الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرونکس اور انفارمیشن کی وزارت کے تحت نیشنل ای گورننس ڈیویژن کی جانب سے ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن لیڈروں کےلئے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر تیسری علاقائی ورکشاپ کا اہتمام
Posted On:
21 SEP 2022 8:07PM by PIB Delhi
الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنولوجی کی وزارت کے تحت نیشنل ای گورننس ڈیویژن نے مرکزی وزارتوں ،ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکموں میں کام کرنے والے سرکاری افسروں ،مشن موڈ پروجیکٹ افسروں ،ای گورننس پروجیکٹ ہیڈ اور ریاستی ای مشن ٹیموں کےلئےکلاؤڈ کمپیوٹنگ پر صلاحیت سازی کے پروگرام کے تیسرے بیچ کا انعقاد کیا ہے۔یہ ورکشاپس ڈیجیٹل دنیا میں ایک بڑی ابھرتی ہوئی ٹیکنولوجی –کلاؤڈ کمیوٹنگ پر سلسلے وار تربیتی پروگرام کے سلسلے میں ہے۔اس ورکشاپس کا انعقاد 15 اور 16 ستمبر 2022 کو گجرات انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ گاندھی نگر،گجرات میں کیا گیا تھا۔
اس دو روزہ رہائشی پروگرام میں مرکزی وزارتوں اور آٹھ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں دہلی،گجرات ،منی پور،کیرالہ ،مہاراشٹر ،گوا ،مغربی بنگال اور بہار کے 22افسروں نےحصہ لیا ۔ این آئی ایس جی کی کورس ڈائریکٹر محترمہ شوبھا رمیش نے، پروگرام کا خاکہ طے کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ تیزی سے ڈیجیٹل ہوتی جارہی دنیا میں ڈیٹا کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ضرورت ،اعدادو شمار کی پیمائش کےلئے ماحولیات کا نظام،ٹیکنولوجی،رسائی اور معیار پر عمل نہ کیا جانا اب اور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ایس ای ایم ٹی سربراہ جناب سنجے گاڈین نے ای گورننس کو بڑھانے میں سسٹم کی انٹر آپریٹیبلٹی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے قدرتی آفات کے انتظام کے منصوبوں ،ڈیٹا کے تحفظ اور وبا وغیرہ کے دوران اس ابھرتی ہوئی تکنیک کے دیگر فائدوں پر بھی روشنی ڈالی۔
ورکشاپ میں صنعت ،تعلیم کے شعبہ اور حکومت کے خصوصی ماہرین کو ایک ساتھ لایا گیا ،جس میں کلاؤڈ آرکیٹیکچر ،کلاؤڈ کمپوٹنگ کے بیسک بلڈنگ بلاکس ،ڈیٹا ایکسپلوژن ،ممکنہ خطروں اور کلاؤڈ ڈپلوئمنٹ سے متعلق چیلنجوں ،ای گورننس کو ڈیجیٹل شکل میں بدلنے میں کلاؤڈ کا کردار اور یہ کیسے اسکیلیبل اور لچیلے ڈھانچے مہیا کر سکتا ہے ،ڈیٹا کی ضرورتوں کا جائزہ لے سکتا ہے اور تقسیم شدہ کمپیوٹنگ کے ذریعہ سے بولی ڈیٹا کو منظم کرنے میں مدد کر سکتا ہے جیسے خصوصی موضوعات پر بات کی گئی۔ورکشاپ نے خدمات کی تقسیم میں چیلنجوں اور بنیادی ڈھانچے ،صلاحیت ،توسیع پذیری وغیرہ جیسے خدمات کی تقسیم کو متاثر کرنے والے مختلف اجزا پر باقاعدہ روشنی ڈالی۔ کلاؤڈ کے استعمال سے آٹو اسکیلنگ اور آٹو اسکیلنگ کے فائدوں پر لائو پیش کش بھی دی گئی۔
ورکشاپ کا دوسرا دن عام مسئلوں اور چیلنجوں پر مرکوز تھا،جو سرکاری محکموں کے ساتھ تال میل بناتے ہوئے اور ان پر قابو پانے کی حکمت عملیوں پر مرکوز تھے۔ حصہ لینے والوں کو جی آئی کلاؤڈ –میگھراج سے متعارف کرایا گیا۔سی ایس پی کے کلاؤڈ سروس پرسا د کا پینل اور کلاؤڈ پرووائیڈر کا انتخاب ،الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنولوجی کی وزارت کے کلاؤڈ کے سلسلے میں رہنما خطوط ،کلاؤڈ سروسز کی خرید اور جی ای ایم کے ذریعہ سے کلاؤڈ خدمات کی خرید کے دوران اہم سوالات پر بات چیت ہوئی۔ کوون ،پوشن ٹریکر اور ڈیجی لاکر پر کیس اسٹڈی کے استعمال کے ذریعہ سے ،منصوبوں کے اجزا پر پیش کش ،پلیٹ فارمز کو کیسے بڑھایا گیا،کیسے احتیاط برتی جائے اور سبھی تجربوں کے لئے کاروباری تسلسل کے منصوبے کیسے بنائے گئے ،اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری افسروں کےلئے منعقد کلاؤڈ کمپیوٹنگ ٹریننگ کی سیریز میں یہ تیسری ورکشاپ ہے۔صلاحیت سازی کے اپنے منصوبے کے تحت ،این ای جی ڈی مرکز اور ریاست دونوں سطحوں پر سرکاری افسروں کی صلاحیت سازی کے لئے موضوعات پر مبنی تربیت پر عمل درآمد کررہا ہے تاکہ ای گورننس کی پہلوں میں کمپیوٹنگ کلاؤڈ کے وسیع تر فائدوں کا بہترین استعمال کرنے کےلئے مناسب علم،بہترین صلاحیت اور ہنر کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
******
ش ح۔ ا م۔
U NO-10581
(Release ID: 1861683)
Visitor Counter : 110