بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ای اے نے قابل اعتماد اور محفوظ طریقے سے بجلی کی فراہمی کے لیے وسائل کی مناسبیت کے فریم ورک کا مسودہ تیار کیا

Posted On: 22 SEP 2022 7:52PM by PIB Delhi

بجلی اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت، جناب کرشن پال گوجر نے آج نئی دہلی میں سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی، وزارت بجلی کے زیر اہتمام ’’وسائل کی مناسبیت- ضرورت اور آگے کا راستہ‘‘ موضوع  پر ایک ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں جناب آلوک کمار، سکریٹری، بجلی کی وزارت اور جناب گھنشیام پرساد، چیئرپرسن، سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے بھی شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد بجلی کے شعبہ  میں وسائل کی مناسبیت کے تصور سے مختلف متعلقین کو متعارف کرانا تھا۔ ورکشاپ میں بجلی کی وزارت، ریاستی بجلی ریگولیٹری کمیشن، ریاستی حکومتوں، تقسیم کاروں، بجلی کی وزارت کے تحت کام کرنے والے سی پی ایس یو اور مختلف سرکاری افسران کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جناب کرشن پال گوجر نے صارفین کو سستی شرح پر چوبیسوں گھنٹے قابل اعتماد اور محفوظ طریقے سے بجلی کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف تقسیم کاروں کی خاطر وسائل کی مناسبیت کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے مسودہ رہنما خطوط تیار کرنے پر سی ای اے کو مبارکباد دی۔

وسائل کی مناسبیت کے منصوبوں کی ضرورت اور وسائل کی مناسبیت کے منصوبوں کو انجام دینے کے لیے مجوزہ رہنما خطوط سمیت متعدد امور پر غور کیا گیا۔ یہ منصوبہ پیداواری صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال، بجلی کی مانگ سے متعلق تنوع کو بروئے کار لانے اور مختلف ریاستوں کے درمیان بجلی پیدا کرنے والے اثاثوں کو بانٹنے کی خاطر ریاستی تقسیم کاروں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ یہ منصوبہ زیادہ سے زیادہ صلاحیت کی منصوبہ بندی اور بجلی کی خریداری میں ریاستوں کی مدد کرے گا، جس سے صارفین کو کی جانے والی سپلائی کی لاگت میں کمی آئے گی۔

ابتدائی مطالعے کا کام پانچ ریاستوں یعنی مدھیہ پردیش، آسام، اوڈیشہ، تمل ناڈو اور پنجاب کے لیے کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی، ریاستوں کے بجلی ریگولیٹری کمیشنوں اور تقسیم کاروں کے فائدے کے لیے علاقائی ورکشاپس منعقد کرانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10574


(Release ID: 1861634) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Punjabi