیکٹ  قائم کئے جائیں گے

2030 ء تک 100 ملین ٹن گیس تیار کرنے کا ہدف

Posted On: 23 SEP 2022 3:56PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت کے تحت کول انڈیا لمیٹیڈ ( سی آئی ایل ) کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے ( ایس سی جی ) کے ذریعے کوئلے سے کیمیاوی مصنوعات تیار کرنے کی راہ ہموار کرتے ہوئے  27 ستمبر ، 2022 ء کو نئی دلّی میں تین اہم مفاہمت ناموں پر دستخط کرے گی ۔

سی آئی ایل ، ایس سی جی کے چار پروجیکٹوں کو قائم کرنے کے لئے ملک کی تین بڑی پی ایس یوز  ، بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹیڈ ( بی ایچ ای ایل ) ، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ ( آئی او سی ایل ) اور گیل ( انڈیا ) کے ساتھ اشتراک کرے گی ۔

ایس سی جی کے ذریعے کوئلے کو سن گیس میں تبدیل کیا جاتا ہے ، جسے بعد میں اضافی قدر والی کیمیاوی اشیاء کی پیداوار کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔  ان مصنوعات کو درآمد شدہ قدرتی گیس یا خام تیل کے ذریعے بھی تیار کیا جا سکتا ہے ۔ یہ تیار شدہ مصنوعات یا تو ڈی – مائیتھیل ، یا سنتھیٹک قدرتی گیس اور امونیم نائٹریٹ  ہو سکتی ہیں  ۔

مجوزہ پروجیکٹوں  سے بیرونی زرہ مبادلہ کےاخراجات میں کمی آئے گی اور 23000 تک براہ راست یا بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

خود کفالت اور توانائی  میں خود مختاری کے دو مقاصد کے ساتھ کوئلے کی وزارت نے 2030 ء تک 100 ملین ٹن کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے  کا ہدف مقرر کیا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 10599


(Release ID: 1861830) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Kannada